Khwab mein Chirya Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab mein Chirya Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein chidiya dekhna,khwab mein chirya pakrna,khwab mein parinda dekhna,sapne mein chirya dekhna,khwab mein chidiya dekhna kaisa hai,khwab mein chirya urtay dekhna,khawab mein chirya dekhna

 0  469
Khwab mein Chirya Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Chirya Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Chirya Dekhna Ki Tabeer

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے خواب میں چڑیا کو دیکھنا با قدر ومرتبہ مرد ہے اگرچہ پارسا ہو یا نہ ہو اگر دیکھے اس کو دام اور حیلے سے پکڑا ہے تو دلیل ہے بے قدرا آدمی کے ساتھ مکر و حیلہ کرے گا اور اس کو مغلوب کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کا گوشت کھایا ہے تو دلیل ہے اس مرد کا مال گوشت کھائے ہوئے اندازے پر اس کو ملے گا

اور اگر دیکھے کہ چڑیا کو اس کے گھونسلے سے نکالا تو دلیل ہے اس کو رنج اور ملامت حاصل ہوں گی

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے اس نےچڑیا کے بچے شکار کیے ہیں اوران کی گردنیں توڑ کر جھول میں رکھے ہیں تو دلیل ہے بچوں کا معلم بنے گا ان کے جسموں میں چھڑیاں سزا کے لیے لگایا کرے گا اور اگر دیکھے کہ سرخ چڑیا کا شکار کیا ہے تو دلیل ہے خوبصورت عورت کرے گا اور اگر دیکھے کہ زرد چڑیاپکڑی ہے تو اس سے یہ دلیل ہے بیمار سی عورت کرے گا

اور اہل تعبیر نے بیان کرتے ہیں خواب میں چڑیا پانا فرزند یا غلام ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس اندھی چڑیا ہے تو دلیل ہے بد آدمی حریص کے ساتھ محبت کرے گا اور کہتے ہیں خواب میں چڑیا کا پانا درویش آدمی کے لیے چھ درہم ہیں اور تونگر شخص کے لیے چھ ہزار درہم ہیں جو پائیں گے اور خواب میں چڑیا کا گھونسلہ دیکھنا خیر و خرمی اور امن کی دلیل ہے

اور اگر یہ دیکھے چڑیا کے بچوں کو گھر سے باہر نکالا ہے تو دلیل ہے اس کے حلال اور حرام کے فرزند ہوں گے اور اگر خواب میں دیکھے چڑیا آواز کرتی ہے اور اس کی آواز کو سنا ہے تو دلیل ہے کہ تعجب انگیز باتیں سنے گا اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیں خواب میں چڑیوں کی آواز تسبیح ہے اور اگر دیکھے کہ اس کو بہت سی چڑیاں حاصل ہوئی ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کسی قوم کی سرداری کرے گا اور بہت سا مال پائے گا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں اگر کوئی شخص ایک چڑیا دیکھے تو فرزند ہے اور اگر دیکھے کہ بہت سی چڑیاں بولتی ہیں تو دلیل ہے اس کو شور کرنے والے لوگوں سے کام پڑے گا اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ چڑیا کو منہ میں رکھ کر نکل گیا ہے تو دلیل ہے اس کے ہاں فرزند آئے گا 

 اور اگر خواب میں دیکھے اس کو کسی نے بہت سی چڑیاں بخشی ہیں تو دلیل ہے اسی قدر مال پائے گا اور اگر دیکھے کہ چڑیا کو مارا یا اس کے ہاتھ میں مر گئی تو دلیل ہے اس کو نقصان پہنچے گا اور فرزند مرے گا اور اگر دیکھے کہ چڑیا کا گھونسلہ لیا ہے تو دلیل ہے اس کا فرزند جنگل میں پیدا ہوگا اور بزرگ قسم کا ہوگا

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے چڑیا کا خواب میں دیکھنا نو وجہ پر ہے اول بادشاہ دوم مال سوم مرد بزرگ چہارم خوبصورت غلام پنجم قاضی ششم سوداگر ہفتم ڈاکو آدمی ہشتم جھگڑالو آدمی نہم جماع کے لئے حریص شخص 

چڑیا دیکھنا

قدرومنزلت بڑھنے کا موجب ہے

مرد بزرگ ذی وقار ہو قوت و جرات آ شکار ہو

چڑیا پکڑنا

کسی عورت کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو

چڑیا گھونسلے سے اڑانا

رنج وغم میں غرقاب ہو ملامت پائے

چڑیا کی آواز سننا

خدا تعالیٰ کی حمد و تسبیح کرنے سے تعبیر ہے اور دل مطمئن ہو جائے

چڑیاں پکڑنا

نعمتیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو

چڑیا کا گوشت کھانا

ترقی دولت و مال کی نشانی ہے مرض سے صحت ہوجاتی ہے