Khwab mein Baaz Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab mein Baaz Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein eagle dekhna,khwab mein uqab dekhna,khwab mein baaz pakarna,khwab mein baaz ko dekhna,khwab mein shaheen dekhna,sapne mein baaz dekhna,khwab mein baaz utarna,khwab mein baaz ko zibah karna,khwab mein baaz ka shikar karna

 0  465
Khwab mein Baaz Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Baaz Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Baaz Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ باز پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے اور وہ باز مطیع ہے یعنی ہاتھ پر بیٹھا ہے تو عزت اور مرتبہ اور قدر کی زیادتی کی دلیل ہے اگر دیکھے سفید باز اس کے ہاتھ پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے بادشاہ سے عزت اور مرتبہ پائے گا اگر دیکھے کہ باز اس کے ہاتھ سے گرا اور مر گیا ہے تو دلیل ہے کہ مرتبے سے گر کر تنگ دست ہو گا

 حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں سفید باز پایا ہے اگر بادشاہی ملازمین میں سے ہے تو بادشاہ سے ولایت اور عزت پائے گا اگر رعایا میں سے ہے تو بہت سا مال پائے گا اگر دیکھے اس کو کسی نے باز بخشا ہے تو دلیل ہے اس کے فرزند صاحب مرتبہ اور حسین و جمیل آئے گا اور اگر دیکھے کہ باز چھت پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے اس کو نئے بادشاہ سے صحبت ہوگی اور خیرومنفعت پائے گا

اور اگر دیکھے کہ باز بھاگا ہے اور گھر میں گیا ہے اور عورت کے دامن کے نیچے چھپ گیا ہے تو دلیل ہے اس کی عورت کے ہاں خوبصورت لڑکا پیدا ہوگا اگر دیکھے کہ باز کے پاؤں میں سونے اور چاندی کی جھانجر ہے تو دلیل ہے اس کی عورت کے ہاں لڑکی پیدا ہوگی

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے باز پایا ہے اور مار ڈالا ہے تو دلیل ہے اگر یہ شخص بادشاہی لوگوں میں سے ہے تو اپنے کام سے معزول ہو گا اور اگر ان میں سے نہیں ہے تو اہل خانہ کی طرف سے رنج و غم پائے گا اگر دیکھے باز اس کے ہاتھ سے اڑا اور واپس نہیں آیا ہے اگر یہ خواب بادشاہ دیکھے تو دلیل میں اس کے ہاتھ سے سلطنت نکل جائے گی اگر باز واپس آیا اور اس کے ہاتھ پر بیٹھا تو دلیل ہے ملک اور قدرت پائے گا

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے باز اس کا مطیع ہے تو اس کی تعبیر پانچ وجہ پر ہے اول تابعداری دوم خوشی سوم بشارت چہارم فرمان پنجم مراد کا پانا اور مال بقدرو قیمت باز پانا خاص کر سفید اور مطیع ہے تو دو ہزار درہم ملیں گے اور اگر مطیع نہیں ہے تو اس کی تاویل چاروجہ پر ہے اول بادشاہ دوم حاکم جو بدی کی طرف مائل ہوسوم خیانت کرنے والا فقیہ چہارم فرزند جو ماں باپ کا نافرمان ہو گا 

باز سفید دیکھنا

عزت و توقیر حاصل ہو قبیلہ میں سردار ہو

باز چھت یا درخت پردیکھنا

بادشاہ سے انعام حاصل ہو،بلند مرتبہ بزرگی ملے

باز گھر میں چھپا دیکھنا

لڑکا پیدا ہونے کی علامت ہے یا دفینہ دولت ہاتھ آئے

بازپکڑکرمارتےدیکھنا

ملازم ہو تو برخاست ہو،روزگار بند ہو جائے پریشانی اٹھائے

باز ہاتھ سے اڑتے دیکھنا

بنا بنایا کام بگڑ جائے پریشانی ہویا بیوی سے مفارقت ہو

باز کے پاؤں میں گھنگرو دیکھنا

 دختر نیک اختر تولد ہو دل کو بے حد فرحت ملے

باز شکاری یا شہری دیکھنا 

جابر حاکم سے فائدہ اٹھائے اپنی قوم میں سرداری ملے

باز کو ہاتھ میں پکڑنا

سرداری یا نفع حاصل ہو

باز کو بلندی پر دیکھنا

سرداری یا نفع حاصل ہو

بازکےدامن میں چھپنا

فرزند کے تولد کی خوشی ہو یا عہدہ ملے

سینہ باز کا دیکھنا

عورت نیک ہاتھ آئے