Khwab mein Baatein Karna Dekhne ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Baatein Karna Dekhne ki Tabeer in Urdu, khwab mein baatein karna,khwab ki tabeer in urdu,khwab mein baat karna,khwab mein batein karna,khwab mein murda se baatein karna,khwab mein murde se baat karna,khwab mein dushman se baatein karna,khwab mein apni biwi se baatein karna,khwab mein baat karne ki tabeer,khwab mein baten karna
Khwab mein Baatein Karna Dekhne ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں بات کرنا اور سننا زبانوں کی تاویل پر مختلف ہے اگر دیکھے کہ عربی زبان میں گفتگو کرتا ہے تو دلیل ہے کہ بزرگوں سے عزت اور مرتبہ پائے گا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث شریف سنے گا اور اگر فارسی زبان میں بات کی ہے یا سنی ہے تو دلیل ہے بزرگوں کی صحبت میں رہے گا اور ان سے نیکی پائے گا
اور اگر ابرانی زبان میں بات کی ہے یا سنی ہے تو دلیل ہے مال اور عزت حاصل کرے گا اور اگر ہندی زبان میں بات کرے یا سنے تو دلیل ہے بے اصل اور کمینہ آدمی سے اس کوکام پڑے گا اور اگر ترکی زبان میں بات کرے سنے تو دلیل ہے دیہاتیوں کی صحبت میں رہے گا اور اگر خوارزمی زبان میں بات کریےسنے تو دلیل ہے بری بات سنے گا
اور اگر سقلابی زبان میں بات کرے یا سنے تو دلیل ہے اس کا کام بےانصاف آدمی سے پڑے گا اور اگر یونانی زبان میں بات کرے سنے تو دلیل ہے عقلی مشاغل میں مشغول ہو گا اور اگر رومی زبان میں بات کرے سنے تو دلیل ہے اس کو کسی نادان کی صحبت سے غم و اندوہ گا
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے تمام زبانوں میں بات کرتا ہے اور سنتا ہے اگر خواب خیر اور صلاح کاہے تو اس کی تعبیر خیر اور صلاح ہے اور اگر شرارت اور فساد کی باتیں کرتا ہے تو اس کی تعبیر شر اور فساد ہے اور اگر دیکھے کہ اپنے عضاء میں سے کسی سے بات کرتا ہے دلیل ہے اپنے آپ پر سچی گواہی دے گا
فرمان حق تعالیٰ ہے اور جس دن ان کی زبانیں اور ہاتھ اور پاؤں ان کے عملوں کی گواہی دیں گے
اور جس عضو کے ساتھ باتیں کرے گا دلیل ہے بے انصافی اور ظلم پر ہوگا
بات کرنا
ہر ایک زبان میں بات کرنا یا سننا خیروشر میں مبتلا ہونے کے مترادف ہے
بجو سے بات کرنا
کوئی عورت زبان درازی کرے تو بت یہ فساد پہنچے
درندوں سے باتیں کرنا
بادشاہ ہو یا بادشاہ کا وزیر بن جائے یا زبان دراز عورت گھر میں آئے
عربی زبان میں بات کرنا
خواب میں عربی زبان میں بات کرنا علم حاصل کرنے اور عربی پڑھنا کسی کا بل عورت سے شادی کرنے کے لئے اور عربی لکھنا نیک بخت عورت سے فائدہ حاصل ہونے کا موجب ہے
دیندار ہو،علم دین حاصل کرے دین اسلام سے محبت کرے
مردہ سے باتیں کرنا
کام بگڑا ہوا سنور جائے جس سے مایوس ہو مقصد برائے
بات ہندی میں کرنا
حساب دانی میں کمال حاصل ہو،سود کھائے،ہندو قوم کا ہمنوا ہو
بات اردو میں کرنا
لیاقت زیادہ ہو تعلیم پائے عزت حاصل ہو
بات پنجابی میں کرنا
گنواروں میں شامل ہوں اور بے علم رہے
بات ترکی میں کرنا
سفر درپیش ہو کسی غیر ملک کی سیاحت کرے
بات یونانی میں کرنا
علم حاصل ہو،نوکری ملے یا برسرروزگار ہو