Khwab mein Kora Hunter Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab mein Kora Hunter Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein koraa (leather hunter) dekhna,khwab mein hunter haath mein dekhne ki tabeer,khwab mein hunter marne ki tabeer in urdu,khwab mein hunter haath mein dekhne ki tabeer in urdu,khwab mein hunter phenkne ki tabeer in urdu,khwab mein kora haath mein dekhne ki tabeer,khwab mein kora/hunter khane ki tabeer

 0  118
Khwab mein Kora Hunter Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Kora Hunter Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Kora Hunter Dekhna Ki Tabeer

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے خواب میں چھیلا ہوا کوڑا دیکھنا دلیل ہے کہ اس کا کام مراد اور انتظام سے ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کا کوڑا چھیلا ہوا نہیں ہے تو اس کوڑے کے انداز پر شرف اور بزرگی کی دلیل ہے اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ خواب میں کوڑے کا دیکھنا تھوڑے مال کی دلیل ہے جس قدر کے صاحب خواب کا قدر ہے اور اگردیکھے کہ اسکےکوڑے کا چمڑا ٹوٹ گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے کوئی بزرگ اور مال جدا ہوگا 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی شخص دیکھے اس نے خواب میں کسی کو کوڑا مارا ہے تو دلیل ہے کہ کسی کام میں مشغول ہو گا اور اس کو اس سے فائدہ پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ کوڑا ہاتھ سے گرا ہے تو دلیل ہے کہ جو کام کرتا ہے اس کو نہ کرے گا

اور اگر دیکھے کہ جب اس کے کوڑامارا ہے اس کے جسم سے خون جاری ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ رنج کی باتیں سنے گا اور اگر دیکھے کہ اس سے  خون نہیں نکلا ہے تو دلیل ہے کہ ہر ایک کوڑے کی ضرب پر ایک ایک درہم پائے گا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا میں اگر کوئی خواب میں دیکھے کے کسی کو کوڑے لگے ہیں تو دلیل ہے کہ مارنے والے سے مال حرام پائے گا  اور اگر دیکھے کہ کوڑے کے زخم سے خون جاری ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ مال پائے گا اور اگر دیکھے کہ کوڑے کا زخم اس کے جسم پر رہا ہے تو دلیل ہے کہ رنج کی باتیں سنے گا

اور اگر دیکھے کہ اس کو کوڑے لگے ہیں اور مارنے والے کا پتا نہیں ہے تو دلیل ہے کہ اچانک مال پائے گا

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں بہت اچھا کوڑا ہے یا اس کی رسی ریشم کی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہوگا اگر دیکھے کہ کوڑا لکڑی کا ہے تو یہ اس کے قوی حال ہونے کی دلیل ہے  اور اگر دیکھے کہ اس کا کوڑا چمڑے کا ہے یا تسمہ چمڑے کا رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ خیرومنفعت پائے گا

 اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کوڑا اس کے ہاتھ میں ٹوٹ گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا یا اپنے کاموں سےمعزول ہو گا اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ گھوڑے پر بیٹھا ہے اور اس کو کوڑا مارتا ہے تو دلیل ہے کہ کسی کی جگہ کام کرے گا اور اس کا اس پر احسان دھرے گا اور اگر کوئی دیکھے کہ کسی کی پشت پر کوڑے مارتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ آدمی مال حرام پائے گا یا مارنے والا اس کو تہمت گناہ لگائے گا

اور اگر اپنی پشت پر کوڑا کا زخم دیکھے اور مارنے والے کا پتہ نہیں ہے تو دلیل ہے کہ اس کا دین اور دنیا کا شغل تمام ہوگا اگر دیکھے کہ کسی پر کوڑے مارے ہیں اور کوڑا پارہ پارہ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے اہل خانہ متفرق ہوں گے اور اگر کسی کو بے اندازہ کوڑے مارے تو دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ میں پہنچے گا 

 حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی شخص اپنے گھر میں خواب دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں چھوٹا کوڑا تھا اور پھر وہ لمبا ھو گیا ھے تو دلیل ھے کہ اس کی زبان دشمن پر دراز ہو گی اور اگر دیکھے کہ کوڑا دراز تھا اور پھر کوتاہ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن اس پر غلبہ کرے گا

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوڑے کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے اول  شورو خروش دوم جھگڑا سوم مشکل کام کا آسان ہونا چہارم سفر اور جدائی پنجم بزرگی اور مال 

کوڑے کھانا یا مارنا

کوڑے کھانا اور کوڑوں کے نشان کا بدن پر ظاہر ہونارنج والم میں مبتلاہونےکاباعث ہے

کوڑا ہاتھ میں دیکھنا

اختیارات پائے یا اقتدار حاصل ہو حاکم یا منفعت مقرر ہو

کوڑا ملنا

خواب میں کوڑا ملنا ملازمت یا روزگار ملنے سے تعبیر ہے

خواب میں کوڑے لگنا دیکھنے کی تعبیر

حضرت دانیال رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو کوڑے لگے ہیں اس طرح کے مار کا نشان ظاہر ہے یا اس کو ستون سے باندھ کر اس قدر کوڑے مارے ہیں کہ اس کے جسم سے خون نکلا ہے اس کی تعبیر بد ہے

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں کوڑوں سے پٹے دلیل ہے کہ اس کو مال حرام ملے گا خاص کر اگر دیکھے کہ اس کے جسم سے خون نکلا ہے اور اس کا جسم بھی خون آلودہ ہو گیا ہے اور اگر اس کے جسم پر خستگی ظاہر ہوجائے تو دلیل ہے کہ اسی قدر ہر ایک سے فائدہ پائے گا اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ نیک کپڑا پہنے گا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ  کیا ہے اگر دیکھے کہ اس کی پشت پر کوڑے لگے ہیں اور مارنے والے کا پتہ نہیں ہے تو دلیل ہے کہ اس کا دین اور دنیا کا شغل نیک ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو کوڑا مارا ہے اس طرح کے کوڑا پارہ پارہ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے اہل خاندان پراگندہ  ہوں گے

اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے بے شمار کوڑے مارے ہیں دلیل ہے کہ اس کو غم پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے کوڑا مارا دلیل ہے کہ کسی بد دین اور منافق آدمی سے غمگین ہو گا اور اگر دیکھے کہ  کوتوال نے اس کو کوڑا مارا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ اس کو حکومت دے گا اور اس کا کام نیک ہوگا

اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو ڈھیلے سے کوڑا مارا ہے دلیل ہے کہ اس سے منفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ ڈھیلا کوڑا اس کی پشت پر مارا ہے دلیل ہے کہ کوئی اس کو رسوا کرے گااور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے منہ پر تھپڑ مارا ہے دلیل ہے کہ کسی سے بڑی بات سنے گا 

 حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کو کسی مردے نے مارا ہے دلیل ہے کہ سفر سے نفع پائے گا اور یا گیا ہوا مال واپس ملے گا اور اگر دیکھے کہ مردہ ہے اور کسی نے اس کو مارا ہے تو یہ دین کی قوت کی دلیل ہے

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے خواب میں مار کھانا چھ وجہ پر ہے اول نفع دوم جھگڑا سوم مشکل کام کا روشن ہونا جہارم سفر پنجم شرف اور بزرگی ششم مال حرام