Khwab mein Quran Majeed Parhna Dekhna ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Quran Majeed Parhna Dekhna ki Tabeer in Urdu, khwab mein quran pak dekhna,khwab mein quran parhne ki tabeer,khwab mein quran dekhna,khwab mein quran pak dekhna kaisa,khwab mein quran e pak dekhna,khwab mein quran ki tilawat karna,khawab mein quran shareef dekhna kaisa

 0  745
Khwab mein Quran Majeed Parhna Dekhna ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Quran Majeed Parhna Dekhna ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Quran Majeed Parhna Dekhna

حکمت سیکھے یا دین ودنیا باہم جمع کرے عیش وعشرت میں قدم دھرے میراث یا روزی حلال سے خوشتر ہو یا قوت و نصرت سے نام آور ہو

قرآن شریف کو بیچتے دیکھنا

دین اسلام سے کنارہ کش ہو ذلت و گمراہی میں گرفتار ہو

قرآن شریف کا ورق کھانا

نزدیکی موت کی نشانی ہے دنیا سے رحلت ہوجاتی ہے

قرآن شریف لینا

بزرگ کام میں و قوف ہو علم و عمل میں کامل ہو

لکھائی قرآن پاک کی کرنا

موجب برکت و رحمت ہےرشد و ہدایت پائے بزرگی ملے

اوڑھنی پر قرآن مجید کی آیت دیکھنا

.عورت دیندار ملے جس سے خود بھی ہدایت پائے باعث آرام راحت ہو اور موجب برکت ہو

خواب میں قرآن مجیددیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں قرآن مجید کی تاویل علم اور حکمت ہے اگر دیکھے کہ اس نے قرآن مجید خریدا ہے تو دلیل ہے کہ طالب علم اور دانش مند ہو گا اور اگر دیکھے کہ قرآن مجید کو آگ میں جلایا ہے تو یہ حال دیکھ کے فساد پر دلیل ہے

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے قرآن مجید کھول کر سر اور آنکھ پر لکھا ہے تو دلیل ہے کہ سب کام انداز کے ساتھ کرے گا اور اس شہر کا والی ہو گا اور اگر دیکھے کہ قرآن مجید اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے اگر نیک بات ہے تو نیکی پر دلیل ہے اور اگر بری بات ہے تو بدی پر دلیل ہے

 حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں قرآن مجید کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے اول علماء حکمت دوم مدراس سونگ امانت چہارم روزی حلال پنجم دین اور دیانت

خواب میں قرآن مجیدپڑھنا دیکھناکی اِسلامی تعبیریں

قرآن مجید پڑھنا خواب میں حاکم پر دلیل ہے  اگر خواب میں آیت رحمت اور بشارت حق کی طرف سے ہے تو واجب ہے کہ خیرات کرے اور شکر حق بجا لائے اور اگر دیکھے کہ یہ آیت پڑھی ہے تو حق تعالیٰ کے غضب اور غصے کی دلیل ہے توبہ کریں اور حق تعالیٰ کی طرف رجوع کرے اور اگر دیکھے کہ کسی اور امثال میں سے آیت پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ گناہ کرے گا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ قرآن مجید پڑھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی آدھی عمر گزر چکی ہے اور اگر دیکھے کہ حافظ قرآن ہوا ہے تو دلیل ہے کہ امانت کو نگاہ میں رکھے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے قرآن مجید کی آواز سنی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام راہ دین میں نیک ہوگا اور اگر دیکھے کہ کوئی اس کا قرآن مجید پڑھاتا ہے اور اس میں سے کچھ نہیں سمجھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے دل کو غم و اندوہ لاحق ہوگا

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ پورا قرآن مجید ختم کیا ہے دلیل ہے کہ مراد کو پائے گا اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کی عمر آخر کو پہنچی ہے اور اگر دیکھے کہ قرآن مجید کو بلند آواز سے پڑھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام بلند ہوگا اور لوگوں میں مشہور ہو گا اور اگر دیکھے کہ جو آیت پڑھی ہے اس کو یاد ہے تو دلیل ہے کہ اس آیت کی تفسیر اس کی تعبیر ہے حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ قرآن مجید کا چوتھا حصہ پڑھا ہے دلیل ہے کہ اس کا کام نیک اور اگر دیکھے کہ سورہ اعراف سے سورہ مریم تک پڑھا ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب خلقت کے درمیان مشہور ہوگا

اور اگر دیکھے کہ سورہ مریم سے سورہ ناس تک قرآن مجید پڑھا ہے تو اس کی تمام مرادیں پوری ہوگی اور اگر دیکھے کہ قرآن کا پہلا پارہ پڑھنے ہے دلیل ہے کہ سال اور ماں اس پر مبارک ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے قرآن مجید کے ساتھ پڑھے ہیں تو دلیل ہے کہ غم واندوہ سے نجات پائے گا

اور اگر کوئی قرآن خواندن نہیں ہے اور خواب میں دیکھے کہ اس نے قرآن مجید پڑھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب آئی ہے فرمان حق تعالی ہے اپنی کتاب پڑھ آج تیری جان کے حساب کے لیے کافی ہے اور اگر دیکھے کہ برہنہ ہے اور قرآن مجید پڑھاتا ہے دلیل ہے کہ خواہش مند ہوں گا اور جب پاک اور ناپاک جگہ پر پڑھتا پھرتا ہے دلیل ہے کہ اس کے اعتقاد میں خلل ہو گا حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں قران مجید پڑھنا چار بجا پر ہے اول آفت سے سلامتی پانہ دوم درویشی کے بعد دولت سونگ دل کی مراد پا نہ سہارا بیداری اور پرہیزگاری فرمانا  ایسے لوگوں کو جو گناہ گار ہے اور ان کے لیے عذاب اور سزا کی قیامت کے دن حجت قائم ہونا