Khwab mein Pahaar Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Pahaar Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein pahar par baraf dekhna,khwab mein pahar par charna,khwab mein pahar se utarna,khwab mein pahar ko dekhna,khwab mein mountain dekhna,sapne mein pahar dekhna
Khwab mein Pahaar Dekhna Ki Tabeer
حضرت دانیال رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے اگر اپنے آپ کو بلند پہاڑ پر دیکھے اور جانے کے اس کی ملکیت ہے تو دلیل ہے کہ اس کو بزرگ آدمی اپنی پناہ میں لے گا اور اگر دیکھے کہ پہاڑ کو اس کی جگہ سے کھینچا ہے تو دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی کو مغلوب کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے پہاڑ پر مقام کیا ھے تو دلیل ھے کہ کسی بڑے آدمی سے عزت اور مرتبہ پائے گا اور اگر دیکھے کہ پہاڑ پر چڑھا ہے تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا
اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے اگر مشکل سے پہاڑ پر چڑھ رہا ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پہاڑ سے نیچے اترا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی بزرگی اور مرتبہ کو نقصان پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر مقام بنایا ہے تو دلیل ہے کہ وہ بادشاہ سے عزت پائے گا اور اس کا مقرب ہوگا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ پہاڑ پر اذان دیتا ہے اور نماز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام خیر و خوبی سے ہوگا
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پہاڑ اور محل کے اوپر جانا مراد کے پورے ہونے پر دلیل ہے اور اگراپنے آپ کو پہاڑ کے دامن میں گرا دیکھے تو دلیل ہے کہ غم ناک ہو گا اور اگر دیکھے پہاڑ کے دامن میں نماز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ دین کے موافق کام کرے گا اور اگر دیکھے کہ پہاڑ پر اس کی ہمراہی میں بادشاہی لوگ ہیں دلیل ہے کہ بادشاہ سلامت پائے گا اور اگر دیکھے کہ پہاڑ نے اپنی جگہ سے حرکت کی ہے اور پھر قرار پایا ہے دلیل ہے کہ وہاں کوئی بڑا آدمی بیمار ہو گا اور پھر شفا پائے گا
اور اگر دیکھے کہ اس نے آسانی کے ساتھ پہاڑ کھودا ہے تو دلیل ہے کہ جلدی عطا پائے گا اور اگر دیکھے کہ مٹی کا پہاڑ ہے تو دلیل ہے کہ اس کو کنجوس سردار سے طمع ہوگی اور اگر دیکھے کہ وہ کوہ قاف پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہوئی ہے اور اگر دیکھے کہ کوہ طور پر بیٹھا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ کو اس پر بھروسا ہوگا اور اس کی مراد پوری ہوگی اور اگر اپنے آپ کو کوہ عرفات پر دیکھے تو دلیل ہے کہ توبہ کرے گا اور گناہ سے پشیمان ہوگا
اور اگر دیکھے کہ وہ لبنان پر ہے دلیل ہے کہ وہ علماء اور صلحاء سے صحبت رکھے گا اور اگر دیکھے کہ تاریک پہاڑ ہے تو دلیل ہے کہ اس کو ہلاکت کا خوف ہے اور اگر دیکھے کہ بدراہ ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے یا قید خانے میں جائے کیا اور اگر اپنے آپ کو روشن پہاڑ پر دیکھے تو دلیل ہے کہ مال حاصل کرے گا
حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ ویران پہاڑ پر ہے اور پتھر بکھرے ہوئے ہیں اور وہ مشکل سے چلتا ہے اورتیر ڈالتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو ظالم بادشاہ سے خوف ہو گا اور اگر دیکھے کہ وہ پہاڑوں میں چلتا ہے اور تیر ڈالتا ہے تو دلیل ہے کہ دو بڑے آدمیوں میں وسیلہ بنے گا اور اگر دیکھے کہ پہاڑ میں سوراخ ہے اور وہ صرف اندر گیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے راز سے آگاہ ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس راہ سے کوئی چیز نکالی ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے عطا پائے گا
حضرت حافظ محبوب رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ پہاڑ کے اوپر چڑھا ہے تو دلیل ہے کہ کسی بزرگ آدمی کی خدمت میں مشغول ہو گا اور اگر دیکھے کہ کئی پہاڑ سے پتھر لیے ہیں اور ہر ایک کو پہاڑ پر ڈالتا ہے دلیل ہے کہ مال کو قہر سے جمع کرے گا اور اگر دیکھے کہ پہاڑ کو بغل میں پکڑ رہا ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب کسی بڑے آدمی کی خدمت کرے گا اور اس سے خیرومنفعت پائے گا
اور اگر دیکھے کہ پہاڑ سے نیچے گرا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری نہ ہو گی اور اگر دیکھے کہ پہاڑ پر پختہ اینٹوں اور چونے کی سیڑھی بنی ہوئی ہے اور وہ اس پر سے پہاڑ کی چوٹی پر گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی مراد جلدی حاصل ہو گی اور اگر دیکھے کہ سیڑھی کچی اینٹ اور گارے کی ہے تو اس کی تاویل عمدہ ہے اور اگر سیڑھی تانبے کی ہے تواسکی تاویل بد ہے اور اگر بھرت کی سیڑھی ہے تو اس کی مراد پوری نہ ہو گی اور اگر دیکھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر کھڑا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا مقرب خاص ہو گا اور بہت سا مال پائے گا
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خود کو پہاڑ پر دیکھنا پانچ وجہ پر ہے اول بادشاہ دوم منشی کا کام سوم فتح پانہ چہارم بلندی حاصل کرنا پنجم سرداری پانا
پتھر پہاڑ کے دیکھنا
منافق اور بے ایمان ہو،سخت مزاج اور سنگدل ہو
پہاڑ پر چڑھنا
کسی بزرگ سے فیض حاصل ہو ارادہ میں پکا ثابت ہو عزت پائے
- Khwab mein Zalzalah Dekhna
- Khwab mein Ghar Dekhna
- Khwab mein Samandar Dekhna
- Khwab mein Suraj Dekhna
پہاڑ کو کھودتے دیکھنا
زبردست فتح یابی پائے اور غالب آئے مشکل سے دولت ہاتھ آئے
پہاڑ سے نیچے اترنا
باشاہ یا حاکم وقت سے عزت پائے
پہاڑ پر اذان دینا
دین میں بزرگی حاصل ہو تبلیغ کرے رہبر ملے عا قبت نیک ہو
پہاڑ سے اترنا
مدارج وتنا سب کو زوال آئے دولت و اقبال میں کمی ہو
پہاڑ سے گرنا
مدارج وتنا سب کو زوال آئے دولت و اقبال میں کمی ہو
پہاڑ پر چڑھنا
حاکم کے ہاں عزت پائے بلند مرتبہ ہو دشمن پر فتح پائے