Khwab Mein Dill Dekhna ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab Mein Dill Dekhna ki Tabeer in Urdu, khwab mein dil dekhne ki tabeer,khawab ki tabeer in urdu,khwabon ki tabeer in urdu,khwab mein dil dekhna,khwab mein dil dekhnay ki tabeer in urdu,khwab mein dil dekhnay ki tabeer,khwab mein dil ko dekhna,khwab mein dil ka operation dekhna
Khwab Mein Dill Dekhna ki Tabeer
دلاوری اور عقلمندی سے تعبیر ہے
دل اپنا دیکھنا
کامیابی اور حصول مراد ہو جس سے دل شاد ہو
دل کشادہ دیکھنا
فراخی رزق پائے سخاوت اختیار کرے نیک گفتار و کردار ہو
دل تنگ ہونا
کج روی اختیار کرے اعمال بد کی طرف مائل ہو
دل میں درد ہوتے دیکھنا
دل کی مراد اور حاجتیں حاصل ہوں مال و دولت میں نفع بڑھ جائے
دل کو ہاتھوں سے پکڑ نا
دل کی مراد اور حاجتیں حاصل ہو مال و دولت میں نفع بڑھ جائے
دل دیکھنا کسی اور کا
خواب میں کسی انسان کا دل دیکھنا دلاوری اور عقلمندی سے تعبیر ہے
- Khwab Mein Kamar Peeth Dekhna
- Khwab mein Gardan Dekhna
- Khwab mein Baazu Dekhna
- Khwab Mein Hath Hand Dekhna
خواب میں دل دیکھنے کی تعبیر
جسم کے شہر کا بادشاہ دل ہے اور جسم اس کے فرمان سے قائم ہے اور ظاہر اور باطن میں دل عقل کا خزانہ ہے
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں دل کا دیکھنا پہنچے ہوئے مال کو جمع کرنا ہے اور اگر دیکھے دل اس کے جسم سے باہر ہے تو صلاح اور نیکی پر دلیل ہے فرمان حق تعالی ہے یہاں تک کہ جب ان کے دل گھبرائیں گے تو کہیں گے کہ تمہارے رب نے کیا فرمایا وہ کہیں گے کہ حق فرمایا
اور اگر دیکھے اس کا دل تنگ ہوا ہے تو دلیل ہے اس پر کام تنگ ہوں گے اور اگر دیکھے کہ دل خوش ہے تو دلیل ہے اس پر کام کشادہ ہوں گے اور اگر دل کو بندھا ہوا دیکھے تو دلیل ہے گناہ سے توبہ کرنی چاہیے فرمان حق تعالی ہے وہ کیوں قرآن کو نہیں سمجھتے ہیں یا ان کے دلوں پر قفل لگے ہوئے ہیں
اگر دل کو ہاتھ پر رکھا ہوا دیکھے تو دلیل ہے بیمار ہو گا اگر دیکھے دل کو دونوں ہاتھوں سے پکڑا ہوا ہے دلیل ہے اس کے کام پورے ہوں گے
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے اس کا دل درد کرتا ہے تو دلیل ہے اس کا مال زیادہ ہوگا اور اگر دیکھے اس کے دل کی آنکھیں کھلی ہے دلیل ہے دونوں جہان کے کام پر حریص اور راغب ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کے دل سے خون نکلتا ہے دلیل ہے نہ کرنی کام سے توبہ کرے گا
اور خدا کی طرف رجوع کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے دل سے صفرا نکلا ہے دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کے دل پر زخم پہنچا ہے دلیل ہے کہ بےغم ہو گا اور اگر دیکھے اس کے دل سے موتی نکلا ہے اور منہ سے اس موتی کو باہر گرایا ہے دلیل ہے کہ کافر ہوگا
اور اگر دیکھے کہ موتی کو زمین سے اٹھایا ہے اور کھایا ہے تو دلیل ہے پھر مسلمان ہو گا اور اگر دیکھے کہ دل سے موتی نکلا اور اس کے گرد مروارید بندھا ہوا ہے اور مروارید زمین پر گرا اور موتی کھایا ہے دلیل ہے کہ پانچ نمازوں کو ترک کرے گا
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں دل کا دیکھنا دس وجہ پر ہے اول مال دوم ریاست سوم فرزند چہارم بہادری پنجم جواں مردی ششم حرص ہفتم قوت ہشتم مدد نہم شہوت دہم اپنے احوال کو پوشیدہ رکھنا