Khwab Mein Gala Dekhna ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab Mein Gala Dekhna ki Tabeer in Urdu, khwab mein gala katna,khwab mein gala dabana,khwab mein gale lagana,khwab mein gale milna,khwab mein galla dekhna,sapne me gala dabate dekhna

Khwab Mein Gala Dekhna ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کا گلا سلامت ہے اور کچھ دکھ اس کو نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ امانت اور قرض ادا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ رنج اور آفت اس کے گلے میں ظاہر ہوئی ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔
اور اگر اپنے گلے کو فراخ دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس پر روزی فراخ ہو گی اور گلا تنگ دیکھنا اس کے خلاف ہے۔ اور اگر اپنا گلا درست اور قویٰ دیکھے۔ دلیل ہے کہ امانتوں کو اچھی طرح نگاہ میں رکھے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہےاگر دیکھے کہ کسی نے اس کا گلا کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ کاٹنے والا اس پر ظلم کرے گا۔ یا اس کے دین میں طعنہ کرے گا۔ اور جس جانور کا ذبح کرنا روا نہیں ہے۔ اگر دیکھے کہ لوگوں نے اس کا گلا کاٹا ہے
اس مرد پر دلیل ہے جو اس جانور سے نسبت رکھتا ہے۔
کہ لوگ اس پر ظلم کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گلا کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ اس پر کام مشکل ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ جانور کا گلا ضرورت کے لیے کاٹا ہے اور اس کا گوشت کھایا ہے۔ اگر اس کا گوشت حلال ہے تو مال حلال پر دلیل ہے اور اگر حرام ہے تو مال حرام پر دلیل ہے کہ وہ حاصل کرے گا۔
اور دیکھے کہ اس نے کسی آدمی کا گلا کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ اس پر ظلم کرے گا یا اس کے دین میں طعنہ لگائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کا گلا دبایا ہے اور گھونٹ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب شرف اور بزرگی سے معزول ہو گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں گلا آدمی کی آمدنی پر دلیل ہے
حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گلا گھوٹنا مغلوب شخص کی تنگی عیش پر دلیل ہے
- Khwab Mein Dill Dekhna
- Khwab Mein Kamar Peeth Dekhna
- Khwab mein Gardan Dekhna
- Khwab mein Baazu Dekhna
- Khwab Mein Hath Hand Dekhna
سنجاب کا گلا گھونٹنا اور خون بہتے دیکھنا
کنواری عورت سے عقد کرے جبر سے مکر اس کا دور کرے
رسی کسی کے گلے میں باندھنا
کسی عورت سے اتحاد بڑھے روٹی کپڑا اسے پہنچائے