Khwab mein Darhi Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab mein Darhi Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein darhi katna ki tabeer, khwab mein darhi mundwana, khwab mein dadhi kati hui dekhna, khwab mein apni darhi dekhna, khwab mein darhi ke baal dekhna, aurat ka khwab mein darhi dekhna, khwab mein darhi safed dekhna

 0  884
Khwab mein Darhi Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Darhi Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Darhi Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں داڑھی مرد کے لیے آرائیش ہے اور اس کی خانہ داری ہے اور حدیث شریف میں وارد ہے کہ حق تعالی کا ایک فرشتہ ہے جس کی تسبیح ہے پاک ہے وہ ذات کہ جس نے مردوں کو داڑھی سے اور عورتوں کو گیسوؤں سے زینت دی ہے  اور اگر دیکھے کہ اس کی داڑھی لمبی ہوگئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا خانہ داری کا کام بن جائے گا لیکن اگر لمبائی میں ناف سے بڑھ جائے تو غم واندوہ کی دلیل ہے

اور اگر دیکھے کہ اس کی داڑھی کو ناخن سے آراستہ کیا ہے دلیل ہے کہ اپنی عورت کو بیمار دیکھے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنی داڑھی کو خضاب آپ کیا ہے تو دلیل ہے کہ اپنا حال لوگوں پر ظاہر کرے گا اور نہیں چھپائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنی داڑھی کو زمین پر گھسیٹا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے اور اگر دیکھے کہ اس کی داڑھی کٹی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی بردباری اور نرمی زیادہ ہوگی لیکن غمگین ہو گا

اور اگر دیکھے کہ دانتوں سے کاٹتا ہے دلیل ہے کہ اس کے اہل بیت کو نقصان ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کی داڑھی بیماری کے باعث گر گئی ہے دلیل ہے کہ  کو ناگہانی موت سے ڈر ہے اور اس کا مال اور آبرو بھی زائل ہو گی اور اگر دیکھے کہ داڑھی کو گنھا کرتا ہے اور اس کو خوشبودار دھونی دیتا ہے اور پھر  گلاب چھرکتا ہے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس پر لوگوں اس کے شکر گزار ہوں گے

 حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کی داڑھی دراز ہو کر ناف کے نیچے تک ہے دلیل ہے کہ مال پائے گااور اگر دیکھے کہ داڑھی پر ہاتھ پھیرا ہے اور کچھ حصہ ہاتھ میں رہا ہے اور اس کو گرایا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا مال اس کے ہاتھ سے جائے گا اور اگر دیکھے کہ داڑھی کا کچھ حصہ کسی چیز میں ڈال کر محفوظ رکھا ھے تو دلیل ھے کہ مالک و نگاہ میں رکھے گا

اور اگر دیکھے کہ اس کی داڑھی چھوٹی ہے اگر قرض دار ہے تو قرض سے نجات ہوگی اور اگر غمگین ہے تو بے غم ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کی داڑھی زمین پر گری ہوئی ہے دلیل ہے کہ مرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کی داڑھی اکھاڑی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عزت ایک دم ہوجائے گی اور اگر دیکھے کہ اپنی داڑھی سے سفید بال نکالتا ھے تو دلیل ھے کہ وہ حضور انور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف سنت ہے 

حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے سر کے بال حج کے موسم میں خانہ کعبہ میں تراشے گئے ہیں اور اگر قرض دار ہے تو قرض سے نجات پائے گا اور غم سے چھوٹے گا اور اگر دیکھے کہ اس کا سر اور داڑھی ایک دم مونڈھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی حرمت اور آبرو زائل ہو گی اور اگر دیکھے کہ بے وجہ اس کی داڑھی تھوڑی تھوڑی گرتی ہے اور کم ہورہی ہے تو دلیل ہے کہ رنج اور سختی سے نجات  پائے گا

اور اگر دیکھے کہ اس کی ساری داڑھی سفید ہو گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی حرمت میں تھوڑا نقصان ہوگا اور اگر عورت دیکھے کہ اس کی داڑھی ہے تو دلیل ہے کہ غمگین ہوگی اور ایسا کام کرے گی کہ رسوا ہو گی اگر مرد دیکھے کہ اس کی داڑھی نکلی ہے دلیل ہے کہ اس کے ہرگز فرزند نہ ہو گا اور لڑکا ہوگا تو باحشمت اور قوی ہو گا اور اگر نابالغ لڑکا اپنے داڑھی دیکھے تو دلیل ہے کہ غم و اندوہ میں پڑے گا اور اگر دیکھے کہ کسی کی داڑھی پکڑی اور گھسیٹی ہے  دلیل ہے کہ وہ شخص اس کی میراث لے گا  

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے خواب میں داڑھی کا دیکھنا دس وجہ پر ہے اول خرید و فروخت دوم عزت اور مرتبہ سوم بلند مرتبہ چہارم ہیبت پنجم مروّت ششم نیکی ہفتم آرام ہشتم مال نہم فرزند  دہم بزرگی

فرمان حضرت حق تعالی ہے اور ہم نے اولاد آدم کو مکرم بنایا ہے لیکن خواب میں خارجیوں اور قیدیوں کا داڑھی منڈانا نیک ہے 

خضاب داڑھی کو لگانا

عیبوں کو چھپائے یا راز پوشیدہ رکھنے میں کامیاب ہو

کنگھی داڑھی کو کرنا

مال زکوٰۃ نکالے صدقہ خیرات دے عزت وبزرگی پائے

داڑھی دیکھنا

مال و عزت و زینت سے تعبیر ہے

داڑھی دراززیر ناف دیکھنا

قرضداری میں مبتلا ہو مور کلفت و بلا ہو

داڑھی مونڈنا یا کترنا

نعمت و عیش کو زوال آئے نقد حرمت ہاتھ سے دے کر اندامت پائے

داڑھی میں خضاب کرنا

لباس فاخرہ پہننے میں آئے اگر غیر معین ہو تو  کپڑے کی تنگی ہو

 داڑھی لڑکے کے منہ پر دیکھنا

 بالغ ہو تو شادی ہو جائے نا بالغ ہو تو موت کا پیغام لائے

داڑھی گھنی دیکھنا

تونگر کو زیادہ دولت وجاہ جلال ہو مفلسی قرضداری اور فلاکت سے تباہ ہو

داڑھی اپنی عورت کو دکھانا

بے شوہر ہو تو شوہر پائے شوہردار کا شوہر سفر سے آئے یا فرزند نرینہ پیدا ہو شادی وفرحت ہو

  داڑھی اپنی اکھاڑنا

مال لہو لعب میں کھوئے صرف بیجاسے خود پشیمان ہو