Khwab mein Topi Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab mein Topi Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein topi dekhne ki tabeer,khwab mein safed topi dekhna,khwab mein topi pehna,khwab mein topi kharidna,khwab mein topi pehnna,sapne mein topi dekhna,khwab mein ser per topi dekhna,khwab mein topi pehna dekhna,khwab mein topee dekhna

 0  179
Khwab mein Topi Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Topi Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Topi Dekhna Ki Tabeer

حضرت دانیال رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے خواب میں ٹوپی کا دیکھنا اس کی قدر اور قیمت کے مطابق عزت اور مرتبہ ہے اگر دیکھے اس کے سر پر غازیوں کی ٹوپی ہے تو دلیل ہے کہ دشمن پر غالب آئے گا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے اس کے سر پر ترکوں کی ٹوپی ہے تو دلیل ہے سختی سے منفعت پائے گا اگر دیکھے اس کے سر پر آتش پرستوں کی ٹوپی ہے تو دلیل ہے دنیا کی عزت پائے گا لیکن دین میں ضعیف ہوگا اور اگر اپنے سر پر بادشاہ کا تاج دیکھے تو دلیل ہے عزت اور مرتبہ پائے گا

اگر دیکھے اس کے سر پر عنابی ٹوپی ہے تو خوش رہے گا اور منفعت پائے گا اگر اس کے سر پر رومی ٹوپی ہے تو دلیل ہے دین اور دنیا کی خیر صلاح کرے گا اگر ٹوپی پر پگڑی رکھی ہوئی دیکھے تو دلیل ہے ایسا کام کرے گا جس کو لوگوں سے چھپانا چاہے گا اگر ریشم کی ٹوپی رکھی ہوئی دیکھے تو دلیل ہے منفعت پائے گا اگر اس کے سر پر زریں ٹوپی ہے تو دلیل ہے لوگوں سے نفع پائے گا

اگر مروارید کی دیکھے تو دلیل ہے لوگوں میں عزیز ہوگا اور مرد دیندار اور غازی سے صحبت رکھے گا اگر ٹوپی لوہے کی ہے تو دلیل ہے بادشاہ عزت اور مرتبہ اورحکومت پائے گا اگر ٹوپی لکڑی کی ہے تو دلیل ہے اپنے آپ کو لوگوں میں خوار معلوم کرے گا اور جھوٹ اور بے ہودہ باتیں بکے گا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے گرمی کی ٹوپی جاڑے میں سر پر رکھی ہے تو دلیل ہے خیر اور منفعت پائے گا اگر اس کے خلاف دیکھے تو دلیل ہے مراد سے رکے گا اور اگر سر پر سیاہ تو بھی دیکھے اور بیداری میں وہی پہنے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے خیر اور منفعت پائے 

اگر خواب میں دیکھے ٹوپی اس کے سر پر سے گری ہے تو دلیل ہے عمل سے معزول ہوگا اور اس کو سخت غم پہنچے گا اگر دیکھے مذ کورہ ٹوپیوں میں سے اس نے کوئی ٹوپی سر پر رکھی ہے تو دلیل ہے اس ٹوپی کی قدر و قیمت کے مطابق کسی سردار سے عزت اور مرتبہ پائے گا اگر دیکھے اس کے سر پر سے ٹوپی اتاری گئی ہے تو دلیل ہے عزت اور مرتبے سے گرے گا 

اور اگر دیکھے اس کے سر پر وزیر کی ٹوپی ہے تو دلیل ہے وہ شخص بد دین ہوگا لیکن بادشاہوں کے لئے نیک ہو گا

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے اس نے کلاہ یعنی ٹوپی پہنی ہے تو دلیل ہے اس کا شرف اور مرتبہ زیادہ ہوگا اگر دیکھے ٹوپی پھٹی ہوئی اور پرانی ہے تو دلیل ہے غمگین ہوگا اگر دیکھے کوئی اوپرا شخص اس کے سر سے ٹوپی لے گیا ہے تو دلیل ہے کہ بزرگ آدمی سے دور ہوگا

