Khwab mein Hiran Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab mein Hiran Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein hiran ka bacha dekhna,khwab mein hiran dekhne ki tabeer,khwab mein hiran ko dekhna,khwab mein hiran ka gosht khana,khwab mein hiran dekhna kaisa hai,khwab mein hiran ka gosht dekhna,khawab mein hiran ko murda dekhna,khwab mein deer dekhna,khwab mein hiran ka shikar karna

 0  669
Khwab mein Hiran Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Hiran Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Hiran Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ ہرن کو پکڑا ہے تو دلیل ہے خوبصورت کنیز حاصل کرے گا اگر اس نے دیکھا ہے اس نے ہرن کے گلے کو کاٹا ہے تو دلیل ہے دوشیزہ دختر حاصل ہوگی

 اور اگر دیکھے کہ ہرن کا پیچھے سے گلا کاٹا ہے تو دلیل ہے کہ کنیز کے ساتھ خلاف شریعت جماع کرے گا اور اگر دیکھے ہرن کا چمڑا اتار ہے تو دلیل ہے کہ غریب عورت کے ساتھ زنا کرے گا اور اگر دیکھے کہ ہرن کا چمڑا کھایا ہے تو دلیل ہے اس کو خوبصورت عورت ملے گی

 اور اگر دیکھے کہ ہرن کا چمڑا یا گوشت یا چربی کھاتا ہے یا اس کی طرف واپس آئی ہے تو دلیل ہے اس کو مالدار عورت ملے گی اور اگر دیکھے کہ اس نے گردن کو مارا ہے تو دلیل ہے عورت کی طرف سے غمناک ہو گا

 حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ ہرن کے پیچھے گیا اور اس کو گرایا ہے تو دلیل ہے دوشیزہ عورت یا کنیز حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ ہرن کو شکار کے وقت گرا لیا ہے تو دلیل ہے کہ مال غنیمت پائے گا اور اگر دیکھے کہ ہرن گھر میں مر گیا ہے تو دلیل ہے عورت کی طرف سے اس کو غم و اندوہ  پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ ہرن کو پتھر یا تیر سے مارا ہے تو دلیل ہے کہ نالائق بات کہے گا

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ ہاتھ سے ہرن کو پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو کنیز سے فرزند حاصل ہوگا

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے خواب میں ہرن کا دیکھنا چار وجہ پر ہے اول عورت دوم کنیز سوم فرزند چہارم عورتوں سے فائدہ حاصل کرنا

ہرن دیکھنا

عورت یا لونڈی وحشتناک ملے یا محبوب حسین چلا ک ملے دختر پاکیزہ ہو سرور قلب کا ہو

دختر نیک اختر پیدا ہو یا کنیز باکرہ پائے

جتنا خوبصورت دکھے اسی قدر مالدار ہو اور آرام وراحت پائے

ہرن کا بھاگ جانا

مال کا نقصان ہو بیوی سے دھوکا کھائے خانہ ویرانی سے رنج ہو

ہرن کورام دیکھنا

عورت باقرہ ملنے پر دلیل ہے

ہرن پکڑنا

دولت و بزرگی پائے عاشق ہو محبت میں گرفتار ہو

ہرن کا شکار کرنا

حسینہ جمیلہ عورت کو حاصل کرے اور فائدہ اٹھائے

ہرن کا گوشت کھانا

دولت عزت بزرگی ہنرمندی شہرت و آرام پائے

ہرن کی پوستین پہننا

نیک خصال مگر متمول ہو دل کا سخی خداترس ہو

خواب میں ہرن دیکھنے کی تعبیر بھی مختلف ہو سکتی ہے اور یہ خواب کی تفصیلات اور حالات پر منحصر ہے۔ تاہم، خواب میں ہرن دیکھنے کی چند عمومی تعبیریں درج ذیل ہو سکتی ہیں

خوشحالی اور خوشی

ہرن کو عموماً خوشحالی، خوشی اور مسرت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ خواب میں ہرن دیکھنا اس بات کی نشانی ہو سکتی ہے کہ خواب دیکھنے والے کی زندگی میں خوشی اور خوشحالی آئے گی۔

محبت اور رومانس

ہرن دیکھنا محبت اور رومانس کی علامت بھی ہو سکتا ہے۔ یہ خواب اس بات کی طرف اشارہ کر سکتا ہے کہ خواب دیکھنے والے کی زندگی میں محبت بھری لمحات آئیں گے۔

نرمی اور معصومیت

ہرن کی شخصیت نرمی اور معصومیت کی علامت ہے۔ خواب میں ہرن دیکھنا اس بات کی نشانی ہو سکتی ہے کہ خواب دیکھنے والے کی زندگی میں نرمی اور معصومیت کی اہمیت بڑھے گی۔

خوبصورتی اور دلکشی

 ہرن کی خوبصورتی اور دلکشی کی وجہ سے، خواب میں ہرن دیکھنا خوبصورتی اور دلکشی کی علامت ہو سکتا ہے۔ یہ خواب اس بات کی طرف اشارہ کر سکتا ہے کہ خواب دیکھنے والے کی زندگی میں خوبصورتی اور دلکشی کی قدر بڑھے گی