Khwab mein Chandi Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Chandi Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein chandi dekhne ki tabeer,khwab mein chandi dekhny ki tabeer,khwab ki tabeer,khwab mein chandi ki anguthi dekhna,khwab mein chandi dekhna kaisa hai,khwab mein chandi ki ring dekhna,khwab mein chandi ka haar dekhna,khwab mein chandi dekhne ki tabeer in urdu,chandi dekhna khwab mein

Khwab mein Chandi Dekhna Ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے چاندی آزاد عورتوں پر دلیل ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے اپنے کام سے چاندی لی ہے تو دلیل ہے اس موضع اور ولایت میں کسی عورت سے شادی کرے گا کیونکہ چاندی عورتوں کی ذات ہے اگر دیکھے چاندی کی کان میں گیا ہے اور چاندی نکالی ہے تو دلیل ہے اسی قدر مال حاصل کرے گا
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے اس کے پاس بہت سی چاندی ہے تو فرزند پر دلیل ہے
چاندی پھگلانا دیکھنا
اندیشہ ناک اور مفطرب حال ہو دشمن کے عناد سے قید وکال میں مبتلا ہو
انگوٹھی چاندی کی دیکھنا یا پانا
تولد فرزند سے دلشاد ہو مال و مویشی کی کثرت ہو
چاندی زمین پر پڑی دیکھنا
حاکم یا بادشاہ سے فائدہ ملے شہر کے باشندوں سے خورسند ہو
دانت چاندی کادیکھنا
دوست سے فساد ہو مال و زر برباد ہو تکلیف اٹھائے رنج و غم کھائے
چاندی پانا یا دیکھنا
دولت سے گھر بھرے شہر میں فضول خرچ مشہور ہو
چاندی کو کان یا مٹی سے نکالنا
کسی عورت کو دھوکا سے کام میں لائے اس کی بدولت ہر طرح آرام پائے
چاندی کھوٹی پانا
بدخصلت عورت سے رنجیدہ ہو یا مال کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہو
چاندی کا برتن یا زیور دیکھنا
عورت سے مال پائے تکلیف اور مفلسی دور ہو
نگینہ چاندی کا دیکھنا
حرمت پیدا ہو جانے کی بشارت ہے سرداری وحکمرانی کی علامت ہے
بازوبند چاندی کا دیکھنا
مرد دیکھے تو خوبصورت عورت ملے عورت دیکھے تو لڑکی ہو یا زیور بنائے
مرد کے لیے فائدہ مند ہے قوت مردی زیادہ ہو
بت چاندی کا دیکھنا
حسب منشاء ہو دین میں فساد پیدا کرے بد نام ہو
چاندی کا ٹکڑا پانا
کنیز خوبصورت سے وصلت رہے دن رات مسرت رہے
چاندی کان سے نکالنا
کسی عورت سے مکر کرے یا دھوکہ دے کر کام میں لائے
چاندی کا زیور پہننا
رنج و غم دور ہو حاصل راحت و سرور ہو اور دولت پائے
چاندی کھوئی دیکھنا
تخفیف مال ہو اور دولت کا ملال ہو
درانتی چاندی کی دیکھنا
مال حرام حاصل ہو رشوت و سود خوری اختیار کرے
پازیب چاندی کی پہنانا
اگر عورت دیکھے تو شوہر کرے اگر مرد دیکھے تو ذلیل و خوار ہو
گلو بند چاندی کا دیکھنا
سعادت مندی و بزرگی حاصل ہو نیک سیرت پرہیز گار ہو
خواب میں سیم چاندی دیکھنا
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے بہت سے لوگ خواب میں چاندی دیکھتےہیں اور بیداری میں پاتے ہیں اور بہت سے لوگ ہیں کہ خواب میں چاندی دیکھتے ہیں اور بیداری میں اختلاف طبائع کے باعث غم واندوہ پاتے ہیں
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے خواب میں درست چاندی سچی خبر ہے اور کھوٹی چاندی چھوٹی خبر ہے اور اگر چاندی تھیلی میں ہے تو دلیل ہے کہ کوئی اس کے پاس امانت رکھے گا
حضرت دانیال رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے اگر پیالے یا بدھنا یا تھال چاندی کا دیکھے کہ بہت سی چیزیں چاندی کی پائی ہی دلیل ہے اسی قدر خزانہ پائے گا اگر دیکھے اس نے چاندی کی کان کا کچھ حصہ پایا ہے دلیل ہے اس ملک سے عورت کرے گا اور خواب میں چاندی کا ٹکڑا ایسا شخص ہوتا ہے جو اس کے حق میں بری بات کہتا ہے