Khwab mein Mouth Muh Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab mein Mouth Muh Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein Mooh se kuch nikalta dekhna, Muuh se dhuwan nikalna, khwab mein mouth dekhna, khwab mein muuh se buri baten kehna, khawab ki tabeer in urdu

 0  237
Khwab mein Mouth Muh Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Mouth Muh Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Mouth Muh Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں منہ کاموں کی کلید اور ان کا خاتمہ ہے اور جو کچھ منہ سے نکلتا ہے جو ہر اور کلام پر دلیل ہے نیک ہو یا بد ہو جو کچھ منہ میں ہو اگر دنیاوی ہے تو عیش میں محنت اور رنج پر دلیل ہے  اور جو کچھ منہ میں شیریں ہے اور آسانی سے نگلا جاتا ہے تو روزگار اور راحت اور عیش پر دلیل ہے

 حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے اس کا منہ سختی کے ساتھ بندھا ہوا ہے دلیل ہے ہلاک ہوگا اگر دیکھے اس کا منہ گندم یا جو کے آٹے سے بھرا ہوا ہے دلیل ہے اس کی موت قریب ہے اگر دیکھے اس کا منہ فراخ ہوا ہے اس میں بہت سا کھانا سما جائے دلیل ہے اس کو اسی قدر نعمت اور روزی ملے گی اور اگر دیکھے اس کا منہ اچھا ہے دلیل ہے نیک بات سنے گا

اگر دیکھے اس کے منہ کا گوشت گرا ہے دلیل ہے اس کو نقصان پہنچے گا اگر دیکھے اس کے منہ سے خون نکلا ہے دلیل ہے کسی سے گفتگو کرے گا

حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے اس کے منہ سے کیڑا یا کوئی جانور نکلا ہے تو دلیل ہے اس کے عیال میں سے ایک جدا ہو گا اگر دیکھے اس کے منہ سے پلیدی نکلی ہے دلیل ہے جو سلوک کیا ہوگا احسان جتانے سے باطل ہوگا اگر دیکھے اس کے منہ سے مروارید باہر نکلا ہے اور لوگوں نے اٹھایا ہے دلیل ہے لوگ اس کے علم سے فائدہ اٹھائیں گے

اگر دیکھے اپنے منہ سے پلیتی نکالتا ہے اور لوگ اس سے بھاگتے ہیں تو دلیل ہے شاعر ہوگا اور لوگوں کی برائی کہے گا اگر دیکھے کسی نے اس کے منہ پر مہر لگائی ہے اور لگانے والے کا پتا نہیں ہے دلیل ہے رسوا ہوگا فرمان حق تعالیٰ ہے آج ہم ان کے منہووں پرمہر لگائیں گے اور ہم سے ان کے ہاتھ کلام کریں گے اور ان کے پاؤں گواہی دیں گے

حضرت حافظ معبر رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے اس کے منہ سے کوئی اچھی چیز نکلی ہے تو دلیل ہے اچھے مطلب کی باتیں کرے گا اگر اس کے خلاف دیکھے تو تاویل اس کے خلاف ہے اگر دیکھے کوئی چیز منہ میں رکھی ہے اور وہ اچھی چیز تھی تو دلیل ہے کہ حلال چیز کھائے گا

 حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے خواب میں منہ کا دیکھنا سات وجہ پر ہے اول منزل دوم خزانہ سوم کاموں کی کشائش چہارم مال پنجم حاجت ششم وزیر ہفتم دربان

دھواں منہ سے نکلنا

بادشاہ یا حاکم شہر سے تکلیف پائے باعث رنج و غم ہے

رومال سے منہ صاف کرنا

راست گو اور ایمان دار ہو سچائی سے رغبت ہو