Khwab mein Aata Gondhana Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Aata Gondhana Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein wheat gandum dekhna,khwab mein aata dekhne ki tabeer,gondhana atat dekhnay ki tabeer,aate mein kida dekhna,gandum ka aata daikhna,islamic khwabon ki tabeer,khawb ki tabeer

Khwab mein Aata Gondhana Dekhna Ki Tabeer
خواب میں آٹا گوندھنا درستی دین سے تعبیر ہے حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے آٹا گوندھنے کی تاویل دین کی درستی ہے اور گیہوں کا آٹا گوندھنا ایسے مال کی دلیل ہے جو تجارت سے حاصل کیا ہوگا اگر خمیر اٹھا ہوا ہے تو فساد کی دلیل ہے اور خواب میں باجرے کا آٹا گوندھنا تھوڑے نفع کی دلیل ہے جو اس کو حاصل ہو گا
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے اس نے خمیر کیا ہے یا خریدا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے اگر جو کا خمیر ہے تو دین کی صلاحیت کی درستی ہوگی اور اگر خمیر گندم ہے تو مال حلال تجارت سے حاصل کرے گا اور اگر باجرے کا خمیر ہے تو تھوڑا نفع پائے گا
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے خواب میں خمیر دیکھنا تین وجہ پر ہے اول دین کی زیادتی دوم منفعت سوم مال حلال
گوندھنا آٹا گندم کا
درستی دین سے تعبیر ہے تجارت میں کاروبار میں نفع حاصل ہو
گوندھنا بیسن یا آٹا جو کا
ترقی رزق اور مال حلال پائے کام میں منفعت پائے
خواب میں آٹا دیکھنا کی تعبیر
خواب میں آٹا دیکھنا مال اور نعمت حلال کی دلیل ہے جو بغیر رنج کے حاصل ہو گا
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے اگر دیکھے آٹا برف کی ماند ہوا سے آتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے اسی قدر خواب دیکھنے والے کو مال اور نعمت حلال حاصل ہوگی جہاں سے کہ امید نہیں ہے
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے آٹا جو کی تعبیر دین ہے اور آٹا چاول کی تعبیر مال و دولت ہے جو تجارت سے حاصل ہوگی اور بہت سا فائدہ ہوگا اور باجرے کا آٹا تھوڑے مال کی دلیل ہے
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں اپنے آپ کو آٹا بیچتے ہوئے دیکھنا اپنے دین کو دنیا کے بدلے فروخت کرنے کی دلیل ہے