Khwab mein Awazein Sunne Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Awazein Sunne Ki Tabeer in Urdu, khwab mein awaz sunne ki tabeer,khwab mein awaz sunna,khwab mein awazein sunna,khwab mein awaz sunna ki tabeer,khawab me awazein sunna,khwab mein awaz dena,khwab mein allah ki awaz sunna,khwab mein murde ki awaz sunna,khawab mein awazein sunna,awaz sunne ki tabeer,khwab mein awaz aurat ki sunne ki tabeer in urdu
Khwab mein Awazein Sunne Ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں مرد کی آواز بلند سنے تو دلیل ہے کہ لوگوں میں بزرگی پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس کی آواز بلند ہو گئی ہے تو یہ اس کی بلندی قدر کی دلیل ہے اور اس کا نام اور آواز بلند ہوگی اور اگر دیکھے اس کی آواز کمزور ہو گئی ہے تو دلیل ہے اس کا نام اور آواز ضعیف ہوگی چنانچہ کوئی اس کو یاد نہ رکھے گا
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں آواز کی بلندی مردوں کے لیے بزرگی اور بلندی کا نام دلیل ہے اور عورتوں کے لئے خواب میں آواز بلند کا دیکھنا برا ہے
آواز سننا
اگر خواب میں مرد کی آواز بلند سنے تو بزرگی حاصل ہونے کی علامت ہے
کوئل کی آواز سننا
خواب میں کوئل کی آواز سننا مطلع ہونے سے تعبیر ہے
دوست یا عزیز کے آنے کی خبر پائے
گدھے کی آواز سننا
بیوی سے بے سبب خفا ہو بدکاری میں خود گرفتار ہو برا ہو
بد کاموں میں مبتلا ہو مور د آفات و بلا ہو ہم صحبت سے خفا ہو
راعد کی آواز باراں میں سننا
قرض ادا ہو بیمار کو شفا ہو جائیے قید سے خلاصی رنج سے راحت پائے
لال کو دیکھنا یا لال کی آواز سننا
خیروبرکت اور کثرت اولاد ہو دولت زیادہ خانہ آباد ہو
بگلے کی آواز سننا
فرحت و شادمانی اور ناموری وشہرت کی نشانی ہے
مردہ کی آواز پر چلنا
بے وطن ہو یا ہلاکت کا سامنا ہو صدقہ ضرور دےتا کہ بلا رد ہو
مرغابی کی آواز سننا
خوشخبری کوئی سننے میں آئے یا محبوب سے پیام وصل آئے
نرسنگھ کی آواز سننا
مبتلائے فساد ہو
ناکارہ کی آواز سننا
اجنبی عورت سے اولاد ہو یا عورت نامور ملے یا عزیزوں سے فساد ہو یا فوج کا افسر ہو
آوازجانوروں کی سننا
باعث پریشانی ھے مصیبت پیش آنی ہے
دف کی آواز سننا
خوشی و مسرت ہو کاروبار میں ترقی ہو یا فرزند پیدا ہو
آواز خوش سننا
اگر داہنی جانب یا سامنے سے سنے تو راحت ہو اور اگر بائیں جانب یا پشت سے سنے تو تکلیف و رنج اٹھائے
چڑیا کی آواز سننا
خدا تعالیٰ کی حمد و تسبیح کرنے سے تعبیر ہے اور دل مطمئن ہو جائے
ڈھولک کی آواز سننا
اگر آواز دور سے آئے تو خوش خبری پائے اور اگر نزدیک سے سنے تو غم و اندوہ میں پڑے مصیبت اٹھائے
طبل کی آواز سننا
اگر خوشی بجتے دیکھے تو بادشاہ کی طرف سے انعام و اکرام پائے
فاختہ کی آواز سننا
عورت خوبصورت خوش الحان پائے جس سے دل میں عشق پیدا ہو
قرنا کی آواز سننا
موت آئے راہی ملک عدم ہو
مرغ کی اذان سننا
خوشخبری پائے دیندار پرہیزگار ہو عورت سے محبت کرے
ہد ہد کی آواز سننا
خوشخبری پائے یا عورت حسینہ جمیلہ سے شادی کرے
خواب میں آوازیں سننا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ لوگوں اور جانوروں کا خواب میں آواز دینا اس موضع کے لیے غم اور مصیبت کی دلیل ہے اور اگر دیکھے اس کو کسی دور کی جگہ سے آواز دیتے ہیں اگر اس نے جواب دیا تو دلیل ہے جلدی مرے گا اور اگر دیکھے جواب نہیں دیا ہے تو دلیل ہے بیمار ہو گا اور اگر دیکھے کہ رونے کی آواز آتی ہے تو دلیل ہے خوش ہو گا
