Khwab mein Larai Larna Dekhna Ki Tabeer in Urdu

In this article get details about Khwab mein Larai Larna Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein larai karna ki tabeer,khwab mein jhagra karna,khwab mein larai dekhna ki tabeer,khwab mein larai karna dekhna,khwab mein kisi se larna,khwab mein maarna,khwab mein kisi ko maarna

 0  702
Khwab mein Larai Larna Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab mein Larai Larna Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab mein Larai Larna Dekhna Ki Tabeer

کسی مرض میں مبتلا ہو اگر غالب آئے تو مرض سے صحت پائے

لڑائی میں مغلوب ہونا

بیماری یا مصیبت میں گرفتار ہو دل آزاری ہو

لڑائی شہر میں دیکھنا

وباء یا طاعون کی علامت ہے ہلاکت کی اشارت ہے

نیولے اور سانپ کی لڑائی دیکھنا

موجب خیرو برکت ہے دولت غیر معمولی ہاتھ آئے اور دشمنوں پر بھی غالب آئے عزت و سرداری ملے

لڑائی شہر یا گاؤں میں دیکھنا

 طاعون دو باکا شور ہو یا ملک میں ظالموں کا دور ہو

خواب میں جھگڑادیکھنے کی تعبیر

 خصومت لڑائی جھگڑا۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ کسی کے ساتھ جھگڑا کیا ہے اور اس پر غالب آیا ہے دلیل ہے کہ غالب آئے گا اور دشمن پر فتح پائے گا اور اگر دیکھے کہ دشمن اس پر غالب آیا ہے اس کی ناویل اول کے خلاف ہے

 حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس ملک کے حاکم سے جھگڑا کیا ہے اور اس پر غالب آیا ہے دلیل ہے کہ ہم ان سے اس کو خیرومنفعت پہنچے گی اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو حاکم سے رنج دیکھے گا اور اگر دیکھے کہ بادشاہ کے سامنے جھگڑے کے ساتھ گیا ہے دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو جائے گی

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کسی کے ساتھ بے وجہ جھگڑا کیا ہے دلیل ہے کہ لوگ اس سے  اندوہ گین ہوں گے کیونکہ لوگوں کو ستانا چاہتا ہے

خواب میں جنگ میں لڑائی جھگڑادیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جنگ کرنا مرض طاعون ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ لڑائی کرتا ہے تو دلیل ہے کہ مرض طاعون کا خوف ہے اور اگر لڑائی میں دشمن کو مغلوب کیا تو دلیل ہے کہ مرض سے نجات پائے گا اور اگر لڑائی میں دشمن اس پر غالب آگیا تو دلیل ہے کہ مرض طاعون میں ہلاک ہو گا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ وہ لوگوں کے ساتھ لڑتا ہے یا حیوانوں کے ساتھ جنگ میں ہے اور وہ غائب ہوگئے ہیں تو دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا