Khwab mein Aaloo Potato Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Aaloo Potato Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein potato dekhna,khwab mein aloo khana,khwab mein aloo ka salan dekhna,sapne mein aloo dekhna,khwab mein aloo dekhna kaisa hai,khwab mein aloo pakana,khwab mein zard aloo dekhna

Khwab mein Aaloo Potato Dekhna Ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی شخص خواب میں آلو سرخ یا سیاہ اپنے وقت پر دیکھے تو دلیل مال اور مراد کی ہے اور آلوزرد بیماری کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ آلو زرد یا سرخ یاسیاہ ہیں اور ان کا مزہ شیریں ہے خود لے یا کوئی اس کو دے اور کھائے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور مراد پائے گا
اور اگر خواب میں آلو زرد بےموسم کھائے تو غم واندوہ مصیبت اور خصومت کی دلیل ہے اور اگر ترش ہیں تو اچھے ہیں
آلو دیکھنا یا کھانا
عورت مطیع پائے تولد فرزند ہو
پودا زرد آلو
مبارک آدمی پر دلیل ہے جو نفع پہنچاتا ہے
پودا الو کا دیکھنا
پودا آلو طبیب آدمی ہے کہ جس سے ہر ایک کو فائدہ پہنچتا ہے
آلو سرخ یا سیاہ دیکھنا
مال و دولت حاصل ہو، کاروبار میں ترقی ہو، نعمت پائے
آلوزرد دیکھنا
بیماری میں مبتلا ہو، پریشانی اٹھائے
آلو کھاتے دیکھنا
باعث آسائش ہے مال و دولت ہاتھ آئے آرام پائے
خواب میں زرد الو دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں زرد آلو اس کے وقت پر اگر شیریں ہیں تو جس قدر زرد آلو کھائے گا اسی شمار پر اس کو دینار ملیں گے اور اگر زرد آلو ترش ہے توبیماری اور غم کی دلیل ہے اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں زردآلو دیکھنا کنیریا مال ہے
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے اس نے زردآلو کی گھٹلی توڑی ہے یہ تلخ ہے دلیل ہے کہ اس کو غم پہنچے گا
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ زردآلو بے وقت بیماری ہے اور وقت پر اگر ترش ہے تو غم و اندوہ ہے اگر شیریں ہےتومنفعت ہے