Khwab mein Qurbani Karna Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab mein Qurbani Karna Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein qurbani karna,khwab mein qurbani ka gosht dekhna,khwab mein oont ki qurbani karna,khwab mein bakra zibah karna,khwab mein qurbani ke janwar dekhna,khwab mein qurbani ka bakra dekhna,khwab mein gaye ki qurbani karna,khwab ki tabeer in urdu

 0  981
Khwab mein Qurbani Karna Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Qurbani Karna Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Qurbani Karna Dekhna Ki Tabeer

اگر غلام ہو تو آزادی پائے بیمار ہو تو شفایاب ہو قید سے آزاد ہو

قربانی کا گوشت بانٹنا

صلح اور پیار محبت پیدا کرے یا اپنا مال تقسیم کرے

قربانی کرتے دیکھنا

نیک بختی کی علامت ہے بزرگی اختیار کرے فرزند پیدا ہو

قربانی کا گوشت کھانا

دولت و راحت پائے عزت وبزرگی حاصل ہو

گوسفند یا گائے قربان کرنا

 غم و اندوہ ساخت سے رہائی ہو کلفت جائے بیماری سے شفا ہو

خواب میں قربانی کرنا دیکھنے کی اِسلامی تعبیریں

 حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اونٹ یا گائے یا بکری کی قربانی کی ہے دلیل ہے کہ اگر غلام ہے تو آزاد ہو گا اور اگر رنجج وبلا اورزحمت میں گرفتار ہے تو شفا پائے گا اور اگر بند میں ہے توخلاصی پائے گا اگر درویش ہے تو مالدار ہو گا خوف میں ہے تو امن میں ہوگا قرض دار ہے تو قرض سے سرخرو ہوگا اور اگر حج نہیں کیا ہے تو حج کرے گا اور اگر دیکھے کہ لوگ جنگل میں قربانی کے لئے گئے ہیں تو دلیل ہے کہ وہ لوگ جس چیز سے ڈرتے ہیں امن میں ہوں گے اور اگر قید میں ہوں گے تو خلاصی پائیں گے اور اگر قحط اور تنگی ہے تو فراخی سے بدلے گی خاص کر اگر یہ خواب عید قربان کے نزدیک ہے اس کی تاویل جلدی باہر ہوگئی

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ قربانی کا گوشت لوگوں کو تقسیم کیا ہے دلیل ہے کہ وہاں مالدار شخص مرے گا اور اس کا مال تقسیم کریں گے اور اگر دیکھے کہ لوگوں نے گوشت چرایا ہے تو دلیل ہے کہ حق تعالیٰ پر جھوٹ بولے گا اور پاک میں قربانی بشارت ہے

فرمان حق تعالیٰ ہے اور ہم نے اس کو اسحاق نبی کی بشارت دی جو صالحین میں سے تھا اور ہم نے اس کو اور اسحاق کو برکت دی

اور اگر عورت خواب دیکھے تو اس کے صالح فرزند پیدا ہوگا حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں قربانی کی تعبیر چار وجہ پرہے اول خوف نوم مراد اور حاجات کا حاصل ہونا سوم خیروبرکت چہارم چھٹےتک قحط اور تنگی کا زوال