Khwab mein Qayamat Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Qayamat Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein qayamat ka manzar dekhna,khwab mein qayamat ki nishani dekhna,khwab mein qayamat aate dekhna,khwab mein qayamat ka din dekhna,khwab mein qayamat ki nishaniyan dekhna,khwab mein qayamat dekhna kaisa,sapne mein qayamat dekhna
Khwab mein Qayamat Dekhna Ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں دیکھے کہ قیامت ہے دلیل ہے اس ملک میں حق تعالیٰ کی طرف سے انصاف ہوگا اگر اس ملک کے لوگ ظالم ہیں دلیل ہے آفت اور بلا میں مبتلا ہوں گے اگر اہل ملک مظلوم ہیں تو دلیل ہے حق تعالیٰ ان کی مدد کرے گا اگر دیکھے اس ملک کے لوگ ہیں اللہ تعالی کے آگے کھڑے ہیں تو حق تعالیٰ کے عذاب پر دلیل ہے
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ قیامت قائم ہے اگر مظلوم ہے تو ظالم پر قابو پائے گا اور غم سے نجات ہوگی اگر دیکھے کوئی علامت ظاہر ہوئی ہے جیسے کہ آفتاب مغرب سے نکلا ہے دجال یا جوج ماجوج ظاہر ہوئے ہیں چاہیے کہ توبہ کرے اور حق تعالیٰ کی طرف رجوع کرے
اگر دیکھے قبریں پھٹی ہیں اور لوگ نکلے ہیں تو دلیل ہے دشمن پر فتح پائے گا اگر دیکھے اس کو برانگیختہ کیا ہے چاہیے کہ گناہ سے توبہ کرے اور حق تعالیٰ کی رضا ڈھونڈے اگر دیکھے کہ شمار گاہ میں ہے تو غفلت پر دلیل ہےفرمان حق تعالی ہے لوگوں کا حساب قریب ہوگا اور وہ غفلت میں منہ پھیر کر پھرتے
اور اگر دیکھے اس کے ساتھ شمار وحساب ہوا ہے تو دلیل ہے اس کو نقصان پہنچے گا فرمان حق تعالی ہے ہم اس کا سخت حساب لیں گے اور اس کو برا عذاب دیں گے اور اگر دیکھے کہ عمال تلے ہیں اور اس کی نیکیاں غالب ہیں دلیل ہے اس کا انجام نیک ہو گا فرمان حق تعالی ہے جن کی نیکیاں بھاری ہیں وہی لوگ نجات پانے والے ہیں
اگر دیکھے اس کی بدی نیکی سے زیادہ ہے دلیل ہے اس کا انجام برا ہوگا فرمانے حق تعالی ہے جن کی نیکیاں ہلکی ہیں وہی ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کو خسارے میں ڈالا ہے وہ دوزخ میں ہمیشہ رہیں گے اگر دیکھے اس کا ترازو وزنی ہے اور نامہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں ہے تو دلیل ہے وہ راہ راست پر ہو گا
فرمان حق تعالیٰ ہے اور ہم نے ان کے ساتھ کتاب اور میزان کو اتارا تاکہ لوگوں کو انصاف پر قائم کریں اگر اپنے نامہ اعمال کو جاننے اور پڑھنے کا حکم ہے اگر اہل صلاح سے ہے تو اس کا کام نیک ہے اگر اہل فساد سے ہے تو پر خطر ہے فرمان حق تعالیٰ ہے اپنی کتاب پڑھ تیری جان کے حساب کے لئے کافی ہے اگر دیکھے کہ پل صراط پر ہے دلیل ہے کہ راہ راست پر جائے گا اور اگر دیکھے کہ پل صراط پر چل نہیں سکا ہے تو بھی راہ راست کے لیے کافی ہے
قیامت دیکھنا
گناہوں سے توبہ کرے مظلوم ہو تو ظالم سے نجات پائے
قیامت میں حساب دینا
تنگ حال ہوجائے نقصان اٹھائے پیسہ پیسہ کا محتاج ہو
قیامت میں پاس ہونا
بزرگی پائے نیک انجام ہو با توقیر پرہیزگار ہو
قیامت قائم ہونا
بادشاہ ظالم ہو یا قحط پڑ جائے توبہ استغفار کرے نجات ہو