Khwab mein Uper Jana Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Uper Jana Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein opar charhna in urdu,khwab ki tabeer in urdu,khwab mein opar charhna,khwab mein deewar par charna,khwab mein upar chadna,khwab mein opar charhna kaisa,khwab mein chat par charna

Khwab mein Uper Jana Dekhna Ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی شخص دیکھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر بیٹھا ہے یا بالاخانہ ٹیلہ یا محل یا مانند اس کی کسی چیز پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ جس چیز کی تلاش ہے پائے گا اور اس کی مراد پوری ہوگی اور بعض اہل تعبیر بیان کرتے ہیں اگر دیکھے کہ مشکل سے اوپر گیا ہے تو دلیل ہے کہ جس چیز کی تلاش میں گیا ہے اس کو رنج و مشکل سے پائے گا
اور اگر دیکھے کہ سیڑھی کے اوپر چڑھ گیا ھے تو دلیل ھے کہ دین میں عزت اور مرتبہ پائے گا خاص کراگر سیڑھی مٹی کی ہے اور اگر دیکھے کہ سیڑھی چونے اور پتھر کی ہے اس پر سے اوپر کو جانا دلیل ہے کہ اس جہان میں شرف اور عزت پائے گا اور اگر دیکھے کہ سیڑھی کچی اینٹوں اور مٹی کی بنی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ آخرت میں قدروقیمت و منزلت پائے گا اور اگر دیکھے کہ آسمان پر گیا اور واپس آگیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ سخت بیمار ہو گا اور آخر کار شفا پائے گا
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے خواب میں اوپر جانا پانچ وجہ پر ہے اول حاجت کا پورا ہونا دوم عورت چاہنا سوم قرب اور بزرگی چہارم مراد پانا پنجم کام کا بالا جانا