Khwab mein Salam Karna Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Salam Karna Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein salam karna ki tabeer,khwab mein murde ko salam karna,khwab mein salam karna kaisa hai,khwab mein salam ka jawab dena,khwab mein salam karte hue dekhna,khwab mein musafa karne ki tabeer,khwab mein salam lena,khwab mein kisi ko salam karna
Khwab mein Salam Karna Dekhna Ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں دیکھے کہ کسی دوست نے اس کو سلام کیا ہے تو دلیل ہے وہ دوست سے خوشی دیکھے گا اور اگر دیکھے کہ کسی دشمن نے اس کو سلام کیا ہے تو دلیل ہے وہ دشمن اس کا دوست ہو جائے گا اور اگر دیکھے کہ کسی نامعلوم شخص نے اس کو سلام کیا ہے جس کو نہ دیکھا تھا دلیل ہے کوئی مسافر اس کا دوست اور آشنا بنے گا
اگر دیکھے کسی بوڑھے نے اس کو سلام کیا ہے جس کو پہلے نہ دیکھا تھا دلیل ہے حق تعالیٰ کے عذاب سے امن میں ہوگا اور اگر دیکھے کہ کسی آشنا بوڑھے نے سلام کیا ہے تو دلیل ہے خوبصورت عورت کرے گا
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے اس کو کسی دوست نے سلام کیا ہے اور اس سلام کا جواب نہیں دیا ہے تو دلیل ہے ان دونوں کے درمیان جدائی پڑے گی
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے اس کو جوان عورت نے سلام کیا ہے دلیل ہے دنیا کا اقبال پائے گا اور اگر دیکھے کہ نماز میں ہے اور اس نے بائیں طرف سلام کیا ہے دلیل ہے اس کا کام شان ہوگا
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے خواب میں سلام کرنا چار وجہ پر ہے اول امن دوم شادی سوم اقبال چہارم مال کی منفعت
حضرت عزرائیل علیہ السلام کو سلام کرتے دیکھنا
دنیا میں ایمن ومحفوظ رہے عاقبت سیر جناں سے محفوظ رہے