Khwab mein Shalwar Pajamah Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab mein Shalwar Pajamah Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein shalwar utarna,khwab mein shalwar phati hui dekhna,khwab mein shalwar pahnna,khwab mein shalwar phati dekhna,khwab mein shalwar utari hui dekhna,khwab mein shalwar dekhna ki tabeer,khawab mein shalwar dekhna kaisa,khwab mein shalwar ko dekhna

 0  468
Khwab mein Shalwar Pajamah Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Shalwar Pajamah Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Shalwar Pajamah Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں شلوار عجمی کنیز ہے یا عورت کمینی ہے کہ جس سے شادی کرے گا اور اگر دیکھے نئی شلوار خریدی اورپہنی ہے تو دلیل ہے عجمی کنیز خریدے گا اور اگر شلوار پہنے ہوئے عورت کو دیکھے تو دلیل ہے عورت سے لڑے گا اور اگر دیکھے اس کو کسی نے شلوار بخشی ہے دلیل ہے خادم زیادہ ہوں گے اور اگر دیکھے کہ اس نے نئی شنلوار پائی ہے دلیل ہے نیا خادم پائے گا

اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس میلی شلوار ہے دلیل ہے حق تعالیٰ سے عذاب پائے گا فرمان حق تعالی ہے ان کے پاجامے تارکول کے ہیں اور ان کے چہروں کو آگ سے ڈھانپ لیا ہے  اگر دیکھے کہ اس نے سرخ شلوار پہنی ہے دلیل ہے باعزت عورت پائے گا اگر دیکھے اس کے پاس زرد شلوار ہے دلیل ہے بیمار ہو گا اگر دیکھے اس کے پاس سبز شلوار ہے دلیل ہے لوگ اس کی ملامت کریں گے اور عورتوں کے لئے رنگین شلوار نیک ہے

 اگر عورت دیکھے اس نے نئی شلوار خریدی ہے دلیل ہے شوہر کرے گی اور اگر دیکھے کہ اس کی شلوار گم ہوگئی ہے دلیل ہے اس کی کنیز یا خادم بھاگ جائے گا اور اگر دیکھے اس نے عورت کی شلوار پہنی ہے دلیل ہے اس کو عورت سے ذلت پہنچے گی

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے خواب میں شلوار تین وجہ پر ہے اول عورت دوم کنیز سوم گھر کا نوکر

شلوار زرین پہننا یا دیکھنا

عیاش عورت سے واسطہ پڑے بیماری سے صحت ملے دل خوش ہو

شلوار دیکھنا

خواب میں شلوار پہننا یا لینا یا دیکھنا کنیز یا کم عمر مرتبہ عورت سے تعبیر ہے

شلوار بند یعنی ناڑا دیکھنا

شلوار بند یعنی ناڑا مرد کی شرمگاہ پر دلیل ہے اگر دیکھے اس کا ازاربند سخت اور مضبوط ہے تو عضو تناسل کی سختی اور مضبوطی پر دلیل ہے اور اگر ازاربند پرانا دیکھے تو عضو تناسل کی کمزوری پر دلیل ہے

بچھو شلوار میں دیکھنا

دشمن اس کی عورت یا نوکرانی سے اتحاد کرے یا فساد کرے

رفو شلوار یا تہبند کرنا

عورت سے جھگڑا اور لڑائی ہو جائے

شلوار پہننا یا خریدنا

اگر نئی پہنے تو باکرہ لڑکی سے شادی کرے اگر عورت پہنے تو کنوارہ شوہر ملے

شلوار ڈھلی ہوئی پہننا

بیوہ عورت ملے یا رنڈوے مرد سے شادی ہو مرد عورت کے لیے یکساں ہے

پاجامہ دیکھنا یا لینا

اگر نیا ہو,تو نوکررکھے یا غلام خریدنا یا کنیز یا لونڈی پاۓ یا نکاح کرے

پاجامہ عورت کو پہنے ہوئے دیکھنا

باکرہ ہو تو نکاح کرے اورمنکوحہ ہو تو لڑکا پیدا ہو