Khwab mein Bachra Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Bachra Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khawab mein bachra dekhnay ki tabeer,khwab ki tabeer in urdu,khwab mein bachra dekhna ki tabeer,khwab mein bail dekhna,khwabon ki tabeer in urdu,khwab main bachra dekhna,khwab mein gaye ya bachra dekhny ki tabeer
Khwab mein Bachra Dekhna Ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے اس نے بچھڑا لیا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے اس کے ہاں لڑکا پیدا ہوگا اور اگر بچھڑی ہے تو لڑکی پیدا ہو گی اور اگر دیکھے کہ بچھڑے کو گھر میں لے گیا ہے اور اس پر ہاتھ پھیرا ہے تو دلیل ہے غم ناک ہو گا
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے بچھڑا اس کے گھر میں آمدورفت کرتا ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے جنگلی بچھڑا پکڑا ہے تو فرزند پر دلیل ہے اور اگر دیکھے بچھڑے کی پشت پر سوار ہے تو دلیل ہے عجمی بادشاہ کو ملے گا اور اس سے مرتبہ پائے گا
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے اس کا بچھڑا مر گیا ہے دلیل ہے اس کا فرزند مرے گا اور اگر دیکھے اس کا بچھڑا ضائع ہوا ہے تو دلیل ہے کے فرزند اس سے جدائی تلاش کریں گے اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بچھڑا ہے اور اس نے اس کا گوشت کھایا ہے تو دلیل ہے اپنے فرزند کی میراس کھائے گا
حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ بچھڑا سفید ہے تو دلیل ہے اس کا فرزند پارسا اور مبارک اور تونگر ہو گا اور اگر ابلق دیکھے تو درمیانے درجے پر دلیل ہے اور اگر بچھڑا قوی اور فربہ ہے تو دلیل ہے کافرزند تندرست اور نیک احوال ہوگا اور اگر ضعیف اوردبلا ہے تو دلیل اس کے خلاف ہے خواب میں بچھڑا دیکھنا مال اور روزی و وقار پانے کی دلیل ہے