Khwab mein Chadar Shaal Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Chadar Shaal Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein chadar kharidna,khwab mein chadar orhna,khwab mein dupatta dekhna,khwab mein kali chadar dekhna,khwab mein chadar odhna,khwab mein shawl dekhna,khwab mein chadar pahnna,khwab mein chadar jalna,khwab mein chadar phatna

Khwab mein Chadar Shaal Dekhna Ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ سب کپڑوں سے چادر بہتر ہے اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ چادر سوتی ہے اور سبزو سفید ہے یا نیا کپڑا پہنا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ جامعہ کی عمدگی کے مطابق فراخی نعمت پائے گا اور اگر دیکھے کہ جامعہ تنگ ہے سیاہ اور نیلا ہے تو اس کی تعبیر پہلے کے خلاف ہے
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ چادر فروش ایسا آدمی ہوتا ہے کہ دین کو دنیا کے بدلے اختیار کرتا ہے خاص کر اگر سوتی چادر ہے اور اگر چادر میں ریشم دیکھے تو دلیل ہے کہ دین اور دنیا دونوں کا ہی طالب ہے
خواب میں چادر دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ چادر خواب میں دیکھنا عورت کا ستر پوش ہے اگر دیکھے کہ عورتوں کی طرح چادر پہنے ہوئے ہے تو دلیل ہے کہ اس کے کام میں خیر و شر ہے لیکن اس کام کو اس سے برا جانے گے اور اگر کوئی دیکھے کے چادر پھٹ گئی ہے یا جل گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس وقت اس پر پردہ داری کی جائے گی
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ چادر شب خواب میں دیکھنا عورت ہے اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس چادر شب ہے یا اس کو کسی نے دی ہے تو دلیل ہے کہ نئی عورت کرے گا اور اگر کوئی دیکھے کہ نئی چادر خریدی ہے تو دلیل ہے کہ کنیز خریدے گا اور اس کو فرزند پیدا ہوگا اور اگر یہ خواب عورت دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ شوہر کرے گی
اور اگر عورت دیکھے کہ اس کی چادر شب جل گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا شوہر مرے گا یا اس کو طلاق دے گا
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چادر دیکھنا تین وجہ پر ہے اول قدر وجاہ دوم مرد کو عورت اور عورت کو مرد کا حصول سوم گھر کی حکومت اور سرداری
سرخ چادر اوڑھنا
قتل پھانسی دنگا فساد کی وارداتوں میں گرفتار ہو
خواب میں طیلسان چادر یا شال دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں شال قدر اور بزرگی اور مرتبہ ہے اگر دیکھے کہ اس کے پاس نئی اور پاکیزہ شال ہے دلیل ہے کہ اس کا مرتبہ پڑھے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی قدر کم ہو گی اور اگر دیکھے کہ چادر پھٹی یا جلی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کوئی عزیز مرے گا
حضرت دانیال رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے خواب میں چادر کادیکھنا امانت اور دیانت اور دین کی قوت ہے اور اگر دیکھے کہ شال پاکیزہ ہے دلیل ہے کہ امانت گزارے گا اور شال میلی ھے تو دلیل ھے کہ اس کے ذمہ امانت ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس نے زرد چادر لی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو سخت غم پڑے گا
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سفید چادر پارسا لڑکا ہے اور سرخ چادر دلیل ہے کہ اس کا فرزند عیش و عشرت کو پسند کرے گا اور اگر سیاہ ہے تو اس کا فرزند عالم یا قاضی یا خطیب ہوگا
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے خواب میں چادر دیکھنا دس وجہ پر ہے اول عزت اور مرتبہ دوم ولایت سوم فرزند چہارم دولت پنجم بزرگی ششم مال ہفتم منفعت ہشتم علم نہم دین دہم تلوار