Khwab mein Sadqah Dena Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Sadqah Dena Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein sadqa dena,khwab mein sadqa karna,khwab mein sadqa lena,khwab mein sadqa ka bakra dekhna,khawab mein sadqa lena,khawab mein sadqa karna,khwab mein sadqa apne hath se bantne ki tabeer
Khwab mein Sadqah Dena Dekhna Ki Tabeer
صدقہ دینا اس میں اہل تعبیر کا اختلاف ہے حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کوئی عالم صدقہ دے رہا ہے دلیل ہے اس کے علم سے لوگوں کو نفع پہنچے گا اور اگر دیکھے بادشاہ صدقہ دے رہا ہے دلیل ہے اس کو بہت منفعت ہوگی اور اگر دیکھے کہ کوئی پیشہ ور صدقہ دے رہا ہے دلیل ہے شاگردوں کو کام سکھائے گا
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں صدقہ دینا امن اور رنج وسختی سے خلاصی ہے
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر قرض دار دیکھے کہ صدقہ دیتا ہے تو دلیل ہے کہ قرض سے سرخرو ہوگا اور اگر غلام ہے تو آزاد ہو گا اگر قیدی ہے تو خلاصی پائیے گا اگر ملحد دیکھے کہ صدقہ دیتا ہے تو دلیل ہے مسلمان ہوگا حاصل یہ ہے خواب میں صدقہ دینا دونوں جہان کی سعادت ہے
صدقہ دینا
غم و اندوہ سے نجات پائے قرض سے خلاصی ہو بیمار ہو تو شفا پائے
صدقہ اپنے ہاتھ سے بانٹنا
غلام ہو تو آزادی ملے قید ہو تو رہائی پائے کافر ہو تو مسلمان ہو جائے
صدقہ لینا یا پانا
گداگری اختیار کرے قلاش ہو یا فکر معاش میں سرگردان ہو