Khwab mein Kawa Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Kawa Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein kawwa dekhna,khwab mein crow dekhna,khwab ki tabeer,khawab mein kawa (crow) dekhna,khawab mein kawa ko hmala kertay dekhna,khawab mein kawway dekhna,khwab mein kawa marna,khwab mein kawway ko dekhna

Khwab mein Kawa Dekhna Ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں کوا فاسق اور بددین اور جھوٹا آدمی ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے پکڑا ہے تو دلیل ہے کہ کسی ایسے آدمی سے ملے گا جس کی کوے کی سفت ہوگی اور بے ہودہ کام میں مشغول ہو گا اور اگر دیکھے کہ کوے کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ اس جگہ کا فر اور فسادی لوگ اور چور جمع ہوں گے
اور اگر دیکھے کہ کوے کا شکار کیا ہے تو دلیل ہے کہ کسی جگہ سے جھوٹ کے ساتھ مال پائے گا
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ وہ کوے کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر ہندوستانی کنیز ہے اور خواب میں بہت سے کوے دیکھنا لشکر ہے اور اگر دیکھے کہ کوے کا چمڑا اتاراہے تو دلیل ہے کہ مسافر عورت سے زنا کرے گا اور اگر دیکھے کہ کوے کو مارا تو دلیل ہے کہ اس کے اہل بیت کو نقصان پہنچے گا
اور اگر دیکھے کہ بہت سے کوے ہوا میں آتے ہیں اور گزرتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس ملک میں ان کووں کے برابر شکار آئے گا
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ کوا اور چکور دونوں لڑتے ہیں تو دلیل ہے کہ کنیز کے ساتھ فساد کرے اور اگر دیکھے کہ کوے کے ساتھ جماع کیا ہے تو دلیل ہے کہ چور آدمی کو بند کرے گا
کوا دیکھنا
فاسق اور کاذب سے واسطہ پڑے
مرد و عورت خود کام ومکار ملے عورت کو مرد فاسق عیار ملے
خواب میں ساغ یعنی پہاڑی کوا دیکھنا
فاسق و کاذب اور مفتری سے تعبیر ہے
خواب میں پہاڑی کوا دیکھنے کی اِسلامی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوا بدعہد اور بدکردار شخص ہے اگر کوئی دیکھے کہ اس نے کوے کو پکڑا ہے تو دلیل ہے کہ کسی جھوٹے حیلے کے ساتھ غنیمت حاصل کرے گا اگر دیکھے کہ کوا کسی درخت کی شاخ پر بیٹھا ہوا بولتا ہے تو اس کے وبال پر دلیل ہے اور اگر دو کوے دیکھے تو رنج و مشقت پر دلیل ہے اور خواب میں پہاڑی کوے کے دیکھنے میں بھلائی نہیں ہے