Khwab mein Masjid Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab mein Masjid Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein masjid ki tameer dekhna,khwab mein masjid ka minar dekhna,khwab mein masjid mein jana,khwab mein masjid mein namaz parhna,khwab mein masjid nabvi dekhna,khwab mein masjid mein namaz padhna,khwab mein masjid dekhna kaisa hai,khwab mein masjid saaf karna

 0  195
Khwab mein Masjid Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Masjid Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Masjid Dekhna Ki Tabeer

 بادشاہ یا قاضی اور شہر کا کوتوال ہو

 محراب مسجد میں پشت کرکے بیٹھنا

توکل با خدا نعمت پائے منزلت دنیا سے رہا ہو

مسجد میں سواروں کو دیکھنا

مسلمانوں پر کافروں کا ظلم ہو شہر میں مشرکوں کا دور ہو

مسجد میں نماز پڑھنا

سفر کو جائے مال بہت سا پائے

مسجد جامع میں جانا 

 خیر و برکت حاصل ہو حج سے مشرف اور کعبہ میں داخل ہو

 مسجد بنانا

نیک روزی خیروبرکت پائے

مسجد آبادیابٹتے دیکھنا

بزرگوں سے کام پیش آئے برکت پائے 

آبادمسجد دیکھنا

دیندار ہو،اسلام کا خاد م ہو،عقبیٰ میں نجات پاۓ

اذان مسجد میں کہنا

مال بے حساب ملے،انجام بخیر ہو، حج وزیارت نصیب ہو

جائے نماز مسجد میں دیکھنا

ملک حجاز کا سفر درپیش ہو حج کرے

طاق مسجد کا دیکھنا

دیندار اور پرہیزگار ہو نیکی کی طرف راغب ہو

طاق مسجد کا بوسیدہ دیکھنا

دین میں کمزوری پیدا ہو یا امام مسجد بدعقیدہ ہو مسجد کی ویرانی ہو

عمارت مسجد کی بنانا

بنتی دیکھے تو دین محکم ہو اسلام ترقی پائے لوگ پابند اسلام ہوں

مسجد شاندار دیکھنا

عالم دین اور دین کی ترقی سے تعبیر ہے خورشید اسلام جلوہ گر ہو

مسجد میں نماز پڑھنا

سعادت دارین حاصل ہو دل مسرور ہو دولت دین دنیا پائے

مسجد پرانی و ویران دیکھنا

اگر بوسیدہ یا شکستہ دیکھے تو دین میں خرابی پائے مصیبت پیش آئے

تھوکنا مسجد میں دیکھنا

بے دین وبے حیا ھو اور اسلام سے گمراہ ہو

خواب میں مسجد دیکھنے کی اِسلامی تعبیریں

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ آباد مسجد تاویل میں عالم مرد ہے جس کے پاس صلاح کے لیے بہت لوگ آتے ہیں فرمان حق تعالیٰ ہے اور مسجدوں میں اللہ تعالی کا ذکر بہت کیا جاتا ہے اگر دیکھے کہ اس نے مسجد بنائی ہے دلیل ہے کہ مسلمانوں کے لیے خیر اور نیکی کرے گا اور اس سے اس کو اجر اور ثواب حاصل ہوگا یا کسی قوم کو اپنے کام پر جمع کرے گا یا کسی قوم کو دین اسلام اور شریعت پر قائم رکھے گا

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مسجد کی بنیاد رکھنا عورت کرنا ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے مسجد کی بنیاد رکھی ہے اگر بنیاد تمام کی ہے دلیل ہے کہ حلال عورت کرے گا اور وہ عورت دیندار اور پارسا ہو گی اور اگر دیکھے کہ اس نے مسجد کا چراغ بجھایا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے فرزند مریں گے اور اگر دیکھے کہ جامع مسجد میں بیٹھا ہے اور اس کے گرد سبزہ اگا ہوا ہے  تو دلیل ہے کہ اس پر ایسی چیز کا گمان کریں گے جو اس میں نہ ہوگی

 حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے مسجد کے دروازے سے روکا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اس پر ظلم کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے مسجد میں نماز ادا کی ہے اور اس کا منہ قبلہ کی طرف نہ تھا تو اس کی تاویل بری ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے مسجد میں ہاتھ منہ دھویا ھے تو دلیل ھے کہ اپنا مال اس مسجد میں خرچ کرے گا اور اس کی مراد حاصل ہوگی اور اگر دیکھے کہ کم از دوران ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ کوئی عالم مرے گا

حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مسجد بنانا خواہش ہے اور گمراہ لوگوں کا جمع کرنا ہے اور پھر ان کو اصلاح پر لانا ہے اور دشمنوں کی غیبت کرنا ہے فرمان حق تعالی ہے اور جو لوگ ان کے امر پر غالب آئے انہوں نے کہا کہ ہم مسجد بنائیں گے اور دیکھے کہ کوئی جگہ اس کی ملکیت میں سے مسجد ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ دین میں شرف اور بزرگی پائے گا اور خلقت کو حق تعالیٰ کی طرف دعوت دے گا

اور اگر دیکھے کہ کسی قوم کے ساتھ مسجد میں گیا ہے تو دلیل ہے کہ لڑاکی عورت کے ساتھ شادی کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے مسجد میں چراغ روشن کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں مصلح لڑکا پیدا ہوگا اور اگر دیکھے کہ وہ مکہ مدینہ کی مسجد میں گیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ سب طرح کے خوف سے امن میں ہوگا 

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مسجد کا دیکھنا بارہ وجہ پر ہے ایک بادشاہ دو قاضی تین عالم چار رئیس پانچ امام چھ خطیب سات مؤذن آٹھ مسجد نو امیر دس خیر و برکت گیارہ عورت کرنا بارہ نیکی کرنا  اور اگر دیکھے کہ جمعہ کے دن مسجد کو آراستہ کیا ہے تو دلیل ہے کہ عالم لوگ اس سے خیر و برکت پائیں گے اور اگر دیکھے کہ اس نے مسجد کو بنایا ہے تو اس کے ایمان اور دین کی درستی پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ مسجد میں گیا ہے تو دلیل ہے کہ خوف سے امن میں ہوگا فرمان حق تعالی ہے اور جو شخص اس میں داخل ہوگا امن میں رہے گا