اور اگر دیکھے کہ اس نے نالہ سنا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی ناخوش بات سنے گا اور اگر دیکھے کہ زاری کی آواز سنی ہے تو دلیل ہے اس کی مراد پوری ہوگی اور دشمن پر فتح پائے گا اور گالی کی آواز سنے تو اس کو مکروہ بات پہنچے گی اور جلدی زائل ہو جائے گی
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی شخص خواب میں گھوڑے کی آواز سنے تو دلیل ہے وہ خوشخبری سنے گا اور بعض اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ ضرور اس کو کوئی مکروہ بات پیش آئے گی کیونکہ چوپائے جھوٹ نہیں بولتے ہیں اور اگر گدھے کو آواز کرتے ہوئے سنے تو دلیل ہے کہ کسی دشمن اورجاہل سے فریاد اور شناخت سنے گا فرمان حق تعالی ہے سب آوازوں میں سے بری آواز گدھے کی ہے
اور اگر دیکھے کہ اونٹ کی آواز سنتا ہے تو دلیل ہے کہ حج کو جائے گا اور تجارت سود اور نفع کے ساتھ کرے گا اور اگر دیکھے بکری بولتی ہے تو دلیل ہے کہ کسی بزرگ سے اس کو خیر اور منفعت پہنچے گی اور اگر بکری کے بچے کی آواز سنے تو خوشی شادی اور نعمت کی دلیل ہے اور اگر خواب میں سنے کہ شیر دھارتا ہے تو دلیل ہے بادشاہ سے خوف و ترس کھائے گا
اور اگر چیتے کی آواز سنے تو دلیل ہے اس کو جنگ اور خصومت پڑے گی اور اگر دیکھے کہ جیتا آواز کرتا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی اس پر غصہ اور غرور کرے گا اور اگر دیکھے کہ بھیڑیا آواز دیتا ہے تو دلیل کے دشمن پر فتح پائے گا اور اگر دیکھے گیدڑ آواز کرتا ہے تو عورتوں کی طرف سے غم واندیشہ پہنچے گا
اور اگر لومڑی کو آواز کرتے سنے تو دلیل ہے کوئی جھوٹا آدمی اس کے ساتھ مکر و حیلہ کرے گا اور اگر بلی کی آواز سنے تو دلیل ہے اس کو چور سے خوف ہو گا اور اگر شتر مرغ کی آواز سنے تو دلیل ہے کوئی پوشیدہ آدمی کی خبر سنے گا اور اگر مرغ کی آواز سنے تو دلیل ہے جوان مرد کی خبر سنے گا اور اگرچغد کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ غم و اندوہ اور مصیبت کی خبر سنے گا اور اگر الو کی آواز سنے تو بھی یہی تاویل ہے
اور اگر فاختہ کی آواز سنے تو دلیل ہے جھوٹی خبر سنے گا اور اگر چکور کی آواز سنے تو دلیل ہے باجمال عورت کی خبر سنے گا اور اگر طاوس کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ عجمی بادشاہ کی خبر سنے گا اور اگر کلنگ کی آواز سنے تو دلیل ہے درویش مرد کی خبر سنے گا اور اگر لک لک کی آواز سنے تو دلیل ہے دیہاتی مرد کی خبر سنے گا اور اس خوش ہو گا
اور اگر پہاڑی چکور کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ نیک عورت کی آواز سننے کا اور اگر بہت سی چکوروں کی آواز سنے تو دلیل ہے جھوٹی خبر سنے گا اور اگر دیکھے کہ کوئی کوے کی آواز سنتا ہے تو دلیل ہے حرام خور مرد کی خبر سنے گا اور اگر چڑیا کی آواز سنے تو خوشخبری سنے گا اور اگر بلبل کے نغمے سنے تو مطرب یا نوحہ سنے گا اور اگر ساز کی آواز سنے تو بھی مطرب یا نوحہ سنے گا
اگر مرغابی کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچے گا اور اگر بطخ کی آواز سنے تو اس کے اہل میں سے کسی پر مصیبت آئے گی اور اگر مرغ کے بچوں کی آواز سنے تو ماتم اور مصیبت پہنچے گی
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہے سب مرغوں کی آواز خواب میں سننا نیک ہے مگر وہ مرغ کہ جس کی آواز فعال میں لاتے ہیں کیونکہ اس کی آواز غم و اندوہ اور مصیبت ہے اور سانپ کی آواز دشمن سے ترس اور خوف ہے لیکن زنبور اور ٹڈی کی آواز ڈر اور خوف پر ہے اور چھپکلی کی آواز دلیل ہے کہ کسی جگہ پر اترے گی
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے آسمان سے یا زمین سے یا ہوا سے خوفناک آوازیں آتی ہیں تو بادشاہ پر غم و اندوہ اور مصیبت کی دلیل ہے