Khwab mein Badal Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab mein Badal Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein badal dekhne ki tabeer,khwab mein siyah badal dekhna,khwab mein badal ka dekhna,khwab mein badal dekhna kaisa hai,khwab mein kalay badal dekhna,khwab mein sufaid badal dekhna,khwab mein badal garajne ki tabeer,khwab mein lal badal dekhna,khwab mein badal garajta dekhna,khwab mein badal girte dekhna

 0  1.5k
Khwab mein Badal Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Badal Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Badal Dekhna Ki Tabeer

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے بادل خواب میں دیکھنا چھ قسم کے ہیں اول بادل سفید دوم بادل سیاہ سوم بادل زرد چہارم بادل سرخ پنجم بادل برسنے والا ششم بادل نہ برسنے والا اور ہر ایک کی تعبیر خاص ہے اگر کوئی خواب میں اپنے آپ کو بادل سفید برسنے والے کے نیچے دیکھے تو دلیل ہے خدا تعالیٰ اس کو علم و حکمت عنایت فرمائے گا اور لوگوں کو اس کے علم و حکمت سے فائدہ ہوگا

اگر دیکھے بادل زرد کے نیچے ہے تو دلیل ہے بیمار ہو گا اور بعض تعبیر بیان کرنے والے کہتے ہیں عورت پائے گا جس سے رنج و غم اٹھائے گا اگراپنے آپکوسرخ بادل کے نیچے دیکھے تو محنت اور بلا اور گرفتاری کی دلیل ہے کیونکہ  اللہ تعالی نے جس قوم پر عذاب بھیجا ہے پہلے اس پر سرخ بادل ظاہر ہوا ہے

 اگر دیکھے بادل سیدھا اس کے سر پر کھڑا ہوگیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے حکومت پائے گا اگر دیکھے بادل اس کے سر پر سے گزر گیا ہے تو دلیل ہے اس کی صحبت کسی نیک آدمی اور اہل مرتبہ سے ہوگی اور اس کی مراد اس سے حاصل ہوگی

 حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے بابل کو ہوا میں چلاتا ہے تو دلیل ہے وہ عالم اور حاکم کی صحبت میں رہے گا اور اگر یہ خواب بادشاہ دیکھے تو دلیل ہے اپنی ولایت میں قاصدان باخبر کو بھیجے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ بادل کوہوا میں سے پکڑ کر زمین پر لے آیا ہے تو دلیل ہے نیکی اور بزرگی اور علم حاصل کرے گا

اور اگر دیکھے بادل اس کے سر پر سایہ کرتا ہے تو دلیل ہے اس سال خیر اور نعمت پائے گا فرمان حق تعالی ہے اور ہم نے تم پر بادل کا سایہ کیا اور تم پر من اور سلویٰ اتارا ہم نے جو پاک چیزیں تم کو عنایت کی کھاؤ اور اگر دیکھے کہ بادل میں کپڑا سیاہ ہوا ہے اور اس نے پہنا تو دلیل ہے کہ اتنا علم اسے حاصل ہوگا جو کسی کو نہ ہوگا اگر دیکھے بادل نے تمام جہان کو ڈھانپا ہے اور برستا نہیں ہے تو یہ بری دلیل ہے 

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے بادل کو جمع کیا یا اٹھایا یا دکھایا تو اس امر کی دلیل ہے وہ حکماء میں عقل و دانش سے ممتاز ہو گا

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے بادل کو کھا رہا ہے تو دلیل ہے اس کی زندگی حکمت  سے ہوگی اگر دیکھے بادل سیاہ ایک جگہ پر گھرا ہوا ہے تو یہ اس ملک پر اللہ تعالی کے عذاب کی دلیل ہے جس کو بادل کے نزدیک دیکھے گا وہ عذاب حق کے نزدیک ہوگا اگر بادل کے ساتھ بارش کو دیکھے تو دلیل رحمت اور خیرات کی ہے

  اگر دیکھے بادل سے بارش کو پیتا ہے تو دلیل ہے اسی قدر رحمت اور نیکی دیکھے گا اگر بادل کے ساتھ بارش اور سخت کڑک ہے تو یہ ماں باپ اور مسلمانوں کی دعا سے ڈرنے کی دلیل ہے اگر کڑک کے ساتھ بجلی دیکھے تو یہ سخت قوی عذابوں کی دلیل ہے اگر اپنے گھر اور جگہ پر بادل چھایا ہوا دیکھے تو دلیل ہے اس کے فرزند اور اہل بیت کو بادل کی تنگی اور تاریکی کے اندازے پر دانش اور حکمت حاصل ہوگی 

 حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے بادل خواب میں دیکھنا نو وجہ پر ہے اول حکمت دوم ریاست سوم بادشاہی چہارم رحمت پنجم پرہیزگاری ششم عذاب ہفتم قحط ہشتم بلا نہم فتنہ

آفتاب پرابردیکھنا

غمگین وملول ہو فکر و اندیشہ حصول ہو

گرجنا بادل کا سننا

بیماری سے شفا پائے کسی اچھی خبر کی اطلاع ملے

ابرآسمان پر دیکھنا

بادشاہ مہربان ہو یا خود عالم وحکیم  بے مثیل دوراں ہو

ابرکا ٹکڑاپانا

علم وحکمت حاصل اس فن طبیہ میں کامل ہو

ابرکا ٹکڑاکھانا

بادشاہ یا حاکم وقت کا نزدیکی ہو فائدہ بے انداز پائے

ابرسیاہ دیکھنا

رنج وعذاب درپیش آئے، فکرواندیشہ میں مبتلا ہوں

ابرگرجتا دیکھنا

باعث پریشانی ہے توبہ کرے،نیک ہو،خوف خدا دل میں پیدا ہو

ابراڑتا دیکھنا

نیکی کی دلیل ہے علم و عرفان حاصل ہو،خدمت خلق شامل ہو

ابر موحیط آسمان پر دیکھنا

آفت میں مبتلا ہو، رنج ومصیبت کا سامنا ہو

ابرد خم دار دیکھنا

نقصان اٹھائے، بےعزت ہوغم دامن گیر ہو

گرجنا بادل کا

گرجنا بادل کا سننا بیماری سے شفا ہونے اور کسی اچھی خبر سننے کے مترادف ہے

خواب میں بادل اسفبج دیکھنا

 حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں بادل سیاہ ڈر اور خوف اور سختی کی دلیل ہے اور برسنے والا بادل خیر و برکت اور فراخی کی دلیل ہے اور غم و اندوہ بھی ہوتا ہے لیکن وہ بادل کہ جس کو دریا کے کنارے سے لاتے ہیں اور جس کو عربی زبان میں اسفنج کہتے ہیں اس کو خواب میں دیکھنا ہے اس امر کی دلیل ہے جس اندازے پر دیکھا ہے اسی اندازے پر مال غنیمت حاصل ہوگا