Khwab mein Khana Kaba Shareef Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this Article Get Details About Khwab mein Khana Kaba Shareef Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein khana kaba dekhny ki tabeer,khwab mein kaba dekhna,khwab mein makkah dekhna,khwab mein kaba sharif dekhna,khwab mein khana e kaba dekhna,khwab ki tabeer,khwab mein tawaf karna

Khwab mein Khana Kaba Shareef Dekhna
ثروت و بزرگی یا امن خوف سے پائے یا میراث کا مال ہاتھ آئے
بزرگی اور پرہیزگاری پائے میراث مراتب علم و حلم و حکومت پائے
طواف کعبہ کرنا
پاؤں بلند جانب کعبہ کی طرف دیکھنا
حرم کعبہ دیکھنا
کعبہ کی طرف یااندر جانا
مکہ شریف میں خود کو دیکھنا
اگراپنے آپکومکہ شریف میں دیکھے توزیارت کعبہ اور حج کرنے کی دلیل ہے
خواب میں حرم کعبہ دیکھنے کی اِسلامی تعبیریں
حرم امن کی جگہ ہے اگر دیکھے کہ حرم کعبہ میں ہے تو دلیل ہے کہ دنیا کی آفات سے امن میں رہے گا اور حج اس کو نصیب ہو گا
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ بادشاہ یا کسی سردار کے حرم میں گیا ہے تو دلیل ہے کہ تمام شہروں میں اس کے لیے امن ہے اور اس کو بادشاہ سے کچھ ملے گا
اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کو اس حرم کے اہل سے کام پڑے گا اور اگر دیکھے کہ اس کو بادشاہ نے اپنے حرم میں خود بلا لیا ہے اور اس جگہ پر مقیم ہوا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا کام کرے گا اور اس کو اس کام سے بدنامی ہوگی اور اگر دیکھے کہ کسی ظالم بادشاہ کے حرم میں گیا ہے اس کی بھی یہی تاویل ہے
خواب میں کعبہ شریف دیکھنے کی اِسلامی تعبیریں
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کعبہ شریف کا دیکھنا خلیفہ کو دیکھنا ہے اور جس کے قبلہ کا کعبہ ہے جو زیادتی اور نقصان کہ کعبے میں دیکھےگا خلیفہ میں ہوگی اگر دیکھے کہ اس نے کعبہ کا طواف کیا ہے تو اس کی دین کی صلاح پر دلیل ہے اور خلیفہ سے راحت پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے احرام باندھا ہوا ہے اور رخ کعبہ کی طرف ہے اس کی صلاحیت کی زیادتی پر دلیل ہے
اور اگر دیکھے کہ اس کامکان کعبہ ہوگیا ہے اور لوگ زیارت کو آتے ہیں تو دلیل ہے کہ امانت کی حفاظت کرے گا اور عزت اور مرتبہ پائے گا
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر بادشاہ دیکھے کہ کعبہ میں گیا ہے دلیل ہے کہ خلیفہ سے بزرگی پائے گا اور اگر دیکھے کہ کعبہ گرا ہے جلا ہے تو دلیل ہے کہ خلیفہ کا حال برا ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس نے کعبہ میں کوئی چیز لی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خلیفہ سے فائدہ ہوگا اور اگر دیکھے کہ کعبہ میں نماز پڑھی ہے دلیل ہے کہ خلیفہ سے اس کا کام عمدہ ہوگا
- Khwab Mein Namaz Parhna Dekhna
- Khwab Mein Azan Dena Ya Sun'na
- Khwab mein Quran Majeed Parhna Dekhna
- Khwab Mein Qabar Dekhna
- Khwab mein Shadi Dekhna
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ کعبہ کا اصل ایمان اور مسلمانی ہے اور اگر اپنے آپکو کعبے میں دیکھےتودلیل ہے کہ دشمن کی طرف سے شرارت سےامن میں رہے گا اور اس کی دعا قبول ہوگی فرمان حق تعالی ہے اور جو شخص اس میں داخل ہوگا امن میں ہو گا
اور اگر دیکھے کہ حجر اسود کی طرف رخ کرکے بوسہ دیتا ہے تو دلیل ہے کہ حج کرے گا اور اگر دیکھے کہ حضور صلی وسلم کی زیارت مبارک کر رہا ہے یا مقام ابراہیم رضی اللہ تعالی عنہ کو دیکھتا ہے تو دلیل ہے کہ حج کو جائے گا اور سلامتی سے واپس آئے گا اور اگر اپنے آپ کو کعبہ کی چھت پر دیکھے تو بد مذہب ہونے پر دلیل ہے
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کعبہ چاروجہ پر ہے اول خلیفہ دوم امام سوم ایمان اور مسلمانی چہارم خوف سے سب طرح کا امن