Khwab mein Badshah Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab mein Badshah Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein badshah ko dekhna,khwab mein badshah se milna,khwab mein khud ko badshah dekhna,khwab mein wazir e azam ko dekhna,khwab mein badshah banna,khwab ki tabeer in urdu,khwab mein badshah se baat karna

 0  92
Khwab mein Badshah Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Badshah Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Badshah Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں بارہ چیزوں میں سے ایک کا دیکھنا بادشاہی کی دلیل ہے

اول دیکھے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو امام کیا ہے

دوم دیکھے کہ علم شریعت کو قبول کرتا ہے

سوم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا گوش مبارک اپنے پاس دیکھے کہ اقامت اور نماز کے منتظر ہیں

چہارم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ممبر پر خطبہ پڑھا ہے

پنجم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا جامہ مبارک خواب میں پہنا ہے

ششم انگشتری دیکھے کہ ہاتھ میں رکھتا ہے

ہفتم دیکھے کہ آفتاب یا مہتاب ہو گیا ہے

ہشتم دیکھے کہ اس کا جسم دریا ہو گیا ہے

نہم دیکھے کہ اس کی آنکھ شہر کی دیوار ہو گئی ہے

دہم دیکھے کہ اس کی آنکھ جامع مسجد کا محراب ہوگئی ہے

یاز دہم کوئی مردہ بادشاہ اس کو انگوٹھی دے

دواز دہم خواب میں دیکھے کہ اس کی آنکھ بیل جیسی ہو گئی ہے

ان بارہ چیزوں کا خواب میں دیکھنا بادشاہی اور سلطنت کی دلیل ہے

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے اگر کسی بادشاہ نے اس کو جامہ اور کلاہ دی ہے تو دلیل ہے کہ اپنے لوگوں پر حاکم اور رئیس ہوگا  اور دیکھے کہ بادشاہ کے سر پر پاکیزہ تاج ہے تو اس کے شرف اور اقبال اور درازی عمر کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ بادشاہ کے سر پر میلا اور پھٹا ہوا تاج ہے تو یہ بادشاہ کے برے حال کی دلیل ہے

اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ سر پر دستار ہے جیسے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ مبارک میں اصحابہ کرام کے سر پر ہوتی تھی تو دلیل ہے کہ بادشاہ عادل اور منصف ہو گا اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے ہوا کو پکڑا ہے اور ہوا اس کے تابع فرمان ہو گئی ہے تو اس سے دلیل ہے کہ ملک جہاں کو فتح کرے گا اور قرار پائے گا

اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بادشاہ ہو گیا ہے تو اس کی دلیل ہے کہ تونگرہو گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ بادشاہ کوچہ یاسرائے میں آیا ہے اور اس کا آنا زاری اور انکار سے ھے تو دلیل ھے کہ اہل موزہ کو بادشاہ کی طرف سے غم اور اندوہ پہنچے گا فرمان حق تعالی ہے  جب بادشاہ کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں تو اس کو خراب کرتے ہیں اور وہاں کے عزیزوں کو ذلیل کرتے ہیں

 اور اگر دیکھے کہ بادشاہ کے آنے سے کوئی بری بات نہیں ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ کسی طرح کا نقصان اس موضع والوں کو نہ ہوگا

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے بادشاہ مرا اور اس کو دفن نہ کیا اور نہ اس  پر کوئی رویا اور نہ اس کا کفن و جنازِہ کیا تو دلیل ہے کہ اس کا کوئی مکان خراب ہو گا اور فکر مند دل اور بیمار ہوگا اور اگر بادشاہ خواب میں دیکھے کہ کعبہ اس کا گھر ہے تو دلیل ہے کہ اس کی سلطنت کو زوال نہ ہو گا اور دشمن سے امن میں رہے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو سلام کیا ہے یا اس کو کسی نے سلام کیا ہے تو غم و اندوہ سے امن کی دلیل ہے اور مراد ہمیشہ قائم رہے گی

فرمان حق تعالی ہے تم پر سلام ہے اور اس میں داخل ہو کر ہمیشہ کے لئے خوش رہو اور اگر بادشاہ دیکھے کہ رسی اس کے ہاتھ میں ہے یارسی اس کے ہاتھ میں بندھی ہے تو دلیل ہے کہ راہ راست پر چلے گا اور عدل اور انصاف کے طریقے پر قائم ہوگا فرمان حق تعالیٰ ہے تم سب اللہ تعالی کی رسی کو تھام لو

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں بادشاہ کے نزدیک اپنے آپ کو بزرگ دیکھے تو دلیل ہے کہ مقرب بادشاہ ہوگا اور اگر بادشاہ کو اچھے لباس میں ایسے مکان یا کوچہ میں دیکھے جو اس کی طرف منسوب ہے  یہ بادشاہ کی زیارت اور بزرگی اور ولایت و عزت اور جاہ و چشم اور کثرت خدام و مال وخزائن کی دلیل ہے اور اگر بادشاہ کا نقصان دیکھے تو اس کی تعبیر پہلے کے خلاف ہے

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ بادشاہ منہ کے بل سویا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی بادشاہی نہ رہے گی اور اگر بادشاہ دیکھے زمین میں گھس گیا ہے تو دلیل ہے کہ کسی مرد سے بادشاہ کی عزت اور حرمت بڑھے  گی

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے اگر کوئی بادشاہ کوشادہ رو اور خوش دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کام کشادہ ہو گا اور اگر کوئی بادشاہ کے وزیر کو خواب میں دیکھے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا جو جلدی درست ہوگا اور اگر شاہی دربان کو دیکھے تو دلیل ہے کہ کاموں سے روکے گا اور آخر کار مراد کو پہنچے گا

اور اگر بادشاہ کے مصاحب کو دیکھے تو دلیل ہے کہ کسی سے اس کو ملامت پہنچے گی اور اگر شاہی ملازموں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا شغل اور عمل درست ہوگا اور اگر بادشاہ کے مددگاروں اور مصاحبوں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ کوئی اس کو ملامت کرے گا اور اس کی ظائع شدہ چیز پھر ملے گی اور اگر وکیل کے نوکروں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ کوئی اس کو ملامت کرے گا کہ کمینے شغل سے آج ہوگا 

اور اگر بادشاہ کے پردہ دار کو دیکھے تو دلیل ہے کہ کار بستہ کشادہ ہو گا اور اگر بادشاہ کی عورت کا برقعہ دیکھے تو دلیل ہے کہ کوئی اس کو جھوٹا وعدہ دے گا اور اگر بادشاہ کے قیدیوں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ غمگین اور حاجت مند ہوگا اور اگر شاہی جلاد کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی مراد جلدی حاصل ہوگی اور اگر بادشاہ کے منشی کو دیکھے تو دلیل ہے کہ جس چیز کی جستجو کرتا ہے پائے گا

اور اگر بادشاہ کے اسلحہ کو دیکھے تو دلیل ہے کہ کسی عورت سے نفع پائے گا اور اگر شاہی رکابدار کو دیکھے تو دلیل ہے کہ سخت جھوٹ اور بے حاصل بات سنے گا اور اگر شاہی غاشیہ دار کو دیکھے تو دلیل ہے کہ غم و اندوہ پہنچے گا اور اگر شاہی جامعہ دار  دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کام بخوبی ہو گا

اور اگر شاہی دوات دار کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس شخص کو عورتوں سے کچھ حاصل ہوگا اور اگر شاہی خان سالار کو دیکھے تو دلیل ہے کہ خوش ہو گا اور مال حاصل کرے گا

حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی شخص دیکھے بادشاہ کسی شہر میں آیا ہے  اور بادشاہ نے شہر پر غلبہ کیا ہے تو دلیل ہے اس شہر میں آفت پڑے گی اور اگر خواب میں بادشاہ کو اپنے گھر میں سویا ہوا دیکھے تو دلیل ہے بادشاہ کو اس کی ضرورت ہو گی اور اس کو کسی کام پر لگائے گا

بادشاہ دیکھنا

دولت ونعمت پائے،ثروت و حکومت ہاتھ آئے

بادشاہ کو خندہ رو دیکھنا

.عزت و توقیر اور جاہ و دولت سے مسرور ہو،نکبت و کلفت دور ہو

بادشاہ کو بد مزہ دیکھنا

نقصان ہو،اندیشہ سے حیران ہو،صدقہ دے تاکہ بلائے جان دور ہو

بادشاہ کو غیر جگہ دیکھنا

آفت نازل ہو،زراعت برباد ہو جائے

بادشاہ کو مردہ دیکھنا

ضوابط اورآئیں نواس کے ملک میں جاری ہوں

بادشاہ کے ساتھ طعام کھاتے دیکھنا

.درازی عمر وترقی دولت کا سبب ہے،دافع رنج و تعب ہے اور کہ بلند مرتبہ ہو عزت حاصل ہو

بادشاہ کا ہمراہی ہونا

خویش و اقارب سے مفارقت ہو، بیمار دیکھے تورحلت ہو

بادشاہ مسلمان دیکھنا

خیر و برکت حاصل ہو،ملک میں احکام شرعی جاری ہوں

بادشاہ سے گفتگو کرنا

بلند مرتبہ پائے،عزت و مرتبت پائے،عیش و آرام ہو

چٹھی بادشاہ سے پانا

اگر چٹھی کھول کر پڑھے تو خیر و برکت پائے اگر نہ پڑھے تو رنج وغم پائے

چھتری بادشاہ کے سر پر دیکھنا

بادشاہ رعایا پر رحم دل ہو عادل ہو اگر خود بادشاہ کے سر پر چھتری کیے ہوئے دیکھے تو مصائب کا درجہ حاصل ہو

خلعت بادشاہ سے پانا

مال و دولت سے سرفراز ہو علم و نعمت پائے

داغ بادشاہ کے سر پر دیکھنا

شاہی میں تنزل آئے بادشاہ بے آبرو،بد نام ہو

بادشاہ سے لڑنا

فراخی نعمت ہو اور ارزانی کا سبب ہو

زنا بادشاہ کو کرتے دیکھنا

ظالم حاکم مقرر ہو اگر بادشاہ خود خواب دیکھے تو سخاوت کرے

عیسائی بادشاہ دیکھنا

دنیا میں امن قائم ہو مگر دین خراب ہوجائے

گیند بلا بادشاہ کو کھیلتے دیکھنا

دشمنوں پر فتح یاب ہو عوام ورعایا کی نظروں میں عزت زیادہ ہو اگر بادشاہ کورعایا کے ساتھ کھیلتے دیکھے تو بےعزت و ذلیل ہو

لڑتے بادشاہ کو دیکھنا

ارزانی غلہ و زیادتی مال کی دلیل ہے امن رعایا کی سبیل ہے

نوکر بادشاہ کا ہونا

بادشاہ سے ذلت اٹھائے مصیبت میں پڑے

یاقوت بادشاہ دیکھے

سلطنت میں ترقی ہو اور ہردلعزیز نیک سیرت ہو

بادشاہ مردہ کو زندہ دیکھنا

پرانے آئین جاری ہوں ظالم وبدمعاش عاری ہوں دولت وانعمت پائے تکلیف ومفلسی دور ہو 

بادشاہ کو شہر یا قبر میں دیکھنا

اس جگہ زنا یا فساد ہو اہل شہر کو مصیبت کا سامنا ہو

بادشاہ کو لڑتے دیکھنا

چیزیں ارزاں اور غلہ کثرت سے ہو مال وقوت میں اضافہ ہو

  بادشاہ کو دیکھنا

اگر خندہ رو دیکھے تو دولت و عزت پائےاگر افسردہ دیکھے نقصان پائے

درخت بادشاہ کے گھر میں دیکھنا

بادشاہ کا مصاحب یا خدمت گار ہو یا کسی عورت خاندان شاہی سے گرفتار ہو

خطبہ بادشاہ کو پڑھتے دیکھنا

اگر بادشاہ نیک اعمال ہے عدل و انصاف کرے اگر مفسد ہے توبہ کرے

 جماع بادشاہ سے کرنا

 مشیرومحرم حاکم ہو سب تکلیفیں اور بربادیاں دور ہوں

(خواب میں خلیفہ( بادشاہ اسلامی 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں خلیفہ کو رو کشادہ دیکھے دلیل ہے کہ دین اور دنیا کی خیر اس کو پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ خلیفہ نے اس کو خاص کاموں میں سے کسی کام کا حکم دیا ہے دلیل ہے کہ عزت اور بزرگی اور مرتبہ پائے گا اور اگر دیکھے کہ خلیفہ نے اس کو کوئی ولایت دی ہے دلیل ہے کہ مسلمان ہے تو شرف اور بزرگی پائے گا

اور اگر دیکھے خلیفہ کے محل میں گیا ہے دلیل ہے اس کے مقربوں میں سے ہوگا اور اگر دیکھے خلیفہ نے اس کو دنیا کے اسباب میں سے کچھ دیا ہے تو دلیل ہے کہ مرتبہ پائے گا امیروں میں بڑا نام پائے گا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ خلیفہ نے اس کے ساتھ کسی شرعی کام میں جھگڑا کیا ہے  دلیل ہے اس کی مراد پوری ہوگی اور دشمن پر فتح پائے گا اور اگر دیکھے بستر پر بجائے خلیفہ کے سویا ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کو خلیفہ عورت یا کنیز یا مال دے گا اور اگر دیکھے خلیفہ کے پیچھے گھوڑے پر بیٹھا ہے دلیل ہے کہ خلافت میں اس کے ساتھ شریک ہوگا 

 اور اگر دیکھے کہ خلیفہ آگے یا اس کے پہلو میں چل رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے کاموں میں مختار ہو گا اور اگر دیکھے کہ خلیفہ اس کے ساتھ ترش روہے دلیل ہے کہ اس کے دین میں خلل ہو گا

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ خلیفہ ہوگیا ہے حلاکہ خلافت کا اہل نہیں ہے دلیل ہے کہ خلیفہ اس کو کسی کام پر بھیجے گا اور اگر دیکھے کہ خلیفہ نے اسکو کسی کام پر بھیجا ہے دلیل ہے کہ وہ خیرومنفعت پائے گا

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے اگر کوئی خلیفہ مردہ یا زندہ کو دیکھے اور خوش ہے اور اس کے ساتھ باتیں کی ہیں دلیل ہے اس کی اس کو مراد حاصل ہوگی اور عزت دولت پائے گا اور اگر خلیفہ غمناک دیکھے تو اس کی تعبیر اول کے خلاف ہے 

خواب میں سلطان بادشاہ دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے بادشاہ سرائے یا مسجد یا کسی شہر یا کسی گاؤں کو گیا ہے دلیل ہے اس جگہ رنج اور مصیبت پہنچے گی فرمان حق تعالی ہے کہ بادشاہ جب کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں تو اس کو خراب کردیتے ہیں

اور اگر دیکھے کہ لڑائی میں بادشاہ پر غالب آیا ہے تو دلیل ہے مراد پوری ہوگی اور مطلب کو پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کا دایاں ہاتھ کاٹا ہے دلیل ہے اس کو قسم دیں گے اور اگر دیکھے کہ بادشاہ تخت سے گرا ہے یا تخت ٹوٹا ہے یا گھوڑے نے اس کو دلتی ماری ہے یا اس کی تلوار ٹوٹی ہے یا بیل نے اس کو سینگ مارا ہے اور اس کو زخمی کر دیا ہے یہ سب سلطنت کے زوال کے نشان ہیں

اور اگر عادل بادشاہ کو دیکھے تو عدل کے مطابق اس کے شرف اور بزرگی پر دلیل ہے  اور اگر دیکھی بادشاہ نے بہت بڑا ابساط بچایا ہے دلیل ہے کہ اس کو دنیا کا ملک ہو گا اور اس کی عمر دراز ہو گی

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر بادشاہ اپنے عزم میں نیک ہے دلیل ہے کہ اس کی عمر و مرتبہ زیادہ ہوگا اور اگر مرے ہوئے بادشاہ کو کشادہ رو اور خوش دیکھے اور اس سے باتیں کرے تو دلیل ہے کہ اس کا کام نیک ہوگا اور اس کے مردہ شغل زندہ ہوں گے