Khwab mein Aansu Dekhna ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Aansu Dekhna ki Tabeer in Urdu, khwab mein aansu dekhna,khwab mein aansu bahana,khwab mein rone ki tabeer,khwab mein rona dekhna,khwab mein aansu bahate dekhna,khawab mein rona khwab mein aansu bahate dekhna,khwab mein aansoo dekhna,khwab mein aanso bahate dekhna,khawab mein aansu bahana
Khwab mein Aansu Dekhna ki Tabeer
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی آنکھ سے سرد آنسو بہتے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ شخص شادی اور خوشی دیکھے گا اور اگر گرم آنسو بہتے دیکھے تو دلیل ہے کہ غمگین اور درد مند ہوگا اور اگر دیکھے کہ بغیر رونے کے اس کے چہرے پر آنسو ہیں تو دلیل ہے اس پر باتوں سے لوگ طعنہ ماریں گے
اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ پر بجائے اشک کے گرد اور خاک جمع ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال حلال بغیر رنج کے ملے گا اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ میں آنسو اتر آئے ہیں تو دلیل ہے کہ اپنے مال سے پرہیز کرے گا
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے خواب میں آنکھوں سے آنسوؤں کا دیکھنا تین پر ہے اول شادی اور خوشی دوم غم واندوہ سوم نعمت
آنسو دیکھنا
سرد آنسو بہتے دیکھنا شادی یا خوشی کا موجب ہے اور اگر گرم آنسو دیکھے تو رنج و الم کی نشانی ہے
ہنسنے میں آنسو نکلنا
سرد ہو تو یمن بابرکت گرم ہو تو بدکار کی صحبت
آنسو بہتے دیکھنا
شادی یا کسی خوشی کا موجب ہے،غم دور ہوں،راحت ملے
آنسو گرم بہتے دیکھنا
رنج و الم میں مبتلا ہو پریشانی حاصل ہو
آنسو بغیرروۓ بہنا
طعنہ زنی میں بد نام ہو، مبتلائے رنج وآلام ہو
رونا آنسوؤں کے ساتھ
دین و دنیا کی نعمتوں سے مالامال ہو دیندار خوشحال ہو
رونا بغیر آنسوؤں کے
تکالیف و مصیبت میں گرفتار ہو رنج و الم کی خبر پائے