Khwab Mein Namaz Parhna Dekhna ki Tabeer in Urdu

Khwab Mein Namaz Parhna Dekhna ki Tabeer in Urdu, khwab mein namaz parhna ki tabeer,khwab mein juma ki namaz parhna,khwab ki tabeer,khwab mein namaz parhna dekhna,khwab ki tabeer in urdu,khwab mein namaz padhte dekhna,khwab mein namaz e janaza parhna,khwab mein namaz parhna kaisa hai

 0  786
Khwab Mein Namaz Parhna Dekhna ki Tabeer in Urdu
Khwab Mein Namaz Parhna Dekhna ki Tabeer in Urdu

Khwab Mein Namaz Parhna Dekhna

اگر مشرق کی طرف منہ کر کے نماز پڑھے تو حج ادا کرے

مسجد میں نماز پڑھنا

سفر کو چائے مال بہت سا پائے

سعادت دارین حاصل ہو دل مسرور ہو دولت دین دنیا پائے

نماز سوتے میں پڑھنا

صحت ونعمت پائےسعادتِ دارین ہاتھ آئے

نماز مشرق کی طرف پڑھنا

اسی سال حج کو جائے بزرگی وعزوشرف بائے

نماز بے تکبیر اشارے سے پڑھنا

سفر دور کا کرے یا بیماری کی سختی اٹھائے لیکن اغلب ہے اس سال میں مر جائے

نماز بے طہارت یا خلاف قبلہ پڑھانا

بے مصرف دیے سود کام کرے محنت و مشقت اپنی کھودے
تردد اور حیرانی میں پڑے بے تدبیر ہو دلگیر ہو

نماز باجماعت کا پیشوا ہونا

قوم شریف کا سردار ہوں جمیعت و دولت بے شمار ہو

نماز آسمان کی طرف پڑھنا

غم و الم سے رہائی ہو فرحت وخر می ہو

ظہر کی نماز پڑھنا

گناہوں سے توبہ کرے دیندار اورپرہیزگار ہو

عید کی نماز دیکھنا

مسلمانوں میں محبت پیدا ہو اسلام ترقی کرے

گرجا میں نماز پڑھنا

گناہوں سے توبہ کرے عیسائیوں کودین اسلام کی تعلیم دے

محراب میں نماز پڑھنا

زیادتی مال اور بزرگی پانے کی نشانی ہے اگر جاھل ہو تو خوار ہو

نماز قبلہ رو پڑھنا

دین اسلام میں ترقی کا باعث ہے

نماز میں امامت کرانا

اپنے خاندان یا قوم پر سرداری پائے عزت حاصل ہو

خواب میں نمازپڑھنادیکھنے کی اِسلامی تعبیریں

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ نماز مشرق کی طرف بڑھتا ہے تو دلیل ہے کہ حج کو جائے گا اور اگر حج کا محل نہیں ہے تو اس کا ملان عیسائیوں کی طرف ہو گا اور اگر دیکھے کہ مغرب کی طرف نماز پڑھتا ہے اور اس کا میل قبلہ کی طرف ہے تو دلیل ہے کہ دین اسلام کو پس پشت ڈالے گا اور اگر دیکھے کہ راستے میں نماز پڑھتا ہے اور اس کی پشت قبلہ کی طرف ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب آئی ہے اس کو توبہ کرنی چاہیے اور اگر دیکھے کہ نماز پڑھی ہے اور قبلہ کی طرف کا پتہ نہیں ہے تو دلیل ہے کہ راہ دین میں حیران ہوں گا اور اگر نماز کے بچے کی طرح پڑھے تو دلیل ہے کہ راہ دین میں مستقیم ہوگا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ کسی قوم کی امامت کراتا ہے تو دلیل ہے کہ جس قدر مقتدی ہے اتنی جماعت پر سرداری کرے اور اگر دیکھے کہ نماز کا وقت گزرا ہے اور اس نے کوئی پاکیزہ جگہ نہیں پائی ہے کہ نماز پڑھے تو دلیل ہے کہ اس کا کام مشکل سے پورا ہو گا اور اگر دیکھے کہ نماز پڑھی ہے یا نماز پڑھی ہے یا بے وضو نماز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ جس مطلب میں ہے وہ پورا ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے مسجد میں یا مدرسے میں امامت کرائی ہے تو دلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ اس کا تابیدار ہو گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کی تعبیر بھی خلاف ہے اور اگر دیکھے کہ نماز میں رکوع اور سجود پوری طرح سے کیا لایا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا دین اور دنیا کا کام نیک ہو گا

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ نماز پیشن وقت پر گزاری ہے  اور آسمان روشن اور پاکیزہ ہے تو دلیل ہے کہ حق تعالیٰ کی طرف سے اس کے مراتب بلند ہوں گے اور اگر آسمان تیرا اور غم و اندوہ پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے نماز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی امید پوری ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس نے شام کے فرض پڑھے ہیں تو دلیل ہے کہ اپنے اہل و عیال سے معاملہ کرے گا اور ان سے شاداور خوش ہوں

اور اگر دیکھے کہ صبح کی نماز گزاری ھے تو دلیل ھے کہ سفر کو جائے گا اور اگر یہ خواب عورت دیکھے تو اس کو حیض آئے گا اور بے وضو نماز پڑھے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا

