Khwab mein Kangan Chooriyan Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab mein Kangan Chooriyan Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein kangan dekhna,khwab mein sone ke kangan dekhna,khwab mein sony ky kangan dekhna,khwab mein kangan ya kara dekhnay ki tabeer,khwab mein chandi ke kangan dekhna,khwab mein chudiyan dekhna,khwab mein kangan pahnna,khwab mein chooriyan dekhna

 0  400
Khwab mein Kangan Chooriyan Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Kangan Chooriyan Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab mei Kangan Chooriyan Dekhna Ki Tabeer

خواب میں ایک جنس اور قسم ہاتھ کے کنگن یا کڑے کی ہوتی ہے حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی مرداس نے کوئی کنگن ہاتھ میں پہنا ہوا تھا تو دلیل ہے کوئی تکلیف وزحمت اس کو پہنچے گی اور اگر وہ کنگن چاندی کا پہنے ہوئے ہے تو دلیل ہے غم واندوہ کم تر ہو گا

 اور تمام پہناوے عورتوں کے مردوں کے لئے نیک اور بہتر نہیں ہیں اور اسی طرح مردوں کے پہناوے عورتوں کے واسطے اچھے نہیں ہیں اور طوق اور گوشوارے وغیرہ جو کہ زینت وآرائش بادشاہوں کی ہوں وہ مردوں کے لیے عورتیں ہوتی ہیں اور عورتوں کے واسطے شوہر ہوتے ہیں جو کہ بموجب اس کی قدر و قیمت کے ہوں کہ جو کچھ انہوں نے دیکھا ہو

کنگن دیکھنا یا پہننا

اگر مرد پہنے تو غم و اندوہ پائے عورت کے لئے شوہر سے تعبیر ہے

کنگن انعام میں ملنا

حکومت سے فائدہ ہو فرزند پائے یا کام میں ترقی ہو عزت ملے

کڑا پاؤں میں پہننا

دختر یا فرزند سعادت مند پائے عورت کو خوف شوہر سے لا پرواہی ہو

خواب میں ہاتھ کا کنگن دیکھنے کی تعبیر

کڑے جو ہاتھوں میں پہنتے ہیں حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں کڑے عورتوں کے لئے شوہر ہیں اور مردوں کے لیے غم و اندوہ ہے اگر دیکھے کہ اس کے پاس چاندی کا کڑا ہے دلیل ہے اس کا اندوہ کم ہوگا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کسی نے اس کو کڑا دیا ہے دلیل ہے اس کا فرزند یا بھائی پیدا ہوگا اگر یہ خواب عورت دیکھے تو شوہر کرےگی

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اسکے دونوں ہاتھوں میں کڑے ہیں تو دلیل ہے اس کو مال اور نعمت سےرنج حاصل ہوگا

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہے خواب میں کڑوں کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے اول ریاست دوم حکمت سوم  مکر چہارم غم پنجم برادریا فرزند

خواب میں پاؤں کا کڑا دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے پابند خواب میں دیکھنا ہے پابند یعنی پاؤں کا کڑا خوش سخن یا فرزند و عیال پر بھروسا ہے اگر بہت سے کڑے دیکھے  تو اسی قدر و قیمت اور حلال کی روزی حاصل کرے گا اور اگر دیکھے اس کو کسی بڑھیا عورت نے پاؤں کا کڑا بخشا ہے تو دلیل ہے اسی قدرانتظام کے ساتھ دنیا کی نعمت اور مال پائے گا

اور اگر دیکھے اس کے پاس بہت سے پاؤں کے کڑے ہیں اور سب بخش دیے ہیں یا ضائع ہوگئے ہیں تو دلیل ہے اگر نعمت رکھتا ہے تو سب خرچ کر دے گا یا ضائع ہو جائے گا