Khwab mein Nimboo Lemon Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab mein Nimboo Lemon Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein lemon dekhna,khwab mein lemon ka darakht dekhna,khwab mein lemon ka poda dekhna,khwab mein lemon dekhne ki tabeer,khwab mein lemon khana,khwab mein nimbu ko dekhna,khwab mein lemon ka ped dekhna,khwab mein leemo dekhna

 0  599
Khwab mein Nimboo Lemon Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Nimboo Lemon Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Nimboo Lemon Dekhna Ki Tabeer

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ لیموں اگرچہ کسی کا قدر زرد ہوتا ہے لیکن خوشبودار اور ذائقہ اچھا ہوتا ہے اور دیکھنے میں بھی اچھا ہوتا ہے اور کہتے ہیں کہ بہشت کےمیوؤں میں سے ہے اور اس کو خواب میں دیکھنا نیک ہے اگر کوئی ایک لیموں یا دوتین خواب میں دیکھے تو اس کی تعبیر فرزند ہے اور اگر بہت سے دیکھے تو مال اور نعمت حلال پائے گا  خواب میں سبز لیموں کا دیکھنا زرد سے بہتر ہے

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ لیموں خواب میں لوگوں کے نزدیک دولت مند اور خوبصورت مرد ہے جس کو سب پسند کرتے ہیں اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس لیموں ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے اس کے ایسے مرد سے صحبت ہوگی اور اگر لیموں اپنے گود میں دیکھے تو دلیل ہے اس کے ہاں خوبصورت لڑکا پیدا ہوگا

اور اگر کوئی دیکھے اس نے لیموں کھایا ہے تو دلیل ہے اس کو اپنے مال سے یا کسی بزرگ کے مال سے کامیابی ہوگی اور اگر دیکھے کہ لیموں کو چھپایا اور لپیٹا ہے تو دلیل ہے اس کا فرزند ہلاک ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں بہت سے لیموں ہیں اور کسی کو بخشے ہیں تو دلیل ہے کہ کسی کے حق میں نیکی کرے گا

اور اگر دیکھے کہ لیموں اس کی آستین میں ہیں تو دلیل ہے اس کا فرزند کنیز سے پیدا ہوگا اور اگر دیکھے کہ لیموں آستین سے گرا ہے تو دلیل ہے اس کو فرزند حاصل ہوگا

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لیموں کا دیکھنا چار وجہ پر ہے اول عورت خوبصورت دوم کنیز پاک دین سوم دوست تونگر چہارم فرزند شریف اور صالح

لیموں کھانا یا خریدنا

تکلیف و مصیبت پائے کسی سےحیرانی اٹھائے

لیموں چاٹنا

 اگر شیریں ہے دلیل خیرو برکت ہے اور اگر ترش ہے نشانی شرو کلفت ہے

لیموں کا درخت دیکھنا

لیموں کا درخت دیکھنا جادوگریانجومی آدمی پر دلیل ہے اور عورت بد مزاج و خود پسند ملے منجم وجادوگر صحبت اختیار کرے

  خواب میں لیموں دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زرد لیموں کا موسم اور بے موسم دیکھنا بیماری اور درد اور رنج پر دلیل ہے اور اگر سبز ہے تو غم و اندوہ کمتر ہوگا اور لیموں کے دیکھنے اور کھانے میں خیرومنفعت نہیں ہے اور اللہ تعالی ہی بہتر وہ خوب جانتا ہے