Khwab mein Hathyar Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Hathyar Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein aslah dekhna,khwab mein pistol dekhna,khwab mein hathyar dekhna,khwab mein bandook dekhna,khwab mein gun dekhna,khwab mein hathyar dekhna kaisa hai,khwab mein aslah dekhna ki tabeer
Khwab mein Hathyar Dekhna Ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ ہتھیار پہن کر بیگانہ لوگوں میں گیا ہے دلیل ہے عام لوگ اس پر زبان درازی کریں گے لیکن اس کو کوئی بات نہ پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ آشنا جماعت میں ہے تو دلیل ہے دشمنوں پر فتح پائے گا
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی اپنے آپ کو خواب میں تیر و کمان کے ساتھ دیکھے تو دلیل ہے بزرگی پائے گا اور اگر دیکھے ان اوزاروں میں سے کہ جن کے ساتھ جنگ کرتے ہیں کوئی چیز ٹوٹ گئی ہے یا ضائع ہوگئی ہے تو کسی بڑے نقصان پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ کسی کے ساتھ جنگ اور لڑائی کرتا ہے دلیل ہے جنگ اور جھگڑے میں پڑے گا اور اگر دیکھے کہ کوئی اس کو لے گیا ہے دلیل ہے اس شخص کو نقصان پہنچائے گا
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کسی نے اس کو زخمی کیا ہے اور اس شخص کا پتہ نہیں ہے کہ کون ہے دلیل ہے اس کو نقصان پہنچائے گا اور اگر دیکھے اس زخم میں پیپ جمع ہوگئی ہے دلیل ہے اسی قدر مال جمع کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس زخم سے گوشت اور ہڈی ٹوٹ گئی ہے دلیل ہے اس آدمی سے مال اور نعمت حاصل ہو گی اور اگر دیکھے کہ لڑائی میں کسی کا ہاتھ کاٹ دیا ہے تو دلیل ہے اس کو سخت بات کہے گا اور ان کے درمیان جدائی پڑے گی اور اگر دیکھے کہ کسی کا سر کاٹا ہے دلیل ہے اس کا مال ملے گا
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے خواب میں لڑائی کا اوزار دیکھنا چھ وجہ پر ہے اول قوت دوم بزرگی سوم دولت چہارم ولایت پنجم ریاست ششم قلعہ
ہتھیار
ہتھیار باندھ کر بیگانوں میں جانا بد نام ہونے کے مترادف ہے
ہتھیار پہننا
اگر بلاوجہ پہنے تو بد نام ہو اگر ضرورت سے پہنے تو عزت وبزرگی پائے
ہتھیار اتارنا
امن وچین پائے آرام وراحت حاصل ہو