Khwab mein Pait Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab mein Pait Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein pait kharab dekhna,khuwab mein pait dekhna kaisa hai,khwab mein pait katna,khwab mein pet dekhne ki tabeer,khawab mein apna pait chota dekhna,khwab mein pet dekhna,khwab mein pait mein bacha dekhna,khawab mein apna pait bara dekhna

 0  444
Khwab mein Pait Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Pait Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Pait Dekhna Ki Tabeer

اس کی تعبیر میں اہل تعبیر کے تین فرمان ہیں حضرت دانیال رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہے کہ پیٹ ظاہر اور باطن میں مال ہے

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پیٹ خواب میں اپنے خویشوں پر دلیل ہے اگر دیکھے اس کا پیٹ بڑا ہو گیا ہے تو زیادتی مال اور فرزند اور خویشوں پر دلیل ہے اور اگر دیکھے اس کا پیٹ چھوٹا ہے اور اس کی کھال میں کچھ نقصان ہے دلیل ہے اس کے مال اور فرزند کا نقصان ہوگا اور اگر دیکھے اس کے پیٹ میں سے فرزند نکلا ہے تو دلیل ہے اس سے ایسا لڑکا ظاہر ہوگا کہ اس کے اہل بیت کا مرتبہ اور عزت بڑھائے گا

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی اپنے پیٹ پر بال اگتے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے اس پر عیال کی طرف سے قرض پڑے گا اگر کوئی اپنے پیٹ سے منڈے ہوئے بال تو دلیل ہے بے غم ہوگا اور قرض سے سرخرو ہوگا اگر دیکھے کہ اس کے پیٹ میں سوراخ ہے تو دلیل ہے اس کا عیال اس کا مال کھائے گا

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پیٹ کا دیکھنا چار وجہ پر ہے اول علم کی جگہ دوم خزانہ سوم عیش کا نظام چہارم فرزند

غیب سے مدد ملے فرحت و سرور کا سامان مہیا ہو

ماں کے پیٹ سے پیدا ہونا

تمام گناہوں سے توبہ کرے نیک اور پرہیزگار ہو

پیٹ انتڑیوں سے خالی دیکھنا

اقارب سے مفارقت اوردوست سے  مہاجر ہو مالال بشدت ہو

 اعزا سے جدائی ہو حزن و ملال کا شدت سے سامنا ہو

پیٹ حد سے بڑھا دیکھنا

مال حرام پائے ظلم وستم اختیار کرے اور رشوت وسود کھائے

پیٹ پر بال دیکھنا

خواہشات نفسانی حاصل ہوں دین سے نفرت اور دنیا سے پیار ہو

پیٹ ہموار دیکھنا

نیک بختی کی دلیل ہے مال حلال پائے عزت و بزرگی ملے

پیٹ شفاف دیکھنا

مال و فرزند پائے قبیلہ کی زیب و زینت ہو دولت ہاتھ آئے

مال دنیا تلاش سے ملے زن و فرزند کی زینت بڑھے

خواب میں بھرا ہوا پیٹ دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی شخص خواب میں اپنا پیٹ بھرا ہوا دیکھے دلیل ہے کہ بے نیاز ہو گا لیکن راہ میں ضعیف ہوگا اگر اپنے آپ کو بھوکا دیکھے تو دلیل ہے گناہ کرے گا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے بہترین خواب وہ ہے کہ اپنے آپ کو نہ پیٹ بھرا ہوا دیکھے اور نہ بھوکا دیکھے کیونکہ دونوں خلاف طبع ہے  اور جو چیز خلاف طبع ہوتی ہے اس سے مزاج کو رنج پہنچتا ہے