Khwab mein Jamaa Humbistri Dekhna Ki Tabeer in Urdu
In this article get details about Khwab mein Jamaa Humbistri Dekhna Ki Tabeer in Urdu, khwab mein zina karne ki tabeer,khwab mein humbistari karne ki tabeer,khwab ki tabeer in urdu,khwab mein humbistari karna,khwab mein humbistari dekhna,khwab mein zina karna,khwab mein biwi se humbistari karna,khwab mein maa ya behn se zina karne ki tabeer

Khwab mein Jamaa Humbistri Dekhna Ki Tabeer
جماع زوجہ سے کرنا
سرخروئی اور عزت پائے خیروبرکت اور دولت ملے
جماع یہودیہ سے کرنا
راحت ملے دل کی مراد پائے دنیا کی نعمتوں سے لذت پائے
جماع شوہر دار عورت سے کرنا
عزت برباد ہو عمر کم ہو غم میں مبتلا ہو اور اگر فقط گلے ملے تو عمربڑھے خوشی پائے
جماع مرغ یاچوپایہ سے کرنا
جس سے معاملہ درپیش ہے فتح پائے یا حسین اور کمسن عورت عقد میں آئے
جماع خچر سے کرنا
سختی سے نجات پائے دشمن پر فتح مند ہو
جماع مرد سے کرنا
فاعل کو نفع مفعول کا نقصان ہو اور عزت ملے
جماع کرواتے دیکھنا
ریاست ودولت پائے دولت دنیا سے مالا مال ہو
جماع باکرہ سے کرنا
پارسا عورت سے شادی ہو مقصد برآئے
جماع بادشاہ سے کرنا
مشیر ومحرم حاکم ہو سب تکلیفیں اور برباد یاں دور ہوں
جماع بدکار عورت سے کرنا
دانائی اور پرہیزگاری بڑھے مال دنیا ہاتھ لگے
خواب میں جماع دیکھنے کی اِسلامی تعبیریں
حضرت دانیال رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہے کہ جماع خواب میں حاجت کا پورا ہونا ہے خاص کر اگر دیکھے کہ منی اس سے جدا ہو گئی ہے اگر کوئی دیکھے کہ کسی سے جماع کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے نیکی پائے گا اور اس کی مراد پوری ہوگی اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس سے جماع کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا خاندان مالدار ہو گا اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس سے جماع کیا ہے اس طرح کے مرد نیچے ہے اور مرد اوپر ہے تو دلیل ہے کہ دوسری عورت کرے گا اور اس سے خیرومنفعت دیکھے گا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اپنی عورت سے یا کسی اور عورت سے دوسرے راستے سے ہمبستری کی ہے تو دلیل ہے کہ وہ مرد کوئی نالائق حرکت کرے گا اور اس کام میں اس کے لئے نفع نہ ہوگا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو نگاہ میں نہ رکھے گا اور اگر دیکھے کہ ماں سے یا بہن سے یا کسی اور سے جو اس پر حرام ہے ہمبستری کرتا ہے تو دلیل ہے کہ قرابت کی محبت اس سے جدا ہو گی اور اگر وہ زندہ ہےخواہ مردہ ہے بہرحال غم و اندوہ کی دلیل ہے اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ زندہ ہے تو اس سے خیر اور نیکی دیکھے گا اور ممکن ہے کہ حج اسلام کرے گا اور اگر کسی مری ہوئی عورت سے ہمبستری کرے تو دلیل ہے کہ غم ناک اور محتاج ہو گا اور اگر دیکھے کہ مردہ بیگانہ عورت سے ہمبستری کی ہے تو دلیل ہے کہ جس کام سے نا امید ہے اس کو کرے گااور پورا نہ کر سکے گا
اور اگر دیکھے کہ نامعلوم جوان سے جماع کیا ہے اور آپس میں جھگڑا تھا تو دلیل ہے کہ انجام محبت پر ہوگا اور اس سے خیرو نیکی دیکھے گا اور اگر وہ مرا ہوا جوان معلوم ہے تو اس پر فتح پائے گا اور اگر دیکھے کہ بوڑھے آدمی سے ہمبستری کی ہے تو دلیل ہے کہ اپنے نصیب سے خیر اور نیکی دیکھےگا
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اسے دوشیزہ لڑکی ملی ہے تو دلیل ہے کہ اس سال شادی کرے گا یا کنیزخریدے گا اور اگر دیکھے کہ شاہی حرم میں گیا اور جماع کیا تو دلیل ہے کہ دشمنوں پر فتح پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے ساتھ جماع کیا گیا ہے تو بھی یہی دلیل ہے کہ اس کا کام بھی با مراد ہوگا اور بعض اہل تعبیر کہتے ہیں کہ بادشاہ کی طرف سے خوف اور دہشت حاصل ہو گی اور اگر دیکھے کہ مرغ سے جماع کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی طرف جو شخص منسوب ہے اس پر فتح پائے گا
- Khwab mein Zalzalah Dekhna
- Khwab mein Urna Dekhna
- Khwab mein Baraf Dekhna
- Khwab mein Dulhan ko Dekhna
اور اگر دیکھے کہ عیسائی یا یہودی یا پارسی سے ہمبستری کی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے دینوی کام انتظام سے ہوں گے اور اگر بوڑھا آدمی کہ جس کی شہوت بالکل ضائع ہو چکی ہے خواب میں دیکھے کہ اس کی شہوت غالب ہے جیسا کہ جوانی میں تھی تو دلیل ھے کہ دین کے کام میں اچھی طرح رغبت کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے نابکار عورت سے ہمبستری کی ہے تو دلیل ہے کہ طالب ودنیا مال حرام ہو گا اور اگر یہی خواب کوئی عورت دیکھے تو بھی اسکی یہی تعبیر ہے
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اونٹ سے ہمبستری کرتا ہے تو دلیل ہے کہ سختی سے رہائی پائے گا اور دشمنوں پر فتح اور اس کا مال زیادہ اور بلند ہوگا اور اگر دیکھے کہ بادشاہ سے ہمبستری کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا محرم راز اور مقرب ہو گا اور اگر دیکھے کہ بادشاہ کی عورت سے ہمبستری کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے نفع پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے حیض والی عورت سے ہمبستری کی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام پورا ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے مردہ عورت سے ہمبستری کی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام برا ہوگا
یا اس کے خویشوں سے پیوند اور وصلت کرے گا اور اگر وہ عورت زندہ ہے تو اس کے خویشوں سے جدائی کرے گا اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ حائضہ عورت سے خواب میں جماع کرنا دنیا کے کاموں کے لیے آسائش ہے
حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کی عورت کے ساتھ جو کنیز تھی ہمبستری کی ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے خیرومنفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے نامعلوم جوان شخص سے ہمبستری کی ہے تو دلیل ہے کہ اس سے اس کو خیر پہنچے گی ایک اور دلیل ہے کہ اس کا مطلب بادشاہ سے بھی پورا ہو سکتا ہے اور اگر دیکھے کہ مردہ مرد سے ہمبستری کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے لیے دعا یا خیرات کرے گا اور اگر عورت دیکھے کہ اس نے دوسری عورت سے ہمبستری کی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی نیکی دیکھے گی اور اس کی مراد پوری ہوگی
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جماع کرنا جس پر غسل واجب ہو جائے اس کی کوئی تعبیر نہیں ہے