Khwab Mein Bijli Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab Mein Bijli Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein asmani bijli dekhna,khwab mein bijli girte dekhna,khwab mein asmani bijli girna dekhna,khwab mein bijli girna dekhna,khwab mein bijli chamakte hue dekhna,khwab mein asmani bijli chamakte dekhna,khwabon ki tabeer

 0  271
Khwab Mein Bijli Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab Mein Bijli Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab Mein Bijli Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں بجلی کا دیکھنا بادشاہ کی خزانچی ہے اور بعض اہل تعبیر نے بیان فرمایا ہے بجلی بادشاہ کا بدی کے لئے لالچی آدمی کو لالچ کی وجہ سے وعدہ بنا دینا ہے اگر دیکھے بجلی کو ہوا سے یا ابر سے پکڑا ہے تو دلیل ہے ایسا کام کرے گا جس میں بہت حیران ہو گا اگر بجلی کو چمکتے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے اس سال نعمت بہت فراخ ہوگی خاص کر اگر بجلی کےساتھ نرم ہوا بھی ہو

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہے خواب میں بجلی کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے اول بادشاہ کا خزانچی دوم وعدہ بد سوم عتاب چہارم رحمت پنجم راہ راست 

بجلی چمکتے دیکھنا

دولتمند تونگری سے پریشان ہومحتاج کو تونگری ملے

بجلی گرتے دیکھنا

مرگ ناگہانی کا خوف ہو بلاوقحط کی دلیل ہے 

بجلی آگ کی مانند گرنا

شہر یا علاقہ میں فتنہ و فساد اور خونریزی، وبال و آفت آئے

بجلی ایک جگہ گرنا

جس جگہ گرتی دیکھے وہاں کامیابی کی دلیل ہے یا لڑکا پیدا ہو

کڑک بجلی کی سننا

لوگوں کی دہشت جاتی رہے اگر بغیر بارش کے کڑک سنے تو نقصان ہو

خواب میں آسمانی بجلی دیکھنا کی تعبیر

 حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آسمانی بجلی ایک قسم کی آگ ہے جو بادلوں سے نکلتی ہے اگر خواب میں دیکھے بادل سے بجلی گری ہے دلیل ہے اسی قدر حق تعالی کا عذاب اس جگہ والوں پر ہوگا فرمان حق تعالی ہے اور ان پر آسمان سے عذاب بھیجتا ہے تو پھسلنے بجنے والی مٹی ہو جاتی ہے اس ملک والوں کو توبہ کرنی چاہیے تاکہ ان سے عذاب دور ہو جائے

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے ہوا سے آسمانی بجلی بارش کی طرح برستی ہے دلیل ہے ملک میں بادشاہ کی طرف سے بلا اور خون ریزی ہو گی اگر دیکھے بجلی گری ہے اور اس کو جلا دیا ہے تو دلیل ہے صاحب خواب بادشاہ کے عذاب سے ہلاک ہوگا