Khwab mein Hajj Karna Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Hajj Karna Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein hajj karna,khwab mein hajj par jana,khwab mein hajj ki tayari karna,khwab mein hajj par jane ki tabeer,khwab mein hajj karte dekhna,khwab mein hajj karna kaisa hai
Khwab mein Hajj Karna Dekhna Ki Tabeer
فرض حج بجا لائے نیک ہو آرام پائے بزرگوں کا ہم نشین ہو
بادشاہ حاکم وقت مہربان ہو مراد دلی بر آئے
حج پر جانا
عادل بادشاہ کی زیارت ہو افعال نیک کرے علم دوست ہو
حاجی دیکھنا
باعث مسرت ہے دولت دین و دنیا حاصل ہو
خواب میں حج کرنا دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے حج کیا ہے تو حق تعالیٰ اس کے نصیب میں حج کرے گا اگر بیمار یہ خواب دیکھے تو شفا پائے گا اگر قرض دار ہو تو قرضے سے فارغ ہو گا اگر مسافر دیکھے تو وطن کو سلامتی سے واپس آئے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ حج کو گیا ہے اور حج نہیں کر سکا تو دلیل ہے کہ عمر دراز ہو گئی اور کام نظام سے ہو گا
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ حج کو گیا ہے اور حرم شریف میں لبیک کہتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خوف اور ڈر ہو گا اور اگر دیکھے کہ حج اس پر واجب ہوا ہے تو دلیل ہے کہ کسی سے صلح کرے گا اور اگر دیکھے کہ خانہ کعبہ میں نماز پڑھتا ہے تو دلیل ہے بزرگوں سے نفع پائے گا اور اس کا کام بہتر ہوگا
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں حج کرنا سات وجہ پر ہے اول نکاح کرنا دوم کنیز خریدنا سوم عادل بادشاہ کی زیارت کرنا جہارم نیکی کرنا پنجم نیک کام کی کوشش کرنا ششم ثواب کی اجرت پانا ہفتم اہل علم کی صحبت میں جانا