Khwab mein Gardan Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Gardan Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein gardan kati dekhna,khawab mein gardan dekhna,khwab mein gardan katna dekhna,khawab mein gardan tootna,khwab mein gardan kata dekhna,khwab mein gardan kati hui dekhna,kihawab mein gardan dekhna,khwabon ki tabeer
Khwab mein Gardan Dekhna Ki Tabeer
حضرت دانیال رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے خواب میں گردن کا دیکھنا امانت اور دین کی جگہ ہے اور اگر دیکھے کہ اس کی گردن موٹی ہوئی ہے تو دلیل ہے اس کو امانت ادا کرنے میں قوت اور دین کی حفاظت میں دیانت ہوگی اگر دیکھے کہ اس کی گردن کوتاہ اور ضعیف ہے دلیل ہے کہ امانت گزارنے میں عاجز ہوگا
اور اگر دیکھے کہ سانپ نے اس کی گردن میں حلقہ مارا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ مال کی زکوۃ نہیں دے گا فرمان حق تعالی ہے بخل کے باعث انکی گردنوں میں قیامت کے دن طوق ڈالا جائے گا اور اگر اپنی گردن میں پرگرانی دیکھے حلا کہ اس کی گردن پر کوئی چیز نہیں ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کی گردن پر بوجھ ہے اور اس کو گرانی معلوم نہیں ہوتی ہے تو درستی دین اور درازی عمر پر دلیل ہے
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھیے اس کی گردن قوی اور موٹی ہو گئی ہے دلیل ہے کہ امانت اچھی طرح گزارے گا اور اس کا کام قوی ہو گا اگر اپنی گردن دراز دیکھے تو دلیل ہے اس کے ذمے امانت دیر تک رہے گی اور اپنی گواہی دینے سے رکے گا اور اگر اپنی گردن کوتاہ دیکھے تو دلیل ہے کہ اپنے ذمے سے امانت جلدی دور کرے گا
اور اگر اپنی گردن سیاہ دیکھے تو امانت میں خیانت کرے گا اور اگر اپنی گردن ٹوٹی ہوئی دیکھے تو دلیل ہے اپنی مراد سے روکے گا اور اس کے دین میں خلل پڑے گا کیونکہ کوئی امانت دین سے بڑی نہیں ہے اور اگر اپنی گردن پر بال دیکھے تو دلیل ہے کہ امانت ادا کرنے کے باعث قرضدارہوگا اور اگر اپنی گردن سے بالوں کو مونڈتے تو دلیل ہے کہ قرض اترے گا
اور اگر اپنی گردن سے گوشت کو کاٹا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کسی کا مال اس کے پاس ہوگا اور وہ ضائع کرے گا
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے اپنی گردن کا گوشت کھاتا ہے تو اس کی تعبیر اول کے خلاف ہے اور اگر دیکھے کسی کی گردن پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے دشمن پر فتح پائے گا
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گردن کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے اول امانت دوم توانائی سوم خیانت چہارم قرض پنجم بیماری
گردن پر بوجھ دیکھنا
درستی دین اور عمر درازی کی علامت ہے
صلیب گردن میں ڈالنا
گمراہی میں پڑے بے دین و بے ایمان ہو
گردن کٹ کے سر جدا ہونا
مومن کو حج و زیارت بیمار کو شفا ہو مراد برآئے قرض سے نجات ہو
گردن پر سوار ہونا
عورت عفیفہ وجمیلہ یا کنیز نیک سیرت ملے
ہاتھ اپنا گردن سے بندھا دیکھنا
لونڈی یا غلام کو آزاد کرے صلہ رحمی واجب الادا سمجھے
زنجیر گردن میں دیکھنا
بوڑھی عورت سے اتحاد بڑھے بدبختی سے فساد پڑے
- Khwab mein Baazu Dekhna
- Khwab Mein Hath Hand Dekhna
- Khwab Mein Pastaan Breast Dekhna
- Khwab mein Aurat Dekhna
خواب میں گردن کٹی دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے اس کی گردن کاٹی ہے اور اس کا سر جسم سے جدا ہوا ہے اگر غلام ہے تو آزاد ہو گا بیمار ہے تو شفا پائے گا اگر قرض دار ہے تو قرض اترے گا اگر دہشت میں ہے تو امن میں ہوگا اور اگر کافر ہے تو مسلمان ہو گا اور اگر گردن کاٹتے وقت اس کا سر جسم سے جدا نہیں ہوا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے
اور اگر گردن کاٹنے والا معلوم شخص ہے جو چیزیں اوپر بیان ہوئی ہیں جو گردن کاٹنے والے سے اس کو پہنچیں گی اور اگر گردن کاٹنے والا بچہ یا نابالغ ہے تو دلیل ہے اگر بیمار ہے تو مرے گا
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر گردن کاٹنے والا شخص تندرست اور آزاد اور مالدار ہے تو دلیل ہے نیک بختی سے بدحالی میں پڑے گا اور اس کا مال اور نعمت دور ہوگی اور اگر درویش ہے تو اس کے کاموں کا انجام ہلاکت ہے حاصل یہ ہے کہ درویشوں اور محنت کشوں کی خواب میں گردن کٹنی نیک اور مالداروں اور صاحب نعمت کے لئے بد ہے