اور اگر نماز کے فرض پڑھے تو دلیل ہے کہ امن میں ہوگا اور دشمن پر فتح پائے گا اور اگر دیکھے کہ باغ میں نے نماز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ گناہ سے توبہ کرے اور اگر دیکھے کہ اس نے کشتی میں نماز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا قرض اترے گا اور اگر دیکھے کہ نماز کی جگہ پر نہ تھا اور نماز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ اور بدکار ہو گا

 اور اگر دیکھے کہ نماز پڑھ کر جنگل کو چلا گیا ہے تو دلیل ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کی زیارت کرے گا اور اگر دیکھے کہ کعبہ میں نماز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام خلیفہ کی طرف سے انتظام کے ساتھ ہوگا اور اگر دیکھے کہ نماز کے بعد سجدہ کیا ہے تو دلیل ہے کہ کسی بڑے اور دولت مند شخص پر فتح پائے گا اور اس پر قابض ہوگا

اور اگر دیکھے کہ اس نے اللہ تعالی کے سوا کسی کو سجدہ نہیں کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی مراد حاصل ہو گی اور اگر دیکھے کہ اس نے دیوار پر سجدہ کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو بزرگوں سے رنج اور تمہاری پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ نماز گزاریں ہے اور شہد یا تو دلیل ہے کہ اپنے عیال سے نزدیکی کرے گا اور اگر دیکھے کہ نماز کے اندر تاحیات پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ غم سے نجات پائے گا اور اس کی مراد پوری ہوگی

اور اگر دیکھے کہ اس نے نماز کا پہلا سلام بائیں طرف پھیرا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا احوال شوریدہ ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس میں بیٹھ کر نماز جاری ہے تو دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا اور بعض کہتے ہیں کہ اس کا عذر قبول ہوگا اور اگر دیکھے کہ نماز میں اپنے لئے دعا کی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند ہوگا فرمان حق تعالی ہے جب اس نے اپنے رب کو پکارا اور اگر دیکھے کہ اس نے ان  میں نماز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ غموں سے خوشی پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے رات کی نماز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ سب طرح کے خوف سے امن میں ہوگا اور نعمت اور بزرگی اور امن پائے

اور اگر دیکھے کہ پہلو پر نماز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور اگر دیکھے کہ جمعہ کی نماز پڑھی ہے  تو دلیل ہے کہ سفر میں جائے گا اور حلال کی روزی حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے بیت المقدس میں نماز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ میراث پائے گا اس پر روزی فراخ گی اور اگر دیکھے کہ اس نے کعبہ میں کعبہ کی چھت پر نماز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ کعبہ کا رخ کرے گا اور اس کی عاقبت بخیر ہوگی  

حضرت حافظ معبر رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نماز پڑھنا تین وجہ پر ہے اول فریضہ دوم سنت سوم نفل

اور اگر دیکھے کہ اس نے فرض نماز پڑھ لی ہے تو دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کی قسمت پر حج کرے گا اور بدکاری سے بچائے گا فرمان حق ٹالا ہے بے شک نماز بے حیائی اور گناہ سے بچاتی ہے اور اگر دیکھے کہ نماز سنت پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ کاموں پر صبر کرے گا اور نیک نام روشن ہوگا اور خلقت پر شفقت کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے نماز نفل پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ عیال کی قدر کرے گا اور دوستوں کے کام میں کوشش کرے گا اور ہر ایک کے ساتھ مروّت سے پیش آئے گا اور اگر دیکھے کہ چوپائے پر نماز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا بہت بڑا فکر دور ہو جائے گا اور اگر دیکھے کہ کارخانہ یا دوکان پر نماز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ حق تعالی اس کی قسم اور کام میں برکت کرے گا  دیکھے کہ اس نے جمعہ کی نماز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام تسلی اور جمیعت سے ہوگا

حضرت خالد اصفہانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں حق تعالی کو رکوع اور سجدہ کرنا قرب الٰہی پر دلیل ہے فرمان حق تعالی ہے تو اس کو ہرگز اطاعت نہ کر سجدہ کر اور قریب ہو اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے اگر دیکھے کہ نماز میں رکوع نہیں کیا ہے تو دلیل ہے کہ مال کی زکات دے گا اور اگر دیکھے کہ نماز کو بجا لایا ہے تو دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کی عبادت قبول کرے گا اور اس کی دعا منظور ہوگئی اور حق تعالیٰ اس پر نظر رحمت کریگا

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نمازپڑھنا سات وجہ پر ہے اول امن دوم شادی سوم عزت چہارم مرتبہ پنجم خلاصی ششم مرادپانا ہفتم قضا میں نقصان

اور خواب میں رکوع سجود پانچ ہے اول مرادپانا دوم دولت سوم نصرت چہارم فتح پاناپنجم امر حق بجا لانا

 فرمان حق تعالیٰ ہے ایمان والو رکوع کرو اور سجدہ کرو اور اپنے رب کی عبادت کرو اور نیک کام کرو تاکہ تم نجات پاؤ اور اگر دیکھے کہ اس نے مردے کا جنازہ پڑھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے لئے دعا اور سنا کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے نماز پوری نہیں پڑھی ہے تو اس کی تعبیر پہلے کے خلاف ہے