Khwab mein Daig Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Daig Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein daig dekhnay ki tabeer,khawab mein daig dekhna,khawab mein daig dekhnay ki tabeer in urdu,khawab mein daig ko dekhnay ki tabeer,khwab mein deg dekhna,khwab mein biryani ki daig dekhna,khwab mein khanay ki daig dekhna,khwab mein chawal ki daig dekhna
Khwab mein Daig Dekhna Ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں نئی دیگ عورت ہے اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیں دیگ گھر کا مالک ہے اگر خواب میں دیکھے اس کے پاس دیگ ہے یا کسی نے اس کو دی ہے اور اس نے آگ رکھی ہے اور کوئی کھانے کی چیز پکائی ہے دلیل ہے کہ کسی باعث اس کو بادشاہ سے معاذ اور منفعت پہنچے گی
اگر دیکھے کہ اس کے پاس تانبے یا پتھر کی دیگ ہے دلیل ہے دیگ کی قدر و قیمت کے مطابق فائدہ پائے گا اگر دیگ مٹی کی ہے تو دلیل ہے ایسا کام کرے گا جس کے باعث اس کو گھر کے سردار سے فائدہ پہنچے گا اگر دیکھے دیگ آگ پر رکھی ہے اور اس میں کھانا نہیں ہے تو دلیل ہے کسی کو ایسا کام بتائے گا جس سے اسکو نفرت ہوگی
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے دیگ خواب میں گھر کی مالکہ یا مالک ہے اگر دیکھے کہ دیگ میں گوشت یا کوئی کھانے کی چیز ہے دلیل ہے اس کو چاول کھانے کو ملیں گے اگر دیکھے اس کی دیگ ٹوٹی ہے تو دلیل ہے گھر کی بیگم اور مالک دونوں مریں گے
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے خواب میں دیگ کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے اول گھر کا مالک دوم گھر کی بیگم سوم رئیس چہارم خادم پنجم کاموں کا ذمہ دار
دیگ دیکھنا
خواب میں نئی دیگ دیکھنا عورت سے تعبیر ہے
لڑکی باکرہ سے نکاح ہو ہم صحبت ہو دولت ونعمت پائے
دیگ پکاتے دیکھنا
خیروبرکت کا موجب ہے دولت نعمت و عزت پائے
دیگ ٹوٹتے دیکھنا
گھر کا مالک یا مالکہ فوت ہوجائے باعث رنج و تعجب ہے
دیگچہ دیکھنا
عورت ماہ جبین سے شادی ہو یا کنیز باتمیز ملے
دیگچہ میں کچھ پکانا
حصول نعمت و دولت ہے عیش و عشرت پائے
دیگدان دیکھنا
گھر عمدہ اور نفیس پائے رات دن عیش اڑائے