Khwab mein Kursi Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab mein Kursi Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein kursi dekhne ki tabeer,khwab mein kursi dekhna,khwab mein kursi par baithna,sapne mein kursi dekhna,khwab mein kursi dekhny ki tabeer,khawab mein chair dekhna,khawab mein kursi dekhna kaisa,khawab mein kursi ya chair dekhna,khawab mein kursi kharidna

 0  167
Khwab mein Kursi Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Kursi Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Kursi Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں کرسی کا دیکھنا علم ہے اور عقل کی رو سے اسی طرح ضروری ہے کہ حق تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے اس کے علم میں آسمانوں اور زمینوں کی سمائی ہے

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کرسی حق تعالیٰ کی قدرت اور احاطہ ہے اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کرسی کی تاویل یہ ہے کہ کامل اورعاقل ہوگا

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کرسی کی تاویل امام مطیع ہے یا زاہد پرہیزگار باکمال ہے یا بادشاہ عادل پورا دانا ہے جیسا کہ احادیث میں مذکور ہے دلیل ہے اہل دین اور عالموں کے لئے نیک ہے اور صاحب خواب عادل سلطان سے خیر اور نیکی دیکھے گا اور اس کا مال زیادہ ہوگا

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے خواب میں کرسی کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے اول عدل دوم انصاف سوم عزت وشرف چہارم مرتبہ پنجم ولایت ششم قدر اور جاہ مرتبہ

اگر کوئی دیکھے آسمان پر کرسی پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے اس کا کام بالا ہوگا اور قدر اور مرتبہ اور عزت پائے گا اورسب مرادوں کو پہنچے گا اور لوگوں میں بزرگ اور عزیز اور مکرم ہوگا اور خلقت میں عدل اور انصاف ظاہر کرے گا اور اگر وہ کرسی کے جس کو بڑھئی بناتا ہے خواب میں دیکھے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب عورت کرے گا

اور اگر دیکھے کہ بڑی اور پاکیزہ کرسی لی ہے اور اس پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے عورت کرے گا اور اس سے مال اور نعمت حاصل کرے گااگر دیکھے کرسی پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ کنواری عورت کرے گا اگر دیکھے اس کے نیچے کرسی ٹوٹ گئی ہے تو دلیل ہے اس کی عورت مرے گی

اگر دیکھے اس کی کرسی چھوٹی اور پرانی ہے تو دلیل ہے اس کی عورت ذلیل اور عاجز اور درویش ہوگی اگر دیکھے کہ اس کے پاس کرسی ہے اس پر بیٹھا نہیں ہے تو دلیل ہے کہ خدمت کے لیے گھر میں کوئی عورت لائے گا 

کرسی پر سے گربڑ نا

 نوکری سے برطرف کام سے معزول ہو مفلسی سے غمگین و ملول ہو

 کرسی نشین آپ کو دیکھنا

قدرومنزلت بلند ہوعزیزہو خدمت خلق خدا بے حد وا انتہا ہو

کرسی کو دیکھنا

بادشاہی ملے مزید نعمت ہو ترقی و عزت و حکومت ملے 

کرسی پر بیٹھنا

عزت وبزرگی پائے یا مرتبہ بلند ہو عہدہ ملے ترقی دارین ہو

کرسی سے اٹھنا

عزت و مراتب اور عہدہ سے معزول ہو