Khwab mein Qaid Khana Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab mein Qaid Khana Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein jail dekhna,khawab mein qaid khana dekhna,khawab mein qaid khana naya dekhna,khwab mein jail se bhagna,khwab mein qaid hona,khawab mein qaid khana purana dekhna,khawab mein qaid khana banana, khwab mein qaid dekhna

 0  353
Khwab mein Qaid Khana Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Qaid Khana Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Qaid Khana Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ قید خانے میں ہے اور قیدیوں کو نہیں دیکھتا ہے تو یہ اس کی ہلاکت پر دلیل ہے اور اگر قید خانہ معلوم ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ قید خانے میں پاؤں ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام دیر تک رہے گا اور غم و فکر سے میں ہو گا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھنے والا پارسا نہیں ہے تو اسکو دین کے شغلوں سے غم و اندوہ حاصل ہو گا اور اگر دیکھے کہ کوئی مرد بیڑی لگے ہوئے جا رہا ہے دلیل ہے کہ اس کا کام رکا ہوا پورا ہوگا حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ایسا قید خانہ دیکھنا کہ جس کا علم ہے مراد پانے پر دلیل ہے اور عاقبت نیک ہے

فرمان حق تعالیٰ ہے عرض کی کہ اے میرے رب جس چیز کی طرف وہ مجھے بلاتی ہیں اس سے قیدخانہ میرے لئے زیادہ پسندیدہ ہے اور اگر قیدخانہ نامعلوم ہے اندھا ہوگا اور غم و اندوہ میں رہے گا جیسا کہ حضرت یوسف رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں قید خانہ زندوں کی قبر ہے اور بلا کے منزل ہے اور دوستوں کی آزمائش اور دشمنوں کی خوشی ہے اور اگر دیکھے کہ قید خانہ میں گیا ہے اور جلد ہی نکلا ہے دلیل ہے کہ پوری مراد پائے گا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں قید خانہ قبرہے

اذان قید میں کہنا

.قید سے رہائی پائے یا مصیبت سے آزاد ہو

زندان میں قید دیکھنا

کسی آفت میں گرفتار ہو سخت حیران و لاچار ہو

قید میں بند دیکھنا

دین کی گمراہی کے باعث غم و اندوہ میں مبتلا ہو

قید خانہ دیکھنا

اگر عالم خود کو قیدخانہ میں بند دیکھے تو رکے ہوئے کام پورے ہوں

قید خانہ کھلا ہوا دیکھنا

مراد حاصل ہو اور عاقبت بخیر ہو فکر و اندیشہ دور ہو

خواب میں کسی کو قید کرنادیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کسی کو پابند کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کام میں پائیداری ہوگی اور اس سے جدا نہ ہوگا

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے خواب میں پابند کرنا تین وجہ پر ہے اول جس شخص کو پابند کیا ہے-اس کا مقیم ہونا دوم اس پر عنایت کرنا سوم اسے خیرومنفعت پہنچے گی

اور اگر دیکھے کہ قیدیوں میں سے کوئی باہر آیا ہے یعنی اس نے قید سے رہائی پائی ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے