Khwab mein Sabzah Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Sabzah Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein khet dekhna,khwab mein haryali or sabza dekhnay ki tabeer,khwab mein sabza katna,khwab mein sabza dekhna in urdu,khwab mein haryali dekhna,khwab mein greenery dekhna
Khwab mein Sabzah Dekhna Ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے اس کے پاس سبزہ ہے دلیل ہے اس کا نام خیر اور خوبی کے ساتھ مشہور ہوگا اگر دیکھے اس کی زمین میں موسمی سبزہ ہے تو خیر اور منفعت پر دلیل ہے اگر اس کے خلاف دیکھے تو نقصان پر دلیل ہے
سبزہ دیکھنا
اپنی زمین کو سرسبز شاداب دیکھنا دین کی اطاعت و ترقی کی علامت ہے
سبزہ مرجھایا دیکھنا
دین اسلام میں کمزوری واقع ہو پریشانی اٹھائے
سبزہ میں بیٹھنا
بزرگ دین سے فیض حاصل ہو دیندار پارسا ہو
سبزہ لہلہاتے دیکھنا
دین میں بزرگ ہو دولت بے اندازہ پائے پرہیزگار ہو
مرغزار یا سبزہ دیکھنا
خوشخبری ملے یا علم دین حاصل ہو بزرگی ملے ولی اللہ ہو
گھاس ہری دیکھنا
مال دنیا سےبےنیاز رہےجہاں میں سرفراز رہے
خیر و منفعت کی نشانی ہے باعث رفع پریشانی ہے
کھرپا سے گھاس کاٹنا
زندگی پاکیزہ گزارے محنت سے روزی حاصل کرے
خواب میں سبزہ زار دیکھنے کی تعبیر
دیندار نیک کردار ہو بزرگی حاصل ہو
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں سبزہ زار دیکھے وہ پودوں کی قسموں کو پہچانتا نہیں ہے تو اس کے دین اور اسلام پر دلیل ہے اگر دیکھے وہ اپنی ملکیت کے سبزہ زار میں ہے تو باقدر اس کے اس کے دین اور اعتقاد پر دلیل ہے اور اگر اس نے دوسروں کی ملکیت کی سبزہ زار کی سیر کی ہے تو دلیل ہے اس کی صحبت نیک بندوں کے ساتھ ہوگی
اگر دیکھے سبزہ زار میں خوش وخرم پھرتا ہے تو دلیل ہے اس پر عیش فراخ ہوگا اور اس کا کام انتظام سے ہوگا اور سبزہ زار خواب میں بزرگوار مرد ہے اس کی بزرگی اور عمدگی کے مطابق اور اگر سبزہ زارعمدہ اورپاکیزہ دیکھے اور جانے کے اس کی ملکیت ہے تو دلیل ہے کسی بڑے آدمی سے ملے گا اور اس سے خیرو منفعت حاصل کرے گا
- Khwab mein Sabzi Dekhna
- Khwab mein Shahtoot Dekhna
- Khwab Mein Tarbooz Dekhna
- Khwab mein Nimboo Lemon Dekhna
اگر دیکھے موسم بہار میں سبزہ زار میں پھرتا ہے اور خوش و خرم پھول اور کلیاں کھلی ہوئی ہیں اور پانی کی نہر اس میں جاری ہے دلیل ہے اس کی شہیدی موت ہوگی اور اگر موسم بہار میں سبزہ زار دیکھے معروف ہے یا غیر معروف ہے اور اس میں گل وریاحین سرسبز ہیں تو دلیل ہے اس کی کسی بڑے آدمی سے صحبت ہو گی جو اپنے نوکروں چاکروں سے بچھڑا ہوا ہے
اور اگر سبزہ زار کو خوش و خرم دیکھے اس میں پھول اور پودے سرسبز ہیں اور اس میں پانی جارہا ہے اور اس نے ان کو جڑ سے اکھاڑا ہے اور ویران کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس ملک کے بادشاہ کو ناگہانی موت آئے گی
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے سبزہ زار کے اندر گیا ہے اور اس میں شیر دیکھے ہیں تو دلیل ہے اس ملک کا بادشاہ ظالم اور جابر ہوگا اگر اس میں بکریاں بھی دیکھی ہیں تو دلیل ہے اس ملک کے بادشاہ کو بہت مال حاصل ہوگا اگر اس میں گدھوں کو دیکھے اور بیلوں کو بھی دیکھے تو دلیل ہے بادشاہ کالشکر بے وفا ہو گا اور اس پر بھروسہ نہ ہوگا
اگر دیکھے سبزہ زار سے گل و ریاحین جمع کرکے گھر کو لایا ہے تو دلیل ہے اس کو پادشاہ سے خیرو منفعت حاصل ہوگی
حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں سبزہ زار عورت ہے اگر دیکھے لہلہاتے ہوئے سبزہ زار میں گیا ہے اور وہاں مقیم ہوا ہے تو دلیل ہے وہاں سے خوبصورت اور لڑاکی عورت کرے گا اگر دیکھے خوش و خرم سبزہ زار ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے خواب میں سبزے کا دیکھنا سات وجہ پر ہے اول دین دوم اعتقاد سوم معشیت اور نظام کار چہارم بادشاہ پنجم مردبزرگوار ششم خیرومنفعت ہفتم مرداد پانا