Khwab mein Hazrat Muhammad Mustafa Ko Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab mein Hazrat Muhammad Mustafa Ko Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein nabi pak ko dekhna,hazrat muhammad saw ko khawab mein dekhna,khwab mein hazrat muhammad (s.a.w) ko dekhna,khwab mein huzoor ko dekhna,aap saw ko khwab mein dekhna,khwab mein nabi ki ziyarat,khwab mein huzoor ki ziyarat

 0  594
Khwab mein Hazrat Muhammad Mustafa Ko Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Hazrat Muhammad Mustafa Ko Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Hazrat Muhammad Mustafa Ko Dekhna Ki Tabeer

فی الحقیقت آنحضرتﷺ کو ہی خواب میں دیکھنا ہے کیونکہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ حضرت محمدﷺ نے فرمایا 

جس نے مجھےخواب میں دیکھا اس نے حق دیکھا کیونکہ شیطان میری صورت اختیار نہیں کرسکتا اور جو شخص مجھے خواب میں دیکھے گا اس سے رنج دور رہے گا حیران نہ ہو گا مجھے خواب میں دیکھنےکی تعبیر زیادہ تر عقبی کی بھلائی ہے 

نوٹ

جو شخص حضورﷺ کی زیارت پاک خواب میں کرے بس وہ سمجھے کہ میں نے آپ ﷺ کو عالم بیداری میں دیکھا ہے اور جس طرح خواب میں دیکھے اور آپ ﷺ سے کوئی ارشاد پائے یا حکم سنے تو بیدار ہو کر اس پر عمل کرے آپ کی زیارت ہر مسلمان کے لئے عین راحت ہے اورجنتی ہونے کی دلیل ہے

حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں اگر کوئی شخص آنحضرت ﷺ کو خواب میں کسی شہر کے اندر دیکھے تو وہاں نعمت و دولت میں ترقی ہوگی لوگوں کو اطمینان قلب نصیب ہوگا اور اس مقام کے باشندے دشمن پر غالب آئیں گے 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ خواب میں آنحضرت ﷺ کی زیارت نیک لوگوں کو ہوتی ہے اور آپ انہیں ان چیزوں کی خوش خبری سناتے ہیں جو انہیں ملنے والی ہوتی ہیں اور برے لوگوں کو جرم و گناہ سے بچاتے ہیں تاکہ انہیں عذاب سے رہائی ملے 

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص کو آنحضرت ﷺخواب میں نظر آئیں تو اسے نعمت و دولت اور ولایت ملے گی اور اگر کسی کو حضور ﷺ کا جنازہ خواب میں نظر آئے اس ملک پر آفات و حوادث کی گھٹائیں چھا جائیں گی 

حضرت امام جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ پیغمبروں کو خواب میں دیکھنے کی تاویلات دس جوہات پر ہیں

رحم و کرم.نعمت.عزت.عظمت.مال.فتح.نیک بختی.جمعیت.طاقت.فلاح دارین. اور جہاں خواب نظر آئے وہاں کے باشندوں کی فلاح و بہبود

خواب میں حضرت محمد مصطفی صلى الله عليه وسلم کو دیکھنے کی تعبیر

شرف دو جہان کا ملے سعادت اور قدر و منزلت بڑھ جائے

 اگر کوئی شخص حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خواب میں دیکھے تو سب غموں سے راحت پائے قرض سے سرخرو ہو جائے قیدی ہو تو نجات پائے دہشت ہو تو امن پائے قحط و تنگی دور ہو بعض کہتے ہیں کہ اگر مالدار ہو تو درویش ہو جائے گا

 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے جس نے مجھے خواب میں دیکھا ہے اس نے درست دیکھا ہے کیونکہ شیطان میری صورت نہیں بن سکتا ہے اور جو کوئی مجھے خواب میں دیکھے گا غم و اندوہ نہ دیکھے گا تعجب نہ کرو میری زیارت کی تعبیر زیادہ تر سعادت آخرت ہے

 اگر آپ کو خواب میں ترش رو دیکھا جائے تو یہ سستی دین اور اس ملک میں بدعت کے ظاہر ہونے کی دلیل ہے اور اگر آپ کو ایسی جگہ دیکھے کہ لوگ پکارتے ہیں تو یہ اس امر کی دلیل ہے کہ وہ اجڑا ہوا ملک پھر آباد ہوجائے گا اور اگر آپ کو کچھ کھاتے ہوئے دیکھے تو صدقہ اور زکوۃ دینے کی دلیل ہے اور اگر آپ کو ایسی جگہ دیکھے جہاں کسی طرح کی بلا اور محنت نہیں ہے تو اس موضع میں اور زیادہ نعمت ہوگی خاص کر اگر مسجد میں دیکھے تو اگر آپ غمناک یا بیمار دیکھے تو یہ اس شخص کے دین کی کمزوری کی دلیل ہے

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی جگہ یا شہر میں دیکھے تو یہ دلیل ہے کہ اس جگہ نعمت فراخ ہوگی اور لوگوں کی جمعیت خاطر ہو گی اور اس جگہ والے دشمن پر فتح حاصل کریں گے اور اگر آپ کے اعضاء میں سے کسی عضو کو کم ہوا دیکھے تو یہ دلیل ہے کہ اس جگہ کے لوگ شریعت میں سست ہیں کیونکہ آپ کے جسم کا نقصان اس شخص کے دین کا نقصان ہے اور اگر دیکھے کہ آپ نے اس کو تر یا خشک میوے دیے ہیں تو اس کو دین میں پارسائی حاصل ہوگی

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھے تو نیک لوگ دیکھتے ہیں اور آپ ان کو ان چیزوں کی بشارت دیتے ہیں  جو ان کو پہنچیں گی اور برے آدمیوں کو گناہ کرنے سے بچاتے ہیں تاکہ عذاب سے نجات پائیں کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مومنوں کے لئے بشیر اور کافروں کے لئے نظیر ہیں اگر آپ کو کوئی خواب میں غضب ناک دیکھے تو یہ دلیل اچھی نہیں ہے

 حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جنازہ خواب میں دیکھے تو اس ملک میں رنج و مصیبت بہت آئے گی اور اگر جنازے کے پیچھے آپ کو جاتے دیکھا تو یہ خواہش اور بدعت کی دلیل ہے اور اگر آپ کو دیکھ کر صرف زیارت کی تو یہ مال اور نعمت اور ولایت پانے کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اُس پر افسوس کرتے ہیں تو یہ اس کے کافر ہونے کی دلیل ہے

جیسا کہ حق تعالی نے ارشاد فرمایا ہے کہہ دو کیا اللہ اور اس کی آیتوں اور اس کے رسول پر تمسخر کرتے ہو عذر نہ کرو تم نے اپنے ایمان کے بعد کفر کیا ہے

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پیغمبروں کی زیارت دس وجہ پر ہے ایک رحمت دو نعمت تین عزت چار بزرگی پانچ دولت چھ ظفر سات سعادت آٹھ جمیعت نو قوت دس دونوں جہان کی خیر

اور موضع کے لوگوں کی بہتری کہ جس جگہ یہ خواب دیکھا گیا ہے