Khwab Mein Kamar Peeth Dekhna ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab Mein Kamar Peeth Dekhna ki Tabeer in Urdu, khawab ki tabeer,khwab mein peeth dekhna,khwab mein kamar dekhne ki tabeer,khwab mein zakham kamar par dekhne ki tabeer,khwab mein kamar dekhnay ki tabeer,sapne mein kisi ki peeth dekhna,khawab mein pusht dekhne ki tabeer,sapne mein peeth dekhna

 0  166
Khwab Mein Kamar Peeth Dekhna ki Tabeer in Urdu
Khwab Mein Kamar Peeth Dekhna ki Tabeer in Urdu

Khwab Mein Kamar Peeth Dekhna ki Tabeer

شیفتہ عورت بد خوہو دوستوں سے ترش رو ہو

 کمر کا ٹوٹنا

بھائی مر جائے جیسا کہ سیدال شہدا نے فرمایا حضرت عباس علیہ السلام کی شہادت پر فرمایا میری کمر ٹوٹ گئی

کیل کمر میں چنھوتے دیکھنا

فرزند عالی جاہ پیدا ہو عالم یا حاکم پیدا ہو

کمر شکستہ دیکھنا

بھائی مرے غم و غصہ کھائے صدقہ بلیات کو دور کرتا ہے صدقہ دے

کمر صحیح و سالم اور قوی دیکھنا

قوی وعقل مند فرزند ہو یا بھائی سے کچھ مال حاصل کرے

کمر دشمن کی دیکھنا

فتح مندی و کامرانی کی دلیل ہے خوف سے امن و امان کی نشانی ہے

کمردیوارکی جانب کرکے بیٹھنا

سفر کو جائے قدرے مال ہاتھ لگے

گدھا اپنی کمر پر لاد نا

دستگیری بخت کو منظور ہو تنگ دستی اور کلفت دور ہو

مددگاری نیک بخت کی نشانی ہے کلفت و مصیبت دور ہوجائے

پیٹھ ننگی دیکھنا

بے یارومددگار ہو تکلیف میں کوئی ساتھی نہ ہو

کمر پر بوجھ اٹھانا

مصیبت و مشقت میں پڑنے کا باعث ہے

کمر اپنی مضبوط دیکھنا

فرزند یا بھائی سے مدد ملے غم واندیشہ دور ہو دکھ درد کافور ہو

پالان کمر پر دیکھنا

عورت سخت ملے تکلیف پائے اور عورت سے مغلوب ہو

پیٹھ پر سوار دیکھنا

جس کو سوار دیکھے اس سے مدد ملے یا نفع پائےاگر خود سوار رہے تو مدد ملے

خواب میں کمر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں کمر دیکھنا مردانگی اور قوت اور پناہ اور مدد طلب کرنی ہے اگر خواب میں دیکھےاسکی کمر ٹوٹ گئی ہے تو دلیل ہے جو شخص اسکا پشت پناہ تھا دنیا سے رحلت کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کی کمر پر زخم پہنچا ہے تو دلیل ہے اس کے معاون اور مددگار کو رنج اور عافت پہنچے گی

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ کمر کے مہرے قوت اور فرزند ہیں اور جو صلاح اور فساد کمر کے مہروں میں ہے اس کی تعبیر خواب دیکھنے والے کے فرزند ہیں اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی کمر سخت اور قوی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند جسم کا قوی اور عاقل و دانا ہوگا  اور اگر خواب میں دیکھے کہ کوئی چیز کمر پر اٹھائی ہے تو دلیل ہے کہ علاقے کے لوگوں سے اس کو محنت ملے گی

اور اگر دیکھے کہ اس کی کمر مڑ گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا حال بد ہو ہوگا

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دشمن کی کمر دیکھنا دشمن کے شر سے امن ہے اور عورت کی کمر دیکھنا دنیا کے بھرنے کی دلیل ہے

حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کمر کو دیکھنا برادر ہے اگر دیکھے کہ کمر ٹوٹ گئی ہے تو دلیل ہے اس کا بھائی مرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کی کمر درد کرتی ہے تو دلیل ہے اس کو بھائی یا بزرگ کی طرف سے غم و اندوہ پہنچے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ کسی وجہ سے اس کی کمر پر داغ لگا ہے تو یہ دین و دنیا کی صلاح کی دلیل ہے

اور اگر دیکھے کہ کمر دیوار کی طرف لگائی ہے تو دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور مال و دولت حاصل کرے گا

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کمر کا دیکھنا بارہ وجہ پر ہے اول قوت دوم برادری سوم دوست چہا رم بادشاہ پنجم وزیر ششم حجت ہفتم باپ ہشتم بھائی نہم لڑکا دہم مال و دولت یاز دہم مدد دینا دواز دہم دادا