Khwab mein Khajoor Khurma Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this Article get details about Khwab mein Khajoor Khurma Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein khajoor dekhna aur khana,khwab mein khajoor khane ki tabeer,khwab mein khajoor ka darakht dekhna,khwab mein khajoor dekhna ki tabeer,khwab mein khajoor dekhna kaisa hai,khwab mein khajoor ka bagh dekhna

 0  257
Khwab mein Khajoor Khurma Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Khajoor Khurma Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Khajoor Khurma Dekhna Ki Tabeer

خواب میں کھجور دیکھنا یا پانامال اور مراد کاحصول ہے

کھجور گھر میں دیکھنا

منفعت پائے عزت وبزرگی ملے آرام و راحت حاصل ہو

کھجور پر چڑھنا

کامیابی کی دلیل ہے کاروبار میں ترقی ہو عہدہ پائے عزت ملے

کھجور سے پھل توڑنا

کسی بڑے گھرانے سے یا حاکم امیر رائیس سے فائدہ حاصل ہو

خواب میں کھجور کاپھول دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ ایک پھول کھجور کا یا دو تین لئے ہیں دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہوگا اور اگر دیکھے کہ پھول کھایا ہے تو دلیل ہے کہ مال اور نعمت بہت حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کھجور کے بہت سے پھول ہیں وہ نا خود کھائے اور نہ کسی کو دیے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اس کا مال لے گا اور آخر کار خوش ہو گا

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کھجور کا پھول چار وجہ پر ہے  اول فرزند دوم رحمت سوم منفعت چہارم چھین کر مال لینا

خواب میں کھجور دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خرما خواب میں مال اور مراد ہے خرما یعنی کھجور اگر اہل علم سے ہے دلیل ہے کہ اس کا علم زیادہ ہوگا اور اگر سوداگر ہے تو دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ ہو گا اور اگر دیکھے کہ کھجور کھایا ہے اور اس کی گٹھلی باہر ڈالی ہے تو دلیل ہے کہ وراثت پائے گا اور اگر دیکھے کہ کچا کھجور کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے فرزندوں کی میراث پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں کھجور کا درخت ہے اور بہت پھول لگا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی کو ملے گا اور اس سے نفع پائے گا اور اگر دیکھے کہ وہ کھجور کا درخت جڑ سے خشک ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ ان کے درمیان جدائی پڑے گی

اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں کھجور خوشک تھی  اور وہ سبز ہوگئی ہے اگر بیمار ہے تو شفا پائے گا اور اگر دیکھے کہ کھجور کی جڑ کٹ گئی ہے تو دلیل ہے کہ کوئی اس کے کنبے سے بیمار ہو گا

 حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے پاس تازہ کھجور ہے تو دلیل ہے کہ سختی سے مال حاصل کرے گا اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ کھجور خواب میں منفعت ہے  جو اس کو کسی امیر سے حاصل ہو گی اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر اور مکان میں بہت سی کھجوریں ہیں دلیل ہے کہ کھجوروں کے اندازے پر مال اور متاع حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ کھجور تازہ یا خشک کھایا ہے تو دلیل ہے کہ ایمان کی لذت پائے گا اور اس کا کام انتظام سے ہوگا اور اگر دیکھے کہ کسی اور کی جڑ کاٹی ہے تو دلیل ہے کہ جو کام ہاتھ میں رکھتا ہے وہ نہ ہوگا

 حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے پاس کھجور ہے تو دلیل ہے کہ مالدار عورت کرے گا اور دوسرے قول کے مطابق مال پائے گا اور اگر دیکھے کہ کھجور کو بہت سے انگور لگے ہیں اور اس نے لیے ہیں دلیل ہے کہ اس کی سیاہ کنیز فرزند جنے گی اور اگر دیکھے کہ خشک کھجور سے تازہ کھجور لی ہیں دلیل ہے کہ پاکیزہ بات منافق آدمی سے سنے گا اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ جاہل آدمی سے فائدے کی بات سنے گا اور اگر صاحب خواب غمناک ہے تو غم سے نجات پائے گا فرمان حق تعالی ہےتنہ کھجور کی تجھ پر تازہ کھجورگرائے گی 

 حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کھجور کا دیکھنا سخی رئیس کی طرف سے مال حلال ہے اور خواب میں خشک کھجور دین پاک اور مال حلال کی دلیل ہے اور تازہ کھجور آنکھ کی روشنی اور مال حلال اور نیک فرزند کی دلیل ہے