Khwab mein Girna Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab mein Girna Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein girna dekhna,khwab ki tabeer,khwab mein chat se girna,khwab mein pahar se girna,khwab mein unchai se girna,khawab mein khud ko girtay dekhna,khawab mein kisi or ko girtay dekhna,khwab main bulandi se girne ki tabeer

 0  445
Khwab mein Girna Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Girna Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Girna Dekhna Ki Tabeer

کیچڑ میں گرنا یا پھنسنا

 عورت زشت خوب کو عقد میں لائے روز کی ردوبدل سے آفیت تنگ ہو

 کنویں میں گرنا یا گرتے دیکھنا

 حاکم دیکھے عہدہ سے معزول ہو رعیت دیکھے تو نوکری جانے سے ملول ہو

 کوہ کا لرزنا یا گر نا

والئی ملک پر کوئی آفت آئے یا وہاں کا زمیندار مر جائے 

پہاڑ سے گرنا

مدارج و تنا سب کو زوال آئے دولت و اقبال میں کمی ہو

پل صراط سے دوزخ میں گرنا

گناہ کبیرہ اور بدکاری میں مبتلا ہو حاکم جابر سے خوف اور مال و عیال کی تباہی ہو

آسمان سے زمین پر گر نا

پہلی بیوی کو طلاق دے اور دوسری بیوی سے اتفاق ہو

کسی مصیبت میں مبتلا ہو،رنج و بلا میں گرفتار ہو

  اونٹ سے گرنا

 بیماری کی دلیل ہے

ندی یانالے میں گرنا

 ترقی دولت و اقبال ہو مزید حشمت وجلال ہو

بجلی آگ کی مانند گرنا

شہر یا علاقہ میں فتنہ و فساد اور خونریزی، وبال و آفت آئے

بجلی ایک جگہ گرنا

.جس جگہ گرتی دیکھے وہاں کامیابی کی دلیل ہے یا لڑکا پیدا ہو

جھنڈا ہاتھ سے گرنا

عہدہ کم ہو باعث پریشانی و حیرانی ہے

رسی ہاتھ سے گرنا

بےعزت ہونے کا باعث ہے ذلالت اٹھائے

پاخانہ میں گرنا

مال حرام جمع کرے بےعزت و ننگ و ناموس ہو

پل صراط سے گرنا

رنج و بلا میں مبتلا ہو کفر و شرک میں گرفتار ہو

خواب میں گرنا دیکھنے کی اِسلامی تعبیریں

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ منہ کے بل گرا ہے تو پریشانی کی دلیل ہے خاص کر اگر وہ جنگ اور خصومت میں ہے اور اگر دیکھے کہ کسی جگہ سے نیچے گرا ہے مثلا پہاڑ یا خانہ یا دیوار سے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کی آرزو اور مراد پوری نہ ہوگی

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کسی جگہ سے نیچے گرا ہے تو دلیل ھے کہ امید پوری نہ ہو گی اور اگر پہاڑ سے نیچے گرے تو دلیل ہے کہ گرنے کے مطابق حال ہوگا اور اس کے جسم کو دکھ پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ اس کو سخت زخم پہنچا ہے اور کسی عضو سے خون نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے زخم کے مطابق نقصان پہنچے گا  اور اگر دیکھے کہ پاؤں پھسلا ہے اور گر گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو رنج و تکلیف پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ گراہے اور اس کو تکلیف نہیں ہوئی ہے یہ آسانی اور سہولت کی دلیل ہے

 اگر کوئی صاحب خواب دیکھے کہ اس کے گھر کے آستانے سے سانپ بچھو اور دوسرے کاٹنے والے جانور گرے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے یا کسی حاکم سے غم و اندوہ پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ بالاخانہ یا دیوار اس پر گری ہے  تو دلیل ہے کہ اس کو مال ایسی جگہ سے ملے گا کہ جہاں سے امید نہ تھی اور اس وجہ سے بڑا خرم وشاداں ہوگا اور اس کا کام کشادہ ہوگا اور اللہ تعالی بہتری کو خوب جانتا ہے