اگر دیکھے اس کے سر پر سمور کے پوسٹ کی یا لومڑی وغیرہ کے پوسٹ کی ٹوپی ہے تو دلیل ہے ایسے شخص سے  کہ جو دین میں کامل نہیں ہے شرف اور بزرگی پائے گا اور اگر دیکھے اس کے سر پر اس نے ایسی ٹوپی پہنی ہے کہ اس نے بیداری میں کبھی ایسی نہیں پہنی تھی اگر سفید ہے تو نیکی پر دلیل ہے اور اگر سبز ہے تو بدی پر دلیل ہے

اور اگر بیداری میں اس قسم کی ٹوپی رکھتا ہے تو بدی پر دلیل ہے اور اگر بیداری میں اس قسم کی  ٹوپی نہیں رکھتا ہے تو بد نہیں ہے اور سرخ ٹوپی کا خواب میں دیکھنا بیماری پر دلیل ہے

حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے اس نے جڑاؤ ٹوپی پہنی ہے تو دلیل ہے اس کی قدر اور قیمت کے مطابق شرف اور بزرگی پائے گا لیکن اس کے دین میں نقصان ہوگا اگر دیکھے اس کی ٹوپی آگ میں گری ہے تو دلیل ہے بادشاہ اس پر تاوان یعنی جرمانہ ڈالے گا

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے خواب میں ٹوپی شرف اور بزرگی پر دلیل ہے اور اس کو خواب میں دیکھنا چھ وجہ پر ہے  اول ولایت دوم ریاست سوم بزرگی چہارم عزت اور مرتبہ پنجم مقدار ششم کلاہ دوز کا مرتبہ خواب میں بزرگوں کی خدمت کرنے والا ہے

رفو ٹوپی یا پگڑی کرنا

بےعزت و بد نام ہو پشیمان و بد زبان ہو

زمرد ٹوپی میں لگانا

بادشاہ وقت ہو یا وزیراعظم مقرر ہو اگر پگڑی میں دیکھے تو شہنشاہ ہو

کلاہ خریدنا

پریشانی رفع ہو کاروبار میں عزت پائے

لعل ٹوپی یا دستار دیکھنا

بادشاہ ہو یا قوم کا سردار بنے عہدہ بادشاہی سے معزول ہو

ٹوپی درویشانہ پہننا

عادات مسکین پیدا کرے غرور تکبر سے نفرت ہو یاد خدا میں رہے

ٹوپی مجاہد کی دیکھنا

بہادر اور دلیر ہو دشمن پر غالب آئے فاتح ملک ہو نام پیدا کرے

ٹوپی لمبی نوکدار دیکھنا

عیار،چالباز،فریبی،مکّار،دھوکہ باز ہو اور مال حرام پائے

ٹوپی پھٹی پرانی دیکھنا

بےعزت وتنگ و ناموس ہو قلاش ہوجائے

ٹوپی ترکی دیکھنا

عزم،استقلال،ہمت،جرات اور عزت پائے دولت ہاتھ آئے

ٹوپی سیاہ دیکھنا

جاسوس ہو یا ڈاکو راہزن اور چور بنے لوگوں کو نقصان پہنچائے

ٹوپی دیکھنا

باعث عزت وناموس ہے جس قسم کی ٹوپی دیکھے اس کے مطابق تعبیر ہے یعنی اگر جناح کیپ دیکھے تو مسلم لیگ کا لیڈر ہو

ٹوپی اپنے سر پر کسی کو رکھتے دیکھنا

مرتبہ بلند ہو مردم پسند ہو دولت سے خوش ہو

ٹوپی اپنے سر پر دیکھنا

دولت بے اندازہ پائے

خواب میں لوہے کی ٹوپی دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے اس کے سر پر لوہے کی ٹوپی ہے دلیل ہے مرتبہ اور فرزند پائےگا  اورٹوپی کی چمک کے مطابق اس کی قوت زیادہ ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس کے سر پر لوہے کی ٹوپی ہے دلیل ہے سردار سے قوت حاصل کرے گا

اگر دیکھے لوہے کی ٹوپی کسی کو دی ہے تو دلیل ہے اس آدمی کو طاقت اور حشمت حاصل ہوگی اگر دیکھے اپنی ٹوپی توڑی ہے یا ضائع ہوئی ہے دلیل ہے اس کی عمر کم ہوگی

 حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے خواب میں لوہے کی ٹوپی کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے اول قوت دوم مال سوم فرزند چہارم بکا اور نیکی پنجم اپنے آپ کو قربت سے بچانا