Khwab Mein Azan Dena Ya Sun'na ki Tabeer in Urdu

Khwab Mein Azan Kehna Ya Sun'na ki Tabeer in Urdu, khwab ki tabeer,khwab mein azan dene ki tabeer,khwab mein azan sunna ki tabeer,khwab mein azan ki awaz sunna,khwabon ki tabeer,khwab mein azan dena,khawb main azaan ki tabeer

 0  1k
Khwab Mein Azan Dena Ya Sun'na ki Tabeer in Urdu
Khwab Mein Azan Dena Ya Sun'na ki Tabeer in Urdu

Khwab Mein Azan Kehna Ya Sun'na

.پرہیزگاری اختیار کرے، نمازی ہو، خوشی حاصل ہو

اذان کا سننا پرہیزگاری کی علامت ہے

اذان بے وقت کہنا

.ظلم و جفاکا شیوہ پسندآئے، خلقت کو تکلیف پہنچائے

اذان بے مقام کہنا

.ریاکاری اختیار کرے ظاہردار ہو مکار ہو دھوکہ فریب سے کام لے

اذان مسجد میں کہنا

مال بے حساب ملے،انجام بخیر ہو، حج وزیارت نصیب ہو

اذان لشکر میں کہنا

.سفر درپیش آئے،مال حاصل ہو تجارت میں فائدہ ہو

اذان قید میں کہنا

قید سے رہائی پائے یا مصیبت سے آزاد ہو

اذان پہاڑپرکہنا

کسی مصیبت میں گرفتار ہوکر رہائی پائے، مرتبہ بلند ہودین میں بزرگی حاصل ہو تبلیغ کرے رہبر ملے عا قبت نیک ہو

چلتے ہوۓ اذان دینا

حج کرنے مصیبت سے پاک ہو دلاوری و جرات میں بے باک ہو

آواز اذان و اقامت سننا

عزت و منفعت ملے شہرت ہو

خواب میں آذان کہیے یاسننےکی اِسلامی تعبیریں

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر بندہ مسلہ مومن پاس خواب میں دیکھے کہ کسی معروف جگہ سے اذان کی آواز سنتا ہے یا خود نماز کی اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ بیت اللہ شریف کا حج کرے گا فرمان حق ٹالا ہے اور لوگوں میں حج کا اعلان کرو تمہاری طرف پاپا آئیں گے اور اگر غیر معروف جگہ پر اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مکروہ اور ناپسندیدہ بات پہنچے گی اور اگر یہ بات کوئی فاسق شخص دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو چوری میں گرفتار کریں گے اور اگر دیکھے کہ نماز کیلئے اذان کسی مسجد یا مینار میں دیتا ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کو خدا تعالی کی طرف بلائے گا اور اگر دیکھے کہ بستر پر سویا ہوا اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنی عورت سے پیار محبت رکھتا ہے اور اگر دیکھے کہ اپنے گھر میں اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ مفلس اور درویش ہوگا اور بیان میں اس کے اہل بیت میں سے کوئی مرے گا اور اگر دیکھے کہ کوچہ میں اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ جاسوسی کرے گا اور اگر دیکھے کہ کوئی آ کر دا بابا میں دیتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ آدمی زندیق یا منافق ہو گا

 حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی دیکھے کہ اپنی عورت کے ساتھ اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ دنیا سے جلدی رحلت کرے اور اگر اذان میں کلمات کے اندر زیادتی کو دیکھے تو دلیل ہے کہ لوگوں پر ستم اور ظلم کرے گا

اور اگر دیکھے کہ کوئی بچہ اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ماں باپ جھوٹ بولیں گے اور اگر دیکھے کہ اذان حمام میں دیتا ہے تو یہ دین اور دنیا میں اس کی بدحالی کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اذان قافلہ یا لشکر گاہ میں دیتا ہے تو اس کی تعبیر بد ہے اور اگر دیکھے کہ کوئی موجھ توسی قید خانہ میں بانگ نماز دیتا ہے اور میں رکھی ہے تو دلیل ہے کہ خانہ سے رہائی پائے گا اور اگر دیکھے کہ اذان لہو و بازی میں دیتا ہے یہ ہلاک ہونے کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سچی کہے گا اور اس کو خدا تعالی اپنی طرف بلائیں گے اور اگر دیکھے کہ مینار پر اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ بزرگی اور حکومت کرے گا اور اگر دیکھے کہ گھر کے گوشے میں اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ کار حق میں خیانت کرے گا اور اگر دیکھے کہ سرد عوامی اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ سفر کو جلدی کرے گا  اور اس میں لاجواب لا اٹھائے گا اور دیر تک رہے گا اور اگر دیکھے کہ پہاڑ پر اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ ظالم کو میں گرفتار ہو گا اور اس کے ساتھ خیانت ہوگی

اور اگر دیکھے کہ کسی تخت پر بطور کھیل اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ دیوانہ ہو گا اور اگر دوسرے کی اذان سنے تو دلیل ہے کہ عبادت اور اطاعت کے کام میں سست ہوگا اور کوئی اس کو خدائے تعالیٰ کی طرف بلائے گا اور اگر دیکھے کہ تکبیر کی آواز سنتا ہے تو دلیل ہے کہ حق کے کاموں میں توفیق پائے گا

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اذان بارہ وجہ پر ہے ایک حج دوسخن سوم حکومت چار بزرگی پانچ ریاست چھ سفرسات موت آٹھ افلاس نو خیانت دس جاسوسی گیارہ  نفاق اور بے دینی بارہ  ہاتھ کاٹنا