Khwab mein Chehra Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab mein Chehra Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein chehra dekhna,khwab mein chehra kharab dekhna,khwab mein chehra kala dekhna,khwab mein chehre pe daagh dhabba dekhna,khwab mein chehra dhona,khwab mein face dekhna,khwab mein noorani chehra dekhna,khwab mein apna chehra dhona,khwab mein apna chehra dekhna

 0  406
Khwab mein Chehra Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Chehra Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Chehra Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں چہرے کو جیسا کہ تھا اس سے زیادہ خوبصورت دیکھے تو دلیل ہے اس کا مرتبہ اور زندگی زیادہ ہو گی اور اگر اپنا چہرہ برا اور ناخوش دیکھے تو اس کا مرتبہ کم ہوگا

 حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر اپنے چہرے کا رنگ سرخ اور پاکیزہ دیکھے دلیل ہے رو شناس ہوگا اگر دیکھے اس کا چہرہ سفید ہے تو دین کی قوت پر دلیل ہے فرمان حق تعالی ہے اور جن کے چہرے سفید ہیں وہ اللہ تعالی کی رحمت میں ہیں اور اس میں ہمیشہ رہیں گے اگر دیکھے اس کے چہرے کا رنگ زرد ہے تو دلیل ہے بیمار ہو گا اگر سیاہ ہے تو خلقت میں رسوا ہو گا

 اگر دیکھے اس کا چہرہ سیاہ ہے اور کپڑے سفید ہی دلیل ہے اس کے ہاں لڑکی پیدا ہوگی فرمان حق تعالی ہے ا ور جب ان میں سے جب کسی کو لڑکی کی بشارت دی جاتی ہے تو اس کا چہرہ غصے کے مارے سیاہ ہو جاتا ہے اور اگر دیکھے اسکا چہرہ سیاہ اور گرد آلود ہے دلیل ہے وہ مشرک ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کے چہرے سے زرداب نکلتا ہے اور اس کے چہرے پر زخم نہیں ہے دلیل ہے اس کے مال کا نقصان ہوگا

اگر دیکھے اس کا چہرہ کج ہو گیا ہے تو یہ اس کے حال کی تباہی پر دلیل ہے اور اگر دیکھے اس کے چہرے پر کھال ھے تو دلیل ھے کہ قرض دار ہوگا

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر اپنے چہرے کو خواب میں پانی یا شیشے میں خوبصورت دیکھے یا کوئی کہے کہ تیرا چہرہ خوبصورت ہے دلیل ہے اس کا کام نیک ہوگا اور اگر برا دیکھے تو اس کی تعبیر اول کے خلاف ہے اور اگر دیکھے کہ اس کا چہرہ سرخ ہے تو دلیل ہے اس کی کسی سے بحث ہو گی اور غصہ بھی کھائے گا

اور اگر اپنا چہرہ سفید اور روشن دیکھے تو دلیل ہے توفیق پائے گا اگر اپنا چہرہ سیاہ دیکھے تو غم و اندوہ کی دلیل ہے اور کفر کا خوف ہے فرمان حق تعالی ہے لیکن جن کے چہرے سے سیاہ ہیں کیا تم ایمان کے بعد کافر ہوئے ہو

اور اگر اپنے چہرے پر زخم دیکھے تو دلیل ہے اسی قدر غم و اندوہ پائے گا اگر اپنے چہرے پر خراش دیکھے تو اس کے کام اور چودھرمیں خلل پڑے گا اور اگر اپنے دو چہرے دیکھے تو دلیل ہے منافق ہوگا

حضرت  دانیال رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے خواب میں چہرہ دکھتا دیکھے تو دلیل ہے صاحب خواب بہت سے نیک کام کرے گا اور نیک کام کی توفیق پائے گا

 حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے خواب میں چہرہ دیکھنا آٹھ وجہ پر ہے اول شرف اور بزرگی دوئم ذلت اور حقارت سوئم کاموں کا انتظام چہارم دین اور دیانت پنجم اندوہ اور رسوائی ششم قرض ہفتم نیکی ہشتم عبادت کی توفیق

سورج کی طرح اپنا چہرہ تاب ناک دیکھنا

دلیل توانائی و حکمرانی ہے صحت مند نفس کی نشانی ہے 

غبار آلود چہرہ دیکھنا

کسی غم و اندوہ میں پھنسے یا ایسی خبر پائے جس سے تکلیف اٹھائے

گرد آلود چہرہ دیکھنا

رنج و الم پہنچے تکلیف سے پریشان